?️
کراچی: (سچ خبریں) متنازع بیانات کی وجہ سے شہرت رکھنے والی ماڈل، اداکارہ و ٹی وی میزبان وینا ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں کبھی کسی نے کوئی غلط پیش کش کی، کسی میں ایسی ہمت ہوئی اور نہ کوئی ان کے ساتھ کبھی ایسا کر سکتا ہے۔
وینا ملک نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
انہوں نے بتایا کہ جب وہ ساتویں کلاس میں تھیں، تب انہوں نے والدین سے آخری بار 100 روپے خرچہ لیا تھا، اس کے بعد کبھی انہوں نے والدین سے ایک روپیہ نہیں لیا۔
ان کے مطابق وہ کم عمری میں ہی کمانے لگ گئی تھیں، جب ان کی عمر محض 14 برس تھی، تب وہ مہنگے مہنگے برانڈز کی چیزیں خریدتی تھیں، انہیں برانڈڈ چیزیں خریدنے کا شوق تھا۔
انہوں نے بتایا کہ انہوں نے کم عمری میں ہی کیریئر کا آغاز اور انہیں ان کی توقعات سے زیادہ شہرت اور پیسے ملے، ان کی خواہش تھی کہ ان کے پاس دولت ہو لیکن انہیں ان کی خواہشات سے زیادہ دولت اور شہرت ملی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے والدین کی مرضی سے شادی کی تھی، ان کی 2013 کی پہلی شادی ارینج تھی اور والدین کی مرضی سے انہوں نے شادی کی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت وہ شہرت سے تنگ آ چکی تھیں، محض 24 سال کی عمر میں انہیں ان کی توقعات سے زیادہ شہرت اور دولت ملی، جس وجہ سے وہ انڈسٹری سے دور ہونا چاہتی تھیں اور پھر والدین کی مرضی سے انہوں نے شادی کرلی۔
انہوں نے کہا کہ انہیں شادی سے دو بچے بھی ہیں اور دونوں بچوں کی پیدائش ’ان وائٹرو فرٹیلیٹی (آئی وی ایف) کے ذریعے ہوئی۔
وینا ملک کا کہنا تھا جب کہ سوچے سمجھے بغیر چیزیں ہوتی ہیں تو ایسا ہی ہوتا ہے، انہوں نے اپنی شادی کو شہرت سے فراریت کی راہ کے طور پر پیش کیا اور کہا کہ وہ سکون چاہتی تھیں، اس لیے والدین کی رضامندی سے رشتہ ازدواج میں بندھیں۔
ایک اور سوال کے جواب میں وینا ملک نے دعویٰ کیا کہ انہیں آج تک کسی نے غلط کام کی پیش کش نہیں کی اور نہ ہی کسی میں طاقت ہے کہ انہیں ایسی پیش کش کر سکے۔
انہوں نے بتایا کہ انہیں آج تک اپنے کیریئر کے دوران کسی نے بھی نامناسب پیش کش نہیں کی، البتہ انہیں لاتعداد شادی کے پرپوزل آئے۔
وینا ملک نے دلیل دی کہ کوئی بھی انہیں براہ راست غلط کام کی پیش کش اس لیے نہیں کر سکتا، کیوں کہ انہوں نے اپنے پروفیشنل کام کے انداز میں بہت سارے مراحل رکھے ہیں، انہیں کسی منصوبے کے لیے پیش کش کرنے والوں کو پہلے ان کی ٹیم سے رابطہ کرنا پڑتا ہے، اس لیے کوئی بھی براہ راست انہیں غلط کام کی پیش نہیں کر سکتا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں بھارت اور پاکستان میں کام کے دوران آج تک کسی نے نامناسب کام کی پیش کش نہیں کی۔
مشہور خبریں۔
پاکستان کے یورپی یونین سے اہم اور وسیع تعلقات ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
?️ 14 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ نے کہا ہے
مارچ
اردوغان کے مخالفین کی شکست کے 7 وجوہات
?️ 18 جون 2023سچ خبریں:ان دنوں آنکارا اور استنبول میں اردوغان کی اپوزیشن جماعتوں سے
جون
بھارت نے ہندوتوا سوچ کو دنیا میں پھیلانے کی کوشش کی۔ حنا ربانی کھر
?️ 13 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما اور سابق وزیر
مئی
مشرق وسطیٰ کے سلسلے میں نیتن یاہو کا وہم
?️ 14 فروری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے آج قابضین
فروری
صیہونیوں کی عراق میں داعش کی حمایت
?️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:عراق کے ایک سکیورٹی ماہر نے کردستان کے علاقے میں صیہونی
اپریل
ٹرمپ جیسا مسخرہ صدر کیوں بنے؟
?️ 15 نومبر 2021سچ خبریں: جرمن کوچ نے سوال اٹھایا ہے کہ دو تفرقهانگیز شخصیات اپنے
نومبر
مصر نے صیہونی حکومت کی جارحیت کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا
?️ 22 مئی 2023سچ خبریں:مصر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں مسجد الاقصی پر
مئی
کیا ازبکستان ایک نئے سیاسی خاندان کی راہ پر گامزن ہے؟
?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: صدر ازبکستان شوکت میرضیایف کی بڑی بیٹی سعیده میرضیایوا کو
ستمبر