🗓️
سچ خبریں: کینیڈین خاتون کیلی ہارڈی کو ٹوتھ برش جمع کرنے کا شوق ہے اور اس شوق کی بدولت اب کیلی کا نام گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں آئے گا۔
مسی ساگا سے تعلق رکھنے والی کیلی ہارڈی 12 سال کی عمر سے ٹوتھ برش جمع کر رہی ہے، ان کے پاس ایک ہزار 618 برش ہیں۔
کیلی کا کہنا ہے کہ انہیں ٹوتھ برش سے بہت لگاؤ ہے اور وہ اب بھی طرح طرح کے ٹوتھ برش جمع کرتی ہیں، ان کے پاس مختلف کارٹون، تھیمز والے ٹوتھ برش بھی ہیں جن میں اسٹار وارز اور اسمپسن کے کردار بنے ہوئے ہیں۔
گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے عملے کیلئے کیلی نے ایک بڑے جمنازیم کا رخ کیا، وہاں میزوں کی قطار پر اپنے ٹوتھ برش رکھے جس کے بعد عملے نے ٹوتھ برش گننے کا کام شروع کیا۔
پوری ٹیم کو کیلی کے جمع کئے جانے والے ٹوتھ برش کی تعداد گننے میں 40 منٹ لگے، ٹیم نے اپنی دستاویز مکمل کر کے کارروائی کیلئے ثبوت آگے روانہ کر دیئے ہیں تاہم اس کی تصدیق میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ ایک ہزار 320 ٹوتھ برش جمع کرنے والے روس کے گریگوری فلیشر کے پاس تھا، توقع کی جا رہی ہے کہ کیلی ہارڈی اس ریکارڈ کو توڑ دیں گی۔
مشہور خبریں۔
توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کے بعد بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا
🗓️ 24 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی خصوصی عدالت کے جج نے
اکتوبر
کوئی بھی فلسطینیوں پر دوسرا یوم نکبہ مسلط نہیں کر سکتا؛ اسرائیل کو 100 ارب ڈالر جرمانہ ادا کرنا ہوگا:ترکی
🗓️ 11 فروری 2025 سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے ایک بیان میں
فروری
انوشکا شرما نے ٹوئٹر کے سی ای او کی تعریف کیوں کی؟
🗓️ 18 فروری 2022ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما نے ٹوئٹر
فروری
امریکی صنعت کو مشکلات کا سامنا
🗓️ 4 اپریل 2025سچ خبریں: ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے عائد کردہ نئے محصولات نے
اپریل
یوکرین بحران کا آغاز کرنے والا امریکہ ہے:چین
🗓️ 31 جنوری 2023سچ خبریں:چین کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں ریاستہائے متحدہ امریکہ
جنوری
صیہونیوں نے تین دن میں غزہ کے ایک گاؤں کے ساتھ کیا کیا؟امریکی چینل کی رپورٹ
🗓️ 15 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی ٹیلی وژن چینل ABC نیوز نے سیٹلائٹ تصاویر کی
اپریل
جنوب غزہ میں شدید سردی کے باعث تین فلسطینی نومولود بچے شہید
🗓️ 26 دسمبر 2024سچ خبریں:جنوبی غزہ پٹی کے علاقے المواصی میں شدید سردی کے باعث
دسمبر
کیا صیہونی ریاست کی صورتحال نیتن یاہو کے قابو میں ہے؟
🗓️ 18 مئی 2024سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ نیتن یاہو کی
مئی