وانی کپور نے فواد خان کے ساتھ کی گئی فلم ’ابیر گلال‘ پر پابندی پر خاموشی توڑ دی

?️

سچ خبریں: بولی وڈ اداکارہ وانی کپور نے پہلی بار پاکستانی اداکار فواد خان کے ساتھ کام کرنے اور اپنی فلم ’ابیر گلال‘ پر بھارت میں پابندی عائد کرنے پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ بائیکاٹ اور کینسل کلچر نہیں ہونا چاہیے۔

’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق وانی کپور نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں پاکستانی اداکار کے ساتھ کی گئی فلم پر بھارت میں پابندی پر کھل کر بات کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ سنسر سرٹیفکیٹ دینا تو سمجھ میں آتا ہے لیکن سینسرشپ کی کوئی حد نہیں رکھی گئی، تھوڑے سے اختلافات پر بھی فلم پر پابندی عائد کر دی جاتی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ انہیں معلوم نہیں کہ سینسرشپ کے دور میں ایک آرٹسٹ، فلم ساز یا پرفارمر کس حد تک اپنے تخلیقی کام کے نئے دائرے دریافت کر سکتا ہے، کیونکہ فنکاروں اور فلم سازوں کو کنٹرول کیا جا رہا ہے، ان کی ایک حد مقرر کر دی گئی ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ جب فنکار پر حد بندی عائد کی جائے تو وہ مجبور ہوتا ہے کہ انہی پابندیوں میں رہتے ہوئے کچھ نیا اور تازہ پیش کرے۔

وانی کپور نے انٹرویو میں بائیکاٹ اور کینسل کلچر پر بھی تنقید کی اور کہا کہ کینسل کلچر غلط ہے، محض ایک غلط بات کہنے پر بھی کینسل کرو اور بائیکاٹ کرو کی مہم شروع ہوجاتی ہے۔

اداکارہ نے فواد خان اور ’ابیر گلال‘ کا نام لیے بغیر کہا کہ انہیں کسی بھی بات پر اتنا شدید ردعمل سمجھ نہیں آتا۔

اداکارہ نے گفتگو کے دوران واضح طور پر فواد خان اور اپنی فلم ’ابیر گلال‘ کا نام نہیں لیا، تاہم ان کا اشارہ اسی طرف تھا۔

’ابیر گلال‘ کو 9 مئی 2025 کو بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کیا جانا تھا، تاہم اپریل کے اختتام پر اس وقت پابندی کا مطالبہ کیا گیا تھا جب کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ایک حملے کے دوران 26 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

پہلگام واقعے کے بعد بھارتی حکومت نے پاکستانی نیوز اور شوبز ڈراما ٹی وی چینلز کے یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی پابندی عائد کردی تھی جب کہ اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤٹس کو بھی بلاک کردیا تھا۔

علاوہ ازیں 8 مئی کو بھارتی حکومت نے بھارت کے تمام او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کو پاکستانی ڈرامے، فلمیں، ویب سیریز اور پوڈکاسٹس دکھانے سے روک دیا تھا۔

مشہور خبریں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے باڈی گارڈ نے انہیں جھوٹا اور لٹیرا قرار دے دیا

?️ 2 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے باڈی گارڈ

تل ابیب پر جوابی حملے میں حزب اللہ کا پیغام

?️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: اس حکومت کے حالیہ جرائم کے جواب میں اسرائیلی حکومت

اسرائیلی فوج بیمار فوجیوں کو بھی میدان جنگ میں بھیجتی ہے

?️ 18 مئی 2025سچ خبریں: صیہونی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج فوج

زیلنسکی پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے: امریکی انٹیلی جنس اہلکار

?️ 14 اپریل 2023سچ خبریں:ایک ریٹائرڈ امریکی انٹیلی جنس افسر اسکاٹ رائٹر نے خبردار کیا

ایرانی سائنسدانوں کے خلاف موساد کی پوشیدہ جنگ کی رپورٹ

?️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:گیارہ سال قبل ٹھیک 21 جنوری 1390 کو ایران کے ایٹمی

’صلاح الدین ایوبی‘ کا کراچی میں پریمیئر، ’اگلے سیزن میں پاکستانی اداکار بھی شامل ہونگے‘

?️ 19 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) 12ویں صدی کے مشہور مسلمان کمانڈر صلاح الدین ایوبی

2024؛ اقوام متحدہ کے لیے شرمناک سال

?️ 1 جنوری 2025سچ خبریں:اقوام متحدہ 2024 میں متعدد قراردادوں کے باوجود، غزہ اور لبنان

31 فلسطینی خواتین صیہونی جیلوں میں

?️ 22 مارچ 2022سچ خبریں:فلسطینی اسیران کی کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے