’گھر سے باہر نہ جاتی تو کئی لوگوں کا نقصان ہوتا‘،عدت مکمل نہ کرنے پر حنا بیات کی وضاحت

🗓️

کراچی: (سچ خبریں) شوہر کے انتقال کے بعد عدت مکمل کیے بغیر باہر کام کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید پر اداکارہ حنا بیات خان نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ’لوگ اسلام کو سمجھتے نہیں صرف فتویٰ لگاتے ہیں، شوہر کے انتقال کے بعد کام کے لیے باہر نہ جاتی تو کئی لوگوں کو نقصان ہوتا‘۔

 حنا بیات خان کے شوہر راجر خواجہ بیات جنوری 2023 میں کینسر کے باعث انتقال کر گئے تھے، وہ طویل عرصے سے بیماری میں مبتلا تھے اور اداکارہ انہیں علاج کے لیے بیرون ملک بھی لے گئی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ جب اپنے بیمار شوہر کے لیے خون سمیت دیگر ادویات کا بندوبست کر رہی تھیں، تب ہی انہیں بتایا گیا کہ ان کے شریک حیات اب اس دنیا میں نہیں رہے۔

حنا خواجہ بیات کے مطابق جب ان کے شوہر کا انتقال ہوا تو انہی دنوں میں ان کے ڈرامے کو آن ایئر کیا گیا، جس پر لوگوں نے انہیں آن لائن تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے یہ تک کہا کہ اداکارہ کو شوہر کے مرنے کا کوئی دکھ نہیں ہوگا۔

حال ہی میں اداکارہ نے ایف ایچ ایف کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں حنا بیات نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ’ہم سب اپنے آپ کو مسلمان کہتے ہیں لیکن اسلام کو نہیں سمجھتے، ہمیں صرف فتویٰ لگانا آتے ہیں۔‘

اداکارہ نے کہا کہ انہیں سوشل میڈیا پر یہ باتیں سننے کو ملیں کہ ’عدت مکمل کیوں نہیں کی؟ شوہر سے یہی محبت تھی؟ ان عورتوں کو صرف میک اپ لگا کر کیمرا کے سامنے آنے کا شوق ہے۔‘

حنا بیات نے کہا کہ ’عدت کی کچھ شرائط ہیں جس پر عمل کرنا لازمی نہیں ہے، اگر ایک عورت نے اپنا گھر چلانا ہے، وہ زمانہ نہیں رہا کہ چچا مدد کرلیں گے، یہاں تک کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں جنگ ہوتی تھی تو عورتیں اپنے شوہروں کو دفن کرتی تھیں، کیا کسی نے اس بارے میں سوچا ہے؟‘

انہوں نے کہا کہ ’کس نے کہا ہے کہ عورت قبرستان نہیں جاسکتی؟ بالکل جاسکتی ہیں، ہاں یہ ضرور ہے کہ قبرستان جاکر اونچی آواز میں روئیں مت اور شور شرابہ نہ کریں۔

اداکارہ نے کہا کہ ’لوگوں کو یہی مسئلہ تھا کہ میں نے عدت پوری کیوں نہیں کی، کیا میں گھر بیٹھ کر اپنا وقت بھی ضائع کروں اور دوسروں کا بھی نقصان کروں ؟ کیا یہ اللہ کو منظور ہوگا؟

انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ’جب شوہر کا انتقال ہوا اس وقت میرا ایک پروجیکٹ ٹی وی نشر ہورہا تھا، اس کے چند سین اگلے ہفتے آن ائیر ہونے تھے تو کیا میں کام پر نہ جاتی ؟ اگر میں اس وقت عدت میں بیٹھ جاتی تو کتنے سارے لوگوں کا نقصان ہوتا، وہ لوگ ٹی وی پر کیا نشر کرتے؟ میں اپنے گھر کے مسائل کے بارے میں پوری دنیا کو وضاحت نہیں دے سکتی۔

اس سے قبل بھی اداکارہ شوہر کے انتقال کے بعد عدت مکمل نہ کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید پر بات کرچکی ہیں، ایک انٹرویو کے دوران وہ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئی تھیں۔

اداکارہ شوہر کے انتقال پر خود پر ہونے والی تنقید پر بات کرتے ہوئے اشکبار ہوتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو اس بات کا اندازہ اور علم ہی نہیں ہوتا کہ دوسرا کس مشکل وقت سے گزر رہا ہے اور اس کی ذہنی اور دماغی کیفیت کیا ہے لیکن وہ بس سوشل میڈیا کا پلیٹ فارم مل جانے پر دوسروں پر سخت تنقید کرکے ان کے لیے مزید مشکلات پیدا کرتے ہیں۔

حنا خواجہ بیات نے کہا کہ کسی بھی دوسرے شخص کو دوسروں کے دکھ اور کیفیت کا علم نہیں ہوتا، لوگوں کو نہیں علم نہیں ہوتا کہ دوسرا شخص کس درد اور کس مشکل وقت سے گزر رہا ہے لیکن بس وہ تنقید کرتے رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو سمجھنا چاہئیے کہ انسان کو زندگی آگے بڑھانی ہوتی ہے، اسے آگے چلنا ہوتا ہے، عدت کے شرعی تقاضے پورے کرکے معمول کی زندگی کی جانب لوٹنا پڑتا ہے اور عدت کے حوالے سے بھی شرائط اور لوازمات موجود ہیں۔

مشہور خبریں۔

یورپی ممالک نے پی آئی اے سے مدد مانگی

🗓️ 23 اگست 2021کابل (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق یورپی یونین نے کابل میں پھنسے

بھارتی حکومت کی کشمیری طلبا کے خلاف غیرقانونی کاروائی، ویزا ہونے کے باوجود پاکستان میں داخل ہونے سے روک دیا

🗓️ 21 مارچ 2021سرینگر (سچ خبریں)  بھارتی حکومت نے کشمیری طلبا کے خلاف غیرقانونی کاروائی

نیب ترامیم پر فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت کیلئے 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل

🗓️ 28 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کے فیصلے کے

سعودی اور متعدد عرب ممالک کی جانب سے مسجد الاقصی پر صیہونی حملے کی مذمت 

🗓️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں:متعدد عرب ممالک نے الگ الگ بیانات جاری کرتے ہوئے مسجد

یمن نے کئی ڈرونز سے تل ابیب میں ایک اہم ہدف پر حملہ کیا

🗓️ 3 اکتوبر 2024سچ خبریں: یمنی مسلح فوج کے ترجمان یحیی سریع نے تل ابیب

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دینے کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل

🗓️ 6 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص

ماں کی گود میں بھی آرٹسٹ تھا، اپنے ہی رشتے داروں نے قدر نہیں کی، فردوس جمال

🗓️ 16 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکار فردوس جمال نے کہا ہے کہ وہ

شوبز میں آئی تو طلاق یافتہ ماں تھی، آج دادی بن چکی ہوں، حنا دلپذیر

🗓️ 7 جنوری 2025 کراچی: (سچ خبریں) ’بلبلے‘ اور ’قدوسی صاحب کی بیوہ‘ سمیت دیگر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے