پاکستان میں بہت زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے: زوہا رحمٰن

پاکستان میں بہت زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے: زوہا رحمٰن

🗓️

لندن (سچ خبریں) پاکستانی نژاد برطانوی اداکارہ زوہا رحمٰن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بہت زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے اور ٹیلنٹ کی کمی نہیں، البتہ مواقع کی قلت ہے اور اس  مسئلے پر کام کرنے کی ضرورت ہے، زیادہ تر انٹرنیشنل فلمیں گورے کرداروں کے لیے بنائی جاتی ہیں۔

زوہا رحمٰن زیادہ تر انٹرنیشنل فلموں، ڈراموں، ماڈلنگ اور اشتہاری منصوبوں میں دکھائی دیتی ہیں، انہوں نے ہولی وڈ کی کامیاب ترین سائنس فکشن فلم ’اسپائیڈر مین: فار فرام ہوم‘ میں بھی معاون کردار ادا کیا تھا۔زوہا رحمٰن نے رواں برس ستمبر میں ریلیز ہونے والی ایپل ٹی وی کی سائنس فکشن ہسٹوریکل ویب سیریز ‘فاؤنڈیشن‘ میں بھی معاون کردار ادا کیا تھا۔

حال ہی میں انہوں نے ’اردو نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے پاکستانی اداکاروں کو عالمی سطح پر نہ ملنے والے مواقع کے حوالے سے بات کی اور یہ بھی بتایا کہ انٹرنیشنل لیول پر کس طرح پاکستانی کرداروں کو بڑھایا جا سکتا ہے۔زوہا رحمٰن کا کہنا تھا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں بہت زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے اور یہاں کے ڈراموں، فلموں اور گانوں کو دیکھ کر ہی یہاں کے ٹیلنٹ کا پتہ چل جاتا ہے۔

اداکارہ کے مطابق پاکستانی اداکاروں کو عالمی سطح پر مواقع نہیں ملتے اور ملکی سطح پر تیار ہونے والے مواد میں زیادہ تر مقامی کردار، مسائل اور زبان ہوتی ہے، جس وجہ سے اداکاروں میں نکھار پیدا نہیں ہوتا۔زوہا رحمٰن کے مطابق عالمی سطح پر کرداروں کی کمی کا سامنا صرف پاکستان کو نہیں ہے بلکہ یہ عالمی مسئلہ ہے، کیوں کہ زیادہ تر انٹرنیشنل فلمیں گورے کرداروں کے لیے بنائی جاتی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر گزشتہ چند سال سے گوروں کے علاوہ دیگر کرداروں کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کرنے پر کام جاری ہے، تاہم تاحال گہری، سانولی اور سیاہ رنگت کے کرداروں کو مختصر یا معاون کرداروں سمیت منفی کردار دیے جا رہے ہیں۔

ان کے مطابق تاحال عالمی سطح پر مسلمانوں یا دوسرے مذاہب سے تعلق رکھنے والے کرداروں کو منفی یا مختصر کرداروں میں دکھایا جا رہا ہے مگر اس میں باالترتیب بہتری آ رہی ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ عالمی سطح پر کس طرح پاکستانی کرداروں کے لیے مواقع بڑھائے جا سکتے ہیں۔

زوہا رحمٰن نے تجویز دی کہ پاکستانی کرداروں سے متعلق زیادہ سے زیادہ عالمی لیول کا مواد تخلیق کرنا ہوگا، کیوں کہ جتنا زیادہ مواد دستیاب ہوگا، اتنے ہی پاکستانی کرداروں کے لیے انٹرنیشنل مواقع بڑھ جائیں گے۔انہوں نے اپنے فلمی کیریئر پر بھی بات کی اور بتایا کہ انہیں زیادہ تر سائنس فکشن فلموں میں کام کرنے میں مزہ آتا ہے، کیوں کہ ان میں ایک ہی کردار کے کئی روپ ہوتے ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

اسرائیل پر مسلسل جان لیوا حملے کیے جا رہے ہیں: صیہونی میڈیا

🗓️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:عبرانی زبان کے اخبار گلوبز نے اسرائیل کو لگنے والی مسلسل

روس اور نیٹو کے درمیان براہ راست تصادم کا خطرہ

🗓️ 4 مارچ 2022سچ خبریں:روس کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ روس اور

مصری وفد غزہ اور تل ابیب کے درمیان جنگ بندی کا خواہاں

🗓️ 14 اگست 2022سچ خبریں:   بعض فلسطینی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایک اعلیٰ سطحی

غزہ پٹی کے مرکز میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کی تصویر کے ساتھ پریڈ

🗓️ 14 دسمبر 2021سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ عوامی محاذ برائے

ایل پی جی کی کھیپ موصول ہونے کے حوالے سے پاکستان حقائق کی جانچ کر رہا ہے، وزارت توانائی

🗓️ 28 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزارت توانائی نے کہا ہے کہ روس کی جانب

افغانستان کے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہئے: فواد چوہدری

🗓️ 27 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا

عراقی کوروانا اسپتال میں آتشزدگی کے نتیجہ میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 124 ہوگئی

🗓️ 14 جولائی 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملک کے شہر ناصریہ

کیا اسرائیل جنگ بندی پر راضی ہو گا ؟

🗓️ 21 نومبر 2023سچ خبریں:Yediot Aharanot اخبار نے ایک نوٹ میں اعتراف کیا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے