وقار ذکاء کا وزیراعظم عمران خان سے اہم سوال

 وقار ذکاء کا وزیراعظم عمران خان سے اہم سوال

🗓️

کراچی (سچ خبریں) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف میزبان وقار ذکاء نے  طلبہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان سے ان کے بارے میں سوال کیا کہ کیا آپ کو بھی طلبہ کا درد نظر نہیں آتا؟مجھے یقین نہیں آتا کہ وزیر تعلیم شفقت محمود کیوں انا کا شکار ہو رہے ہیں؟

تفصلات کے مطابق میزبان وقار ذکاء نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر تعلیم شفقت محمود کے امتحانات منسوخ نہ کرنے کے فیصلے کا ردّ عمل دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے۔وقار ذکاء نےٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے یقین نہیں آتا کہ شفقت محمود انا کا گوڈزیلا بن رہے ہیں۔وقار ذکاء نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’کیا آپ کو بھی طلبہ کا درد نظر نہیں آتا؟

واضح رہے کہ وُزرائے تعلیم کی بین الصوبائی کمیٹی نے آئی بی سی سی (انٹر بورڈز کمیٹی آف چیئر مین) کی اگلی کلاسوں میں نویں اور گیارہویں جماعت کے طلبہ کو ترقی دینے اور میٹرک اور انٹر کے صرف اختیاری مضامین میں امتحانات دینے کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر امتحانات کو دو مراحل میں منعقد کرنے کی تجویز سے اصولی طور پر اتفاق کیا گیا ہے۔پہلے مرحلے میں دسویں اور بارہویں کلاس کے امتحانات کا پہلا مرحلہ جولائی میں جبکہ دوسرے مرحلے میں نویں اور گیارہویں کلاس کے کاغذات اگست یا ستمبر میں ہوں گے۔

مشہور خبریں۔

برطانیہ کا روس کے منجمد اثاثے یوکرین کو دینے کا اعلان

🗓️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:برطانوی خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اس ملک

روس نے 43 کینیڈینوں پر پابندی لگا دی

🗓️ 27 جون 2022سچ خبریں:   روس نے پیر 27 جون کو 43 کینیڈینوں پر پابندیاں

غزہ میں استقامتی میزائل بیلٹ کے بارے میں صہیونی نیٹ ورک کا دعویٰ

🗓️ 18 اگست 2022سچ خبریں:   صہیونی چینل کان نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا

کیا امریکہ اسرائیل کی حمایت کے جال میں پھنس چکا ہے ؟

🗓️ 8 نومبر 2023سچ خبریں:عرب میڈیا نے اس فرانسیسی اخبار کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا

انگلستان کے بادشاہ کا سیاہ فام سے ہاتھ ملانے سے انکار

🗓️ 20 ستمبر 2022سچ خبریں:     انگلینڈ کے نئے بادشاہ چارلس سوم کی ایک ویڈیو

پاکستان نے ایران و افغان سرحدوں کو مکمل طورپر بند کر دیا

🗓️ 5 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان میں کورونا کی صورتحال او ر اس کے پھیلاؤ

زلزلے نے مغربی ممالک کی اصلیت ظاہر کردی: شامی سفیر

🗓️ 10 فروری 2023سچ خبریں:روس میں شام کے سفیر  نے اس ملک میں حالیہ زلزلے

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پارلیمانی انتخابات ہر گز مسئلہ کشمیر کا حل نہیں ہوسکتے : علی رضا سید

🗓️ 5 جون 2024برسلز: (سچ خبریں) چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے