کوئی پسند ہے نہ فوری شادی کا ارادہ ہے، علی رحمٰن خان

?️

کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکار علی رحمٰن خان نے شکوہ کیا ہے کہ بطور اداکار اگر وہ کسی خاتون کے ساتھ تصویر کھچواتے اور سوشل میڈیا پر شیئر کردیتے ہیں تو لوگ مذکورہ خاتون سے ان کا تعلق ہی بنا دیتے ہیں، کوئی پسند ہے نہ فوری طور پر شادی کا ارادہ ہے۔

علی رحمٰن خان نے حال ہی میں مزاحیہ پروگرام گپ شب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ نعمان اعجاز، ثانیہ سعید اور سلیم شیخ کی اداکاری کو دیکھ کر شوبز میں آئے، وہ انہیں بہت پسند تھے، ان کے ساتھ کام کرنا بھی ان کی خواہش تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی پیدائش وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوئی، وہیں ان کی پرورش بھی ہوئی لیکن انہیں سمجھ نہیں آتا کہ انہیں اور اسلام آباد کے دوسرے بچوں کو برگر کیوں کہا جاتا تھا۔

ایک سوال کے جواب میں علی رحمٰن خان نے بتایا کہ انہوں نے جن بھی اداکاراؤں کے ساتھ کام کیا، وہ تمام بہترین اداکارائیں تھیں لیکن انہیں سب سے زیادہ مہوش حیات کے ساتھ کام کرکے مزہ آیا۔

انہوں نے اداکارہ کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ وہ شوٹنگ سیٹ پر سپر اسٹار نہیں بلکہ عام اداکارہ ہوتی ہیں اور اپنے ساتھیوں اور جونیئرز کا حوصلہ بڑھاتی رہتی ہیں۔

شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اداکار نے بتایا کہ فوری طور پر ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں اور یہ کہ انہیں ابھی شادی کے لیے کوئی لڑکی پسند بھی نہیں۔

علی رحمٰن خان کا کہنا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ جب ان کی شادی ہونی ہوگی، اس وقت ہوجائے گی، اس کے لیے پہلے سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

سوشل میڈیا پر اپنے تعلقات سے متعلق پھیلنے والی خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے علی رحمٰن خان نے کہا کہ انہیں سوشل میڈیا پر پھیلنے والی زیادہ تر افواہوں کا علم نہیں ہوتا لیکن بعض خبریں ان تک پہنچ جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان سے متعلق ان کے مداحوں سمیت دوسرے افراد افواہیں پھیلاتے رہتے ہیں، جن میں کوئی سچائی نہیں ہوتی۔

انہوں نے مثال دی کہ اگر بطور اداکار وہ کسی خاتون کے ساتھ تصویر کھچواتے ہیں اور اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا جاتا ہے تو اس تصویر کا تعلق کہیں نہ کہیں جوڑ کر افواہیں پھیلائی جاتی ہیں۔

علی رحمٰن خان نے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی کسی خاص افواہ کا ذکر نہیں کیا لیکن مجموعی طور پر کہا کہ پھیلنے والی خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہوتی، مداح اور سوشل میڈیا والے ہر بات کا تعلق کہیں نہ کہیں سے جوڑ دیتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

روس کے خلاف یورپی یونین کی پابندیوں میں مزید 6 ماہ کی توسیع

?️ 28 جولائی 2022سچ خبریں:یوکرین میں روسی فوجی کارروائیوں کے جاری رہنے کے باعث یورپی

غزہ جنگ بندی کا دوسرا دن ؛ اسرائیلی سیکورٹی نظام کی ناکامی

?️ 20 جنوری 2025سچ خبریں: گزشتہ روز غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں

ایران اور پاکستان خطے میں غیر ملکی مداخلت کے مخالف

?️ 2 اگست 2022سچ خبریں:پاکستان کے وزیر دفاع نے دفاعی تعاون کے میدان میں اپنے

اسرائیلی وزراء کے بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں: جرمنی

?️ 6 ستمبر 2024سچ خبریں: جرمنی کے وزیر خارجہ نے نیتن یاہو کی کابینہ کے انتہا

وزیراعظم آج نیا پاکستان قومی صحت کارڈ پروگرام کا اجراکریں گے

?️ 1 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان آج بہاولپور میں نیا

امریکی حکومت کے شٹ ڈاؤن کا الارم بج گیا

?️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان میں ریپبلکنز نے کانگریس کے اسپیکر کیون میکارتھی

شام اور عراق میں امریکہ کی حالت زار؛پنٹاگون کی زبانی

?️ 17 نومبر 2023سچ خبریں: گزشتہ ماہ عراق اور شام میں امریکی افواج پر حملوں

عراق اور عمان ایران اور مصر کے تعلقات کو بحال کرنے کی کوشش میں

?️ 14 اپریل 2023سچ خبریں:مصر میں ایک عراقی سفارتی ذریعے نے اعلان کیا کہ یہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے