?️
کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکار کاشف محمود نے انکشاف کیا ہے کہ بطور پروڈیوسر انہوں نے پہلا ڈراما بنانے کے لیے جہاں درجنوں لوگوں سے قرضہ لیا، وہیں انہوں نے گھر اور والدہ کے زیور تک ’گروی‘ رکھے تھے۔
کاشف محمود نے حال ہی میں مزاحیہ پروگرام ’مذاق رات‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
انہوں نے بتایا کہ وہ گھر کے سب سے بڑے بچے تھے، اس لیے ان پر ذمہ داریاں بھی زیادہ تھیں لیکن اس باوجود والدین نے ان پر سختیاں نہیں کیں اور انہیں اپنی پسند کا کام کرنے دیا۔
اداکار کا کہنا تھا کہ انہوں نے کیریئر کے آغاز میں بہت مشکلات دیکھیں، پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے ایک ڈرامے میں ان کا صرف ایک منظر شامل کیا گیا لیکن اس میں بھی ان کا چہرہ نہیں دکھایا گیا تھا بلکہ صرف ان کا پچھلا حصہ دکھایا گیا اور وہ لوگوں کو بتاتے رہے کہ جس شخص کا چہرہ نظر نہیں آ رہا، وہ وہی ہیں۔
کاشف محمود کے مطابق انہوں نے بطور ’ایکسٹرا‘ اداکار کیریئر کا آغاز کیا تھا، یعنی انہیں صرف ہیرو کے پیچھے نظر آنے والے افراد کے طور پر بھرتی کیا گیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ ڈرامے میں ریشم اور سلیم شیخ نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔
ایک اور سوال کے جواب میں کاشف محمود نے کیریئر کے آغاز میں اپنی مالی مشکلات کا ذکر کیا اور بتایا کہ انہوں نے پہلا ڈراما بنانے کے لیے نہ صرف قرضہ لیا بلکہ گھر اور والدہ کے زیور تک ’گروی‘ رکھے۔
انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ’آشیانہ‘ نام سے ڈراما بنایا اور ایک ٹی وی چینل کے مالک کے پاس گئے جنہوں نے ان سے ڈراما نہیں خریدا، اس کے بعد انہوں نے مذکورہ ڈراما اداکارہ و ہدایت کارہ بدر خلیل کو بھیجا، جنہوں نے دیکھنے کے بعد ان کے ڈرامے کو ’سپر ہٹ‘ قرار دیا۔
ان کے مطابق بدر خلیل نے ہی ان کا ڈراما کسی ٹی وی چینل کو فروخت کیا اور ان کا ڈراما ایک ٹی وی چینل پر چلا لیکن بعد میں وہ ٹی وی چینل بند ہوگیا اور انہیں پیسے بھی نہیں ملے، پھر وہ ٹی وی چینل دوبارہ کھلا لیکن انہیں پیسے آج تک نہیں ملے۔
کاشف محمود کا کہنا تھا کہ مذکورہ ڈرامے کو بنانے کے لیے انہوں نے بہت سارے افراد سے قرضہ لے رکھا تھا، جس پر انہوں نے ایک سڑک سے گزرنا بھی بند کردیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ بعد ازاں انہوں نے مذکورہ ڈرامے کو پی ٹی وی پر چلایا اور خود ہی اس کی مارکیٹنگ بھی کی، جس پر انہیں اتنے پیسے ملے کہ انہوں نے پورا قرضہ اتارا اور انہیں 7 لاکھ روپے کی بچت بھی ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے مالی مشکلات اور تکالیف کو برداشت کیا لیکن اس باوجود والدین انہیں کچھ نہیں بولتے تھے۔
مشہور خبریں۔
صیہونیوں کی نظر میں نتین یاہو کی کیا حیثیت ہے؟
?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا کے ایک سروے سے پتہ چلتا ہے کہ
نومبر
جنوبی غزہ میں ایک ملین سے زائد فلسطینی مہاجرین کے حالات کا حیرت انگیز انکشاف
?️ 15 جون 2024سچ خبریں: عالمی غذائی پروگرام نے جنوبی غزہ میں جاری جنگ کے
جون
چین نے شام کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا
?️ 24 جون 2021کابل (سچ خبریں) شام کے لئے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے خصوصی
جون
سعودی عرب کا یوکرین جنگ میں ثالثی کے لیے تیاری کا اعلان
?️ 10 مارچ 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے ماسکو میں ریاض کےOPEC+ کے
مارچ
اسرائیلی فوج کی بڑی غلطیاں کیا ہیں ؟
?️ 14 فروری 2024سچ خبریں:ایک صیہونی میڈیا نے اسرائیلی فوج کے ایک نئے کیس کی
فروری
طالبان کی 150000 افراد پر مشتمل فوج قائم کرنے کی کوشش
?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:طالبان کے چیف آف آرمی اسٹاف نے یہ اعلان کرتے ہوئے
جنوری
نواز شریف کی ایران کے خلاف اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کی مذمت
?️ 14 جون 2025سچ خبری: مسلم لیگ ن کے سربراہ اور پاکستان کے سابق وزیر
جون
صیہونی حکومت کی سعودی عرب کو ایف 35 کی فروخت کی مخالفت
?️ 15 جولائی 2022سچ خبریں: یدیعوت احرونوت اخبار نے آج جمعہ کو لکھا ہے
جولائی