پچاس سالہ قطری شہزادے سے شادی کی خبریں پھیلائی گئیں، لائبہ خان

🗓️

سچ خبریں: (سچ خبریں) ماڈل و اداکارہ لائبہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں ان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خبریں پھیلائی گئیں کہ اداکارہ نے خود سے دگنی عمر کے پچاس سالہ قطری شہزادے سے شادی کرلی۔

لائبہ خان نے حال ہی میں فیشن برانڈ ’میشن‘ کو دیے گئے انٹرویو میں مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ اسکول کے دوران انہوں نے پوزیشن حاصل کی تھی اور انہیں حکومت نے انعام بھی دیا تھا اور انہیں مذکورہ بات کی آج تک خوشی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وہ کسی بھی شخص میں سب سے پہلی بات یہ نوٹ کرتی ہیں کہ وہ کس طرح بات کر رہے ہیں اور کتنی عزت دے رہے ہیں۔

لائبہ خان کے مطابق وہ ان افراد سے جلد دوستانہ ہوجاتی ہیں جنہوں نے اچھی خوشبو لگا رکھی ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی نے خوشبو نہیں لگا رکھی ہوتی تو وہ سب سے پہلے ان کے پائوں کو دیکھتی ہیں، اس کے بعد ہی ان کی شخصیت اور ان سے دوستی سے متعلق سوچتی ہیں۔

اپنی بری عادت سے متعلق اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ بہت ضدی ہیں، اگر انہیں کوئی چیز پسند آجائے تو اس متعلق ان کا یہی خیال ہوتا ہے کہ وہ بس ان کی ہی ہے۔

اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ اگر انہیں کوئی شخص پسند آجائے تو وہ انہیں بس اپنا ہی سمجھتی ہیں، تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا کہ انہیں کوئی شخص پسند آچکا ہے یا نہیں؟

ایک اور سوال کے جواب میں لائبہ خان نے بتایا کہ انہوں نے ماڈلنگ سے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور انہیں پہلے شوٹ کی تقریبا 5 ہزار روپے معاوضہ ملا تھا۔

خود سے متعلق اب تک کی سب سے بڑی جھوٹی خبر کے سوال پر لائبہ خان نے بتایا کہ ماضی میں ان کی ٓقطری شہزادے سے شادی کی خبریں پھیلائی گئی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان سے متعلق یوٹیوب سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر خبریں پھیلائی گئیں کہ لائبہ خان نے 50 سالہ قطری شہزادے سے شادی کرلی، کیوں کہ اس شخص کے پاس پیسے بہت تھے۔

ان کے مطابق مذکورہ خبر ان کے والد نے بھی یوٹیوب پر دیکھی تو پریشان ہوکر ان سے سوال کیا، جس پر انہوں نے والد کو بتایا کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہوا، یوٹیوب پر جھوٹ پھیلایا جا رہا ہے۔

لائبہ خان کا کہنا تھا کہ والد نے انہیں تاکید کی کہ اس طرح کی جھوٹی خبریں پھیلنے نہیں دیا کرو۔

اس سے قبل لائبہ خان نے ایک ٹی وی شو میں بتایا تھا کہ کیریئر کے آغاز میں ہی عمر رسیدہ عرب شخص سے ان کی شادی کی افواہیں پھیلائی گئیں، جس پر ان کے والد پریشان ہوگئے تھے۔

مشہور خبریں۔

امریکہ کیوں حزب اللہ سے کیا ڈر رہا ہے؟

🗓️ 10 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) کے ایک عہدیدار نے جنوبی لبنان

عربوں کا اصلی دشمن کون ہے؟

🗓️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں: فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی کے نمائندے نے تاکید کی کہ

میں یوکرین کی جنگ راتوں رات ختم کر سکتا ہوں: ٹرمپ

🗓️ 21 فروری 2023سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کی فوج کو ملکی

مقبوضہ کشمیر میں دفعہ 370 اور 35A کی واپسی کا مطالبہ زور پکڑنے لگا

🗓️ 4 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کی سیاسی جماعتوں کی جانب سے دفعہ

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی ”ہتک عزت“بل کی مذمت‘لاہور کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان

🗓️ 15 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر جی ایم

نیتن یاہو حماس کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور

🗓️ 27 مارچ 2024سچ خبریں: باخبر ذرائع کے مطابق صہیونی حکام نے غزہ کے قیدیوں

پنجاب میں انتخابات کے معاملے پر وفاقی کابینہ کا اجلاس کل دوبارہ طلب

🗓️ 10 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں)  پنجاب میں انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے

الکاظمی کردستان میں صہیونیوں کی موجودگی کا جواب دیں: عراقی رکن پارلیمنٹ

🗓️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ کے رکن نےاس بات پرزور دیتے ہوئے کہ کردستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے