🗓️
نیویارک(سچ خبریں) امریکہ میں مقیم پاکستانی اداکارہ میرا کو پاگل قرار دے کر پاگل خانے داخل کروا دئے جانے کی خبروں پر انہوں نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں نا ہی امریکا میں پاگل خانے بھیجا گیا اور نا ہی 50 ہزار ڈالر بطور ضمانت طلب کیے گئے۔
انہوں نے آپ بیتی سناتے ہوئے سپراسٹار میرا کا کہنا تھا کہ نیو یارک کے اسپتال میں غلط فہمی پیدا ہوئی اور امریکا چھوڑنے کی جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں، نا تو مجھے پاگل خانے بھیجا گیا اور نا ہی 50 ہزار ڈالر بطور ضمانت طلب کیے گئے۔
اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ امریکا بدر نہیں کیا گیا، ہیوسٹن میں کام کر رہی ہوں، شوبز پروموٹر ریحان صدیقی کے رین پراجیکٹس پر کام کے لیے ہیوسٹن پہنچ چکی ہوں، میڈیا میری زندگی میں دلچسپی لے لیکن خبروں کی اشاعت سے قبل تصدیق تو کر لیا کرے۔
دوسری جانب شوبز پروموٹر ریحان صدیقی کا کہنا ہے کہ اداکارہ میرا سے متعلق ایک کے بعد ایک جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں، میرا باصلاحیت فنکارہ ہیں اسی لیے انھیں ہیوسٹن مدعو کیا ہے۔خیال رہے کہ چند روز قبل اداکارہ میرا کے حوالے سے خبریں زیر گردش تھیں کہ میرا کو امریکا میں مینٹل اسپتال بھجوایا گیا اور ان کے مبینہ شوہر کیپٹن نوید نے 50 ہزار ڈالر بطور ضمانت ادا کر کے میرا کو اسپتال سے ڈسچارج کروایا۔
خیال رہے کہ اس حوالے سے اداکارہ میرا کی والدہ شفقت زہرہ بخاری نے ایک ویڈیو میں بیٹی کو پاگل خانے بھجوانے کی تصدیق کی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ میرا کو امریکا کے ایک پاگل خانے میں داخل کرا دیا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
غیر جانبداری کے ساتھ اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہیں:الیکشن کمیشن آف پاکستان
🗓️ 26 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ تمام فارن
اپریل
سمندر پار پاکستانیوں نے عمران خان سے وفا کی:بابر اعوان
🗓️ 13 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں)اسلام آباد میں جاری تین روزہ اوورسیز کنونشن سے
مارچ
شیخ رشید احمد نے بھی قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا
🗓️ 12 اپریل 2022اسلام آباد (سچ خبریں)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے قومی
اپریل
جزیرہ تاروت کے باشندوں کے خلاف آل سعود کے نئے منصوبے
🗓️ 3 دسمبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب کی حزب اختلاف کی تنظیم نے آل سعود کی
دسمبر
سعودی فنڈ برائے ڈویلپمنٹ اور اسٹیٹ بینک کے درمیان معاہد ہ ہوا ہے
🗓️ 29 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سعودی فنڈ برائے ڈویلپمنٹ اور اسٹیٹ
نومبر
یمن کے ایک تہائی باشندوں کو غذائی تحفظ حاصل نہیں ہے: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ
🗓️ 8 جون 2022سچ خبریں: اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ انرجی کرائسز گروپ کا کہنا
جون
ایران کے خلاف فدان کا دعویٰ کیا ہے ؟
🗓️ 1 مارچ 2025سچ خبریں: الجزیرہ ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ترک وزیر
مارچ
یوکرین کی روس کو پیرس اولمپکس سے باہر کرنے کی درخواست
🗓️ 31 جنوری 2023سچ خبریں:یوکرین کے صدر نے اپنے فرانسیسی ہم منصب کو ایک خط
جنوری