کورونا کا شکار دردانہ بٹ کی طبیعت ناساز

کورونا کا شکار دردانہ بٹ کی طبیعت ناساز

?️

کراچی (سچ خبریں)سینئر آرٹسٹ دردانہ بٹ عالمی وباء  کورونا وائرس کا شکارہیں،دردانہ  بٹ اس وقت بہادری سے کورونا کیخلاف جنگ لڑ رہی ہیں ، کورونا میں مبتلا  ہونے کے بعد مسلسل طبیعت کی ناسازی کے باعث وہ وینٹی لیٹر پر ہیں۔صارفین نے ان سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکار خالد ملک نے دردانہ بٹ کی بھانجی کا ایک پیغام اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے اپنی خالہ دردانہ بٹ کیلئے دعائیں کرنے اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

دردانہ بٹ کی بھانجی ملیحہ خان کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ ’ تمغۂ امتیاز حاصل کرنے والی میری خالہ دردانہ  بٹ اس وقت بہادری سے کورونا کیخلاف جنگ لڑ رہی ہیں۔انہوں نے لکھا کہ پوری دنیا سے سوشل میڈیا صارفین کی محبتوں، دعاؤں، حمایت کے پیغامات ہم تک پہنچ رہے ہیں۔

ملیحہ خان نے کہا کہ آپ سب دردانہ بٹ کیلئے اپنی دعائیں جاری رکھیں، اللہ رحم کرے گا اور وہ جلد صحتیاب ہوجائیں گی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکار خالد ملک نے انسٹاگرام پر دردانہ بٹ کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ دردانہ بٹ کی طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں وینٹی لیٹر پر ڈال دیا گیا ہے ۔

مشہور خبریں۔

کانگریس کو ریپبلکن نمائندے کے اسلامو فوبیا پر مبنی بیان کی مذمت کرنی چاہیے: الہان عمر

?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی کانگریس میں مسلم نمائندے الہان عمر کا کہنا ہے کہ

مستحق بیماروں کے مفت علاج کے لئے وزیر اعلی محمود خان کا اہم قدم

?️ 8 ستمبر 2021پشاور(سچ خبریں) خیبر پختونخوا حکومت نےمستحق بیماروں کے مفت علاج کرنے کے

سائنس دانوں کی امریکہ کے بجائے چین میں رہنے کو ترجیح

?️ 23 اپریل 2023سچ خبریں:اقتصادی تعاون اور ترقی تنظیم کے شائع کردہ اعداد و شمار

نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو عمارت خالی کرنے کا حتمی نوٹس جاری

?️ 15 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) اسسٹنٹ کمشنر فیروزآباد نے نسلہ ٹاور کو خالی کرانے

جی ایچ کیو حملہ کیس: استغاثہ کے مزید 8 گواہوں کی شہادتیں ریکارڈ

?️ 15 فروری 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان

ایران کے خلاف جارحیت میں اسرائیل کے مالی نقصان کی نئی جہتیں سامنے آ گئیں

?️ 26 جون 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کی فوج کے شعبہ اقتصادی امور کے سابق

حکومتی ادارے بجلی کمپنیوں کے ڈھائی کھرب سے زائد کے نادہندہ نکلے

?️ 4 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت توانائی پاور ڈویژن کی جانب سے قومی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے