🗓️
کراچی: (سچ خبریں) نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے 2023 کے مقبول رومانوی ڈرامے مجھے پیار ہوا تھا کو فلم کی صورت میں یوٹیوب پر ریلیز کردیا گیا۔
ہانیہ عامر، وہاج علی اور زاویار نعمان سمیت دیگر اداکاروں کی کاسٹ پر مبنی مقبول ڈرامے کو اس کی کہانی اور کرداروں کی وجہ سے کافی سراہا گیا تھا۔
ڈرامے کا آغاز جنوری 2023 میں ہوا تھا جب کہ اس کا اختتام اگست میں ہوا تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے ڈراما نئی نسل میں بہت مقبول ہوگیا تھا۔
ڈرامے کی ٹیم نے شائقین کی فرمائش کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے فلم کی صورت میں یوٹیوب پر ریلیز کردیا۔
ڈرامے کو فلم کی صورت میں دو گھنٹے 19 منٹ کے دورانیے میں ریلیز کیا گیا جب کہ اسے ٹی وی پر 32 اقساط میں نشر کیا گیا تھا۔
فلم میں ڈرامے کے مناظر کچھ اس طرح ایڈٹ کرکے شامل کیے گئے ہیں کہ دیکھنے والے کو محسوس نہیں ہوگا کہ اس کے متعدد مناظر کاٹے گئے ہیں۔
مجھے پیار ہوا تھا کی کہانی سدرہ سحر عمران نے لکھی تھی جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض بدر محمود نے انجام دیے تھے۔
ڈرامے میں وہاج علی نے (سعد) ہانیہ عامر نے (ماہیر) اور زاویار نعمان نے (اریب) کا مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں شہود علوی، سلمیٰ حسن، سبینہ سید، نور الحسن، رابعہ کلثوم، جاوید شیخ، انجلین ملک، وشما فاطمہ، عائشہ مرزا، امبر خان، شاہین خان ودیگر شامل تھے۔
مشہور خبریں۔
صہیونی حماس کے رہنماؤں کو قتل کرنے اور قیدیوں کو بچانے کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟
🗓️ 29 مارچ 2024سچ خبریں: صہیونی فوج کے بعض ذرائع نے اعتراف کیا کہ اس
مارچ
اولمپکس، ہاکی اور فٹبال میں کتنی سیاست ہوتی ہے؟خواجہ آصف
🗓️ 9 اگست 2024سچ خبریں: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جتنی سیاست
اگست
اداکارہ حریم فاروق نے اپنا مقام بنانے کے لیے کیا مشکلات برداشت کیں؟
🗓️ 5 اگست 2023سچ خبریں: پاکستانی اداکارہ حریم فاروق کا کہنا ہے کہ والدین باہر
اگست
اسرائیل کی نجات پر مبنی امریکی قرارداد منظور
🗓️ 11 جون 2024سچ خبریں: امریکہ کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کے قیام
جون
مرحلہ وار استعفوں کی منظوری کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست مسترد
🗓️ 6 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے قومی اسمبلی کے
ستمبر
صیہونی فوج کا حزب اللہ کے بارے میں اہم اعتراف
🗓️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں: صیہونی فوج کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے حزب اللہ کے
ستمبر
صدر مملکت کی علماء سے مذاہب وبین المسالک ہم آہنگی کو فروغ دینے کی اپیل
🗓️ 28 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے علماء سے
جون
ایران کا مسئلہ حل کرنا بہت آسان ہے؛ٹرمپ کا دعویٰ
🗓️ 15 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی صدر نے نئی بیان بازی کرتے ہوئے ایران پر
اپریل