پاکستان میں بہت زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے: زوہا رحمٰن

پاکستان میں بہت زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے: زوہا رحمٰن

?️

لندن (سچ خبریں) پاکستانی نژاد برطانوی اداکارہ زوہا رحمٰن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بہت زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے اور ٹیلنٹ کی کمی نہیں، البتہ مواقع کی قلت ہے اور اس  مسئلے پر کام کرنے کی ضرورت ہے، زیادہ تر انٹرنیشنل فلمیں گورے کرداروں کے لیے بنائی جاتی ہیں۔

زوہا رحمٰن زیادہ تر انٹرنیشنل فلموں، ڈراموں، ماڈلنگ اور اشتہاری منصوبوں میں دکھائی دیتی ہیں، انہوں نے ہولی وڈ کی کامیاب ترین سائنس فکشن فلم ’اسپائیڈر مین: فار فرام ہوم‘ میں بھی معاون کردار ادا کیا تھا۔زوہا رحمٰن نے رواں برس ستمبر میں ریلیز ہونے والی ایپل ٹی وی کی سائنس فکشن ہسٹوریکل ویب سیریز ‘فاؤنڈیشن‘ میں بھی معاون کردار ادا کیا تھا۔

حال ہی میں انہوں نے ’اردو نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے پاکستانی اداکاروں کو عالمی سطح پر نہ ملنے والے مواقع کے حوالے سے بات کی اور یہ بھی بتایا کہ انٹرنیشنل لیول پر کس طرح پاکستانی کرداروں کو بڑھایا جا سکتا ہے۔زوہا رحمٰن کا کہنا تھا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں بہت زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے اور یہاں کے ڈراموں، فلموں اور گانوں کو دیکھ کر ہی یہاں کے ٹیلنٹ کا پتہ چل جاتا ہے۔

اداکارہ کے مطابق پاکستانی اداکاروں کو عالمی سطح پر مواقع نہیں ملتے اور ملکی سطح پر تیار ہونے والے مواد میں زیادہ تر مقامی کردار، مسائل اور زبان ہوتی ہے، جس وجہ سے اداکاروں میں نکھار پیدا نہیں ہوتا۔زوہا رحمٰن کے مطابق عالمی سطح پر کرداروں کی کمی کا سامنا صرف پاکستان کو نہیں ہے بلکہ یہ عالمی مسئلہ ہے، کیوں کہ زیادہ تر انٹرنیشنل فلمیں گورے کرداروں کے لیے بنائی جاتی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر گزشتہ چند سال سے گوروں کے علاوہ دیگر کرداروں کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کرنے پر کام جاری ہے، تاہم تاحال گہری، سانولی اور سیاہ رنگت کے کرداروں کو مختصر یا معاون کرداروں سمیت منفی کردار دیے جا رہے ہیں۔

ان کے مطابق تاحال عالمی سطح پر مسلمانوں یا دوسرے مذاہب سے تعلق رکھنے والے کرداروں کو منفی یا مختصر کرداروں میں دکھایا جا رہا ہے مگر اس میں باالترتیب بہتری آ رہی ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ عالمی سطح پر کس طرح پاکستانی کرداروں کے لیے مواقع بڑھائے جا سکتے ہیں۔

زوہا رحمٰن نے تجویز دی کہ پاکستانی کرداروں سے متعلق زیادہ سے زیادہ عالمی لیول کا مواد تخلیق کرنا ہوگا، کیوں کہ جتنا زیادہ مواد دستیاب ہوگا، اتنے ہی پاکستانی کرداروں کے لیے انٹرنیشنل مواقع بڑھ جائیں گے۔انہوں نے اپنے فلمی کیریئر پر بھی بات کی اور بتایا کہ انہیں زیادہ تر سائنس فکشن فلموں میں کام کرنے میں مزہ آتا ہے، کیوں کہ ان میں ایک ہی کردار کے کئی روپ ہوتے ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

دنیا فلسطین کو ریاست تسلیم کر رہی ہے، یہ عمل اب ناقابلِ واپسی ہے

?️ 22 ستمبر 2025دنیا فلسطین کو ریاست تسلیم کر رہی ہے، یہ عمل اب ناقابلِ

کوئٹہ: بولان میڈیکل کمپلیکس میں 5 سال کے دوران 4 ارب روپے کی بےضابطگیوں کا انکشاف

?️ 23 فروری 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) کوئٹہ کے بولان میڈیکل کمپلیکس میں 5 سال کےدوران

ایران کا منصوبہ صرف جنگ کے خاتمے پر مرکوز ہے؛ ہمارے پاس کوئی جوہری مذاکرات نہیں ہیں: بقائی

?️ 4 مئی 2026 سچ خبریں:ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے الجزیرہ کی

شریف خاندان نے سابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کے خلاف سازش کی ہے

?️ 24 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سما

ایران کے خلاف جنگ نے امریکی فوجی طاقت میں کمی ظاہر کردی: دی اٹلانٹک

?️ 17 ستمبر 2026سچ خبریں:امریکی جریدے دی اٹلانٹک کے مطابق، ایران کے خلاف ڈونلڈ ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں تاریخی کمی

?️ 19 نومبر 2025سچ خبریں:  ریوٹرز اور اِپسوس کے مشترکہ جائزے میں انکشاف ہوا ہے کہ

صیہونی حکومت کے خلاف سائبر جنگ کا پیغام

?️ 2 مئی 2023سچ خبریں:عربی پوسٹ نیوز سائٹ نے اس نئی لہر پر اپنی ایک

4 ووٹ ابھی بھی ہماری جیب میں تھے، 28 ویں ترمیم کیلئے رکھ لئے۔ فیصل واوڈا

?️ 12 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ چار ووٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے