ہانیہ عامر بھارت میں کام کیے بغیر وہاں ’سپر اسٹار‘ بن گئیں، نادیہ خان

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ ہانیہ عامر وہ واحد پاکستانی اداکارہ ہیں جو بھارت میں کام کیے بغیر نہ صرف انڈیا بلکہ بنگلہ دیش میں بھی ’سپر اسٹار‘ بن گئیں۔

نادیہ خان نے حال ہی میں ’کیا ڈراما ہے‘ نامی شو میں ہانیہ عامر کی ’کبھی میں، کبھی تم‘ میں اداکاری کی تعریفیں کرتے ہوئے انہیں حقیقی سپر اسٹار بھی قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہانیہ عامر خطے کی واحد اداکارہ ہیں جو اسکرین پر گلیمر کردار کیے بغیر ہی پاکستان، بنگلہ دیش اور بھارت میں ’سپر اسٹار‘ بن گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سپر اسٹار بننے میں ہانیہ عامر کی سالوں کی محنت شامل ہے، وہ نیچرل اداکاری کرتی ہیں، ان کے جذبات، ان کے انداز کہیں سے بھی مصنوعی نہیں دکھتے۔

نادیہ خان کے مطابق ایسا نہیں ہے کہ ہانیہ عامر کو راتوں و رات شہرت ملی اور وہ سپر اسٹار بنیں بلکہ انہوں نے کئی سال تک کام کیا اور اپنی محنت سے ثابت کیا کہ وہ بہترین اداکارہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب جاکر ہانیہ عامر ایسی جگہ پر پہنچی ہیں، جہاں اسے ہونا چاہیے تھا بلکہ وہ اب جہاں پر ہیں، اس سے بڑھ کر انہیں شہرت ملنی چاہیے تھی۔

ساتھ ہی انہوں نے ہانیہ عامر کی تمام سوشل میڈیا ویڈیوز کو بھی بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ان کی تمام ویڈیوز پسند ہیں۔

ٹی وی میزبان نے ہانیہ عامر کی خوبصورتی کی بھی تعریفیں کیں اور کہا کہ وہ جیسی معصوم اور پیاری ہیں، ایسی ہی وہ خوبصورت اور پرکشش دکھائی دیتی ہیں اور وہ حقیقی طور پر معصوم ہیں۔

نادیہ خان نے ہانیہ عامر کی ’کبھی میں، کبھی تم‘ میں اداکاری کی بھی تعریفیں کیں اور کہا کہ ڈرامے میں ان کے رونے کے انداز نے ہی لوگوں کے دل جیت لیے، دیکھنے والوں کو لگا کہ وہ حقیقی معنوں میں روئی ہیں۔

خیال رہے کہ ’کبھی میں، کبھی تم‘ میں ہانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ سمیت عماد عرفانی، نعیمہ بٹ، جاوید شیخ، بشریٰ انصاری اور مایا علی سمیت دیگر اداکار کردار ادا کر رہے ہیں اور ڈرامے کو پاکستان سمیت بھارت میں بھی کافی پسند کیا جا رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

پرتشدد احتجاج: امریکی سینیٹ کی کمیٹی کا پاکستان میں کشیدگی کم کرنے پر زور

?️ 12 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) امریکی سینیٹ کی ایک بااختیار کمیٹی نے حکومت پاکستان

2022 میں جنگ دنیا میں 43 ہزار افراد کی موت کا باعث بنی: اقوام متحدہ

?️ 24 مئی 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے اس تنظیم کی

ایران کے ساتھ دوستانہ مذاکرات ابھی تک مطلوبہ مقام تک نہیں پہنچ پائے: سعودی عرب

?️ 16 اکتوبر 2021سچ خبریں:ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان

ایکس کی بندش کا انٹرنیٹ سروس میں رکاوٹ یا فلٹرنگ سے کوئی تعلق نہیں، پی ٹی اے

?️ 25 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے

غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی کی انتہا، فلسطینیوں پر کیمیائی ہتھیاروں سے حملے شروع کردیئے

?️ 14 مئی 2021غزہ (سچ خبریں)  اسرائیل نے غزہ میں دہشت گردی کی انتہا کرتے

غزہ میں انسانی المیہ شدت اختیار کر گیا، بنیادی ڈھانچے تباہ، عالمی اداروں کی سنگین وارننگ

?️ 15 اکتوبر 2025غزہ میں انسانی المیہ شدت اختیار کر گیا، بنیادی ڈھانچے تباہ، عالمی

مری میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کے لیے سول آرمڈ فورسز سے مدد طلب کی

?️ 8 جنوری 2022مری (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق ملک کے پُرفضا مقام مری میں

مولانا نے نواز شریف اور زرداری کے سامنے درد دل بیان کیا

?️ 24 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے