کراچی (سچ خبریں)ٹی وی اداکارہ غنا علی کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر کوئی ارب پتی نہیں ہے ان کے بارے میں ارب پتی ہونے کی خبریں محض افواہ ہیں، وہ ایک عام نوکری کرتے ہیں۔ الحمداللہ ہم ایک خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں، کسی کو وضاحت دینے کی ضرروت نہیں ہے۔
حال ہی میں غنا علی پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ ’دیکھو تو اس نے اے ٹی ایم سے شادی کی ہے۔اس کمنٹ کے جواب میں غنا علی نے لکھا کہ ’نہ ہی وہ اے ٹی ایم ہیں اور نہ ہی کوئی ارب پتی، شوہر کے ارب پتی ہونے کی خبریں محض افواہ تھیں تاکہ ہمارے ذہنی سکون کو اثر انداز کیا جاسکے۔
اداکارہ نے وضاحت دی کہ میرے شوہر ایک عام نوکری کرتے ہیں، اور الحمداللہ ہم ایک خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔کسی کو وضاحت دینے سے کچھ نہیں ہونے والا لہذا آپ بھی اپنے کام سے کام رکھیں، ایک ایسی صورتحال میں تو ضرور یہ اپنے کام سے کام رکھنے والی پالیسی ضرور اپنائے جب آپ پوری کہانی نہیں جانتے ہوں۔
خیال رہے کہ غنا علی اب تک کے پاکستان کے کئی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں سُن یارا، کس دن میرا ویاہ ہووے گا سیزن 4، سایہ دیوار بھی نہیں، ہانیہ، چھوٹی چھوٹی باتیں اور سراب سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں۔اس کے علاوہ غنا علی پاکستان کی کچھ مشہور فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں جن میں رنگریزہ، مان جاؤ نا، اور کاف کنگنا شامل ہیں۔