?️
کراچی (سچ خبریں) ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ جب میں نے اپنے کیریئر کے آغازکیا تو میں نے کبھی سوچا نہ تھا کہ میں اداکاری بھی کر سکتی ہیں اسی وجہ سے انہیں اب تک کیمرے کے سامنے جاتے ہوئے گھبراہٹ سی ہو جاتی ہے۔مداحوں کی جانب سے اداکاری کی تعریفوں کے بعد ان کا حوصلہ بڑھا۔
آمنہ الیاس نے ماڈلنگ سے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور انہوں نے کم عمری میں ہی ریمپ پر واک کرکے خود کو منوایا۔ماڈلنگ کی دنیا میں نام بنانے کے بعد آمنہ الیاس ٹی وی کمرشلز میں دکھائی دیں، جس کے بعد حیران کن طور پر انہوں نے چھوٹی اسکرین سے قبل بڑی اسکرین پر اداکاری کی اور ان کی پہلی فلم ’زندہ بھاگ‘ 2013 میں ریلیز ہوئی۔
پہلی فلم ریلیز ہوتے ہی آمنہ الیاس کے لیے نئی دنیا کے دروازے کھلے اور وہ فلموں کے بعد ڈراموں میں بھی دکھائی دینے لگیں اور بعد ازاں انہوں نے تھیٹرز میں بھی کام کیا اور لوگوں کو اپنی اداکاری سے گرویدہ بنایا۔اگرچہ مداح آمنہ الیاس کو اچھی اداکارہ مانتے ہیں، تاہم وہ خود اعتراف کرتی ہیں کہ اب تک وہ کیمرے کے سامنے جاتے ہوئے نروس ہو جاتی ہیں اور انہوں نے کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ وہ اداکارہ بنیں گی۔
آمنہ الیاس نے بتایا کہ ٹی وی کمرشلز کرنے اور سوشل میڈیا پر مختلف طرح کی ویڈیوز بنانے سے ان کا اعتماد بحال ہوا تھا مگر اس کے باوجود انہوں نے نہیں سوچا تھا کہ وہ اداکاری بھی کر سکتی ہیں۔اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ماڈلنگ اور کمرشلز کرنے کے بعد جب پہلی بار انہیں فلم میں کام کی پیش کش ہوئی، تب انہیں احساس ہوا کہ شاید وہ اداکاری بھی کر سکتی ہیں، اس لیے ہی تو انہیں پیش کش ہوئی ہے۔
آمنہ الیاس کے مطابق ’زندہ بھاگ‘ میں اداکاری کی تعریفیں کیے جانے کے بعد ان کا حوصلہ بڑھا اور انہیں یقین ہوگیا کہ ان کی اداکاری میں جان ہے تبھی تو لوگ تعریفیں کر رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
ترکی روسی تیل کی خریداری بند کرنے کے لیے تیار ہے: ٹرمپ
?️ 26 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ترکی روس
ستمبر
کورونا وائرس: ملک بھر میں مزید 92 افراد کا انتقال
?️ 3 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے
جون
آئندہ الیکشن میں کچھ لوگ پارٹی چھوڑ دیں گے
?️ 12 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا
جنوری
وزیر اعظم نے جوہری سہولت گاہ کا دورہ کیا
?️ 30 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے پاک فوج کی
مئی
ملکی سلامتی میں پاک افواج کا بہت بڑا کردار ہے: گورنر پنجاب
?️ 7 اکتوبر 2021لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ملکی سلامتی میں
اکتوبر
پابندیاں روس کو باقی دنیا سے الگ نہیں کر سکتیں: پیوٹن
?️ 18 جولائی 2022سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے پیر کو کہا کہ مغربی
جولائی
امریکہ میں انتخابی بدامنی کی وجوہات
?️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: گارڈین، ایک واچ ڈاگ گروپ جس نے امریکی جمہوریت کو
ستمبر
اسرائیل پانی کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے
?️ 18 نومبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ایک اہلکار نے کہا کہ
نومبر