?️
دنیا کی سب سے بڑی میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اب تک کا سب سے بڑا اور اہم فیچر آزمائش کے لیے پیش کردیا گیا ہے جس کے تحت صارفین ایک ہی ایپلی کیشن کے ذریعے متعدد اکاؤنٹس چلا سکیں گے۔
واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب ایٹ انفو کے مطابق ملٹی اکاؤنٹ اسپورٹ کا یہ فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے جو ابھی چند صارفین کو دستیاب ہے اور آئندہ چند ہفتوں میں تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا،اس فیچر کے ذریعے صارفین ایک ہی فون میں کئی واٹس ایپ اکاؤنٹس پر لاگ ان ہو سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اسمارٹ واچ کے لیے واٹس ایپ کا فیچر
یعنی واٹس ایپ کی ایپلی کیشن میں فیس بک یا ٹوئٹر کی ٹوئٹ ڈیک جیسا فیچر متعارف کرایا گیا ہے، جس کے تحت صارف ایک سے زائد اکاؤنٹ کو ایک ہی ایپلی کیشن اور ڈیوائس پر استعمال کر سکے گا۔
اس فیچر کے ذریعے صارفین واٹس ایپ سیٹنگز مینیو میں اپنے نام کے آگے بنے ڈاؤن ایرو پر کلک کرکے مختلف اکاؤنٹس پر سوئچ کر سکیں گے یا نئے اکاؤنٹس کو ایڈ کر سکیں گے۔
پہلے واٹس ایپ میسیجنگ ایپ اور بزنس کو الگ الگ ایپلی کیشنز کے ذریعے ایک ہی ڈیوائس پر چلانا ممکن تھا، تاہم نئے فیچر کے بعد بزنس اور میسیجنگ ایپ کے بھی متعدد اکاؤنٹس ایک ساتھ چلائے جا سکیں گے۔
ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ مذکورہ فیچر کے تحت ایک صارف ایک ہی ایپلی کیشن میں کتنے اکاؤنٹ چلا سکے گا، تاہم ممکنہ طور پر ایسے اکاؤنٹس کی حد پانچ تک ہو سکتی ہے۔
یعنی ہر صارف ایک ہی موبائل اور ایک ہی واٹس ایپ ایپلی کیشن پر 5 مختلف میسیجنگ اور 5 مختلف واٹس ایپ بزنس کے اکاؤنٹ چلانے کے اہل ہوسکتا ہے۔
مزید پڑھیں: واٹس ایپ پر نئے فیچر کا اضافہ
مذکورہ فیچر کو اب تک کا واٹس ایپ کا سب سے نمایاں اور بٖڑا فیچر قرار دیا جا رہا ہے، اس سے ہر صارف کو دفتری، گھریلو، کاروباری اور سوشل معاملات ایک ساتھ الگ الگ نمٹانے میں آسانی ہوگی۔
مشہور خبریں۔
میدویدیف نے روس میں برطانوی اثاثوں کو ضبط کرنے کا انتباہ دیا
?️ 4 ستمبر 2025سچ خبریں: برطانوی سکریٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی کے یوکرین کو ماسکو کے
ستمبر
رفح کے مکینوں کو بے گھر کرنے کے لیے عرب حکومتوں کی ملی بھگت
?️ 13 فروری 2024سچ خبریں:گذشتہ چند دنوں سے صیہونی حکومت کی طرف سے غزہ کے
فروری
جنوبی لبنان میں ایک بار پھر صیہونیوں کی جارحیت
?️ 14 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے جنوبی لبنان پر اپنے حملوں کے نئے
مارچ
برطانیہ کی ایک بار پھر روس کو سخت پابندیوں کی دھمکی
?️ 23 فروری 2022سچ خبریں:برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اعلان کیا ہے کہ ان
فروری
عبدالباری عطوان: ہائپرسونک میزائلوں اور خودکش ڈرونز کے دور میں حفاظتی دیوار بنانا بے اثر ہے
?️ 1 جون 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے مغربی کنارے میں 22 بستیوں کی تعمیر
جون
بھارتی اداکارہ کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ
?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: کولکتہ کی عدالت نے دھوکا دہی کے الزام میں بھارتی
ستمبر
آخر یہ کب تک چلے گا
?️ 27 جولائی 2023سچ خبریں:فلسطینی وزارت صحت نے آج اعلان کیا ہے کہ اس سال
جولائی
یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی تیاری
?️ 27 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی
فروری