?️
ممبئی (سچ خبریں)وکی کوشل اور کترینہ کیف رواں ماہ میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جا رہے ہیں ان کی شادی دسمبر کی 9 تاریخ کو راجستھان کے ایک پُر تعیش فورٹ میں طے پائی ہے تاہم بالی وڈ کے معروف اور سینئر اداکار گجراج راؤ نے کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی سے قبل اداکار کو دھمکی دے دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل رواں ماہ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے جس کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر کترینہ اور وکی کی شادی کی تقریب میں موبائل فون لانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
اس حوالے سے بالی وڈ کے معروف اور سینئر اداکار گجراج راؤ اپنی انسٹاگرام اسٹوری وکی کوشل کے نام خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔گجراج راؤ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں یہ خبر شیئر کی جس میں بتایا گیا تھا کہ کترینہ اور وکی کی شادی میں موبائل فون لانے پر پابندی عائد ہے۔
اداکار نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں وکی کوشل سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’اگر سیلفی نہیں لینے دو گے تو شادی میں نہیں آؤں گا۔‘گجراج راؤ کی یہ انسٹاگرام اسٹوری بھارت کے مختلف سوشل میڈیا پیجز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف دسمبر کی 9 تاریخ کو راجستھان کے ایک پُر تعیش فورٹ میں اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی جبکہ اس جوڑی کی مہندی اور سنگیت کی رسمیں دسمبر کی 7 اور 8 تاریخ کو ہونا طے پائی ہیں۔


مشہور خبریں۔
رواں ہفتے ملک بھر میں ریکارڈ مہنگائی
?️ 19 اگست 2022اسلام آباد:( سچ خبریں)ملک میں 18 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے
اگست
طالبان کی افغان حکومت کو تین ماہ کی جنگ بندی کی پیش کش
?️ 15 جولائی 2021سچ خبریں:افغان سرکاری ٹیلی ویژن نے طالبان کے 7000 طالبان ممبروں کو
جولائی
جمشید دستی کو جعلی ڈگری کیس میں 17 سال قید کی سزا سنادی گئی
?️ 22 ستمبر 2025ملتان (سچ خبریں) ملتان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے عوامی راج پارٹی
ستمبر
سام سنگ نے گلیکسی ایم سیریز کا پہلا 5 جی فون متعارف کرادیا
?️ 30 اپریل 2021سیؤل(سچ خبریں) اسمارٹ فون بنانے والی معروف کمپنی سام سنگ نے گلیکسی
اپریل
ترک فوج کی دھمکیاں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں: دمشق
?️ 5 جون 2022سچ خبریں: شامی حکومت نے اس بات پر زور دیا کہ
جون
روسی معیشت مغربی پیش گوئیوں سے کہیں زیادہ مضبوط: لی مونڈے
?️ 14 فروری 2023سچ خبریں:فرانسیسی اخبار لی موندے نے ایک تجزیاتی رپورٹ میں گزشتہ 12
فروری
پاکستان نے ہمیشہ امن کو جنگ پر فوقیت دی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر
?️ 19 جون 2025کراچی (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد
جون
اقوام متحدہ نے میانمار کی باغی فوج کے خلاف بڑا قدم اٹھالیا
?️ 19 جون 2021جنیوا (سچ خبریں) اقوام متحدہ نے میانمار کی باغی فوج کے خلاف
جون