میری شادی کو 10 دن ہوئے تھے، ’جمع تقسیم‘ میں لیلیٰ کے جذبات کو سمجھنا آسان تھا، ماورا حسین

?️

کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ ماورا حسین نے کہا کہ ڈراما ’جمع تقسیم‘ کی شوٹنگ کے آغاز کے وقت ان کی شادی کو صرف 10 دن ہوئے تھے، اس لیے وہ نئی نویلی دلہن لیلیٰ کے جذبات کو بخوبی سمجھ سکتی تھیں۔

ماورا حسین ان دنوں مقبول ڈراما سیریل ’جمع تقسیم‘ میں لیلیٰ کا کردار ادا کر رہی ہیں، جو کہ مشترکہ خاندانی نظام کی تلخ حقیقتوں کو بخوبی پیش کرتا ہے۔

یہ ڈراما ناظرین کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے کیونکہ اس میں ہر کردار کی اپنی ایک الگ کہانی ہے، جس میں ہر فرد خود کو کسی نہ کسی صورت میں دیکھ سکتا ہے۔

ماورا حسین نے حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے اپنے کردار ’لیلیٰ‘ کے حوالے سے گفتگو کی۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے لیلیٰ سے بہت کچھ سیکھا ہے، خاص طور پر یہ کہ انسان دوسروں سے اختلاف کر سکتا ہے بغیر ان سے بدتمیزی کیے۔

ماورا حسین نے وضاحت کی کہ ڈرامے میں لیلیٰ کو ایک نرم مگر مضبوط شخصیت کے طور پر پیش کیا گیا ہے، جو اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھاتی ہے لیکن کبھی بھی بدتمیزی نہیں کرتی۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں یہ سیکھنے کا موقع بھی ملا کہ انسان کو کبھی بھی زیادہ جذباتی نہیں ہونا چاہیے بلکہ سمجھ بوجھ سے اپنے نقطہ نظر کو پیش کرنا چاہیے، حالانکہ کچھ مواقع پر وہ چاہتی تھیں کہ لیلیٰ زیادہ جذباتی ردعمل دیتی، خاص طور پر اس وقت جب شادی کے اگلے دن اس سے لباس بدلنے کو کہا جاتا ہے، لیکن پھر ہدایت کار نے انہیں سمجھایا کہ یہ کہانی ان کے بارے میں نہیں ہے بلکہ یہ معاشرے کی کئی لڑکیوں کی کہانیوں کی عکاسی کرتی ہے جو ایسی صورتحال سے گزرتی ہیں۔

ماورا حسین نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ ان کی شادی کے صرف دس دن بعد ڈرامے کی شوٹنگ شروع ہوگئی تھی، جس کی وجہ سے وہ لیلیٰ کے جذبات کو ایک نئی نویلی دلہن کی حیثیت سے بخوبی سمجھ پائیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی ذاتی زندگی کے تجربات لیلیٰ سے بالکل مختلف تھے لیکن وہ اس کے جذبات کو سمجھ سکتی تھیں اور جانتی تھیں کہ اس کے دل میں کیا چل رہا ہوگا۔

ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے ماورا حسین نے بتایا کہ ایک لڑکی نے ان سے رابطہ کیا اور بتایا کہ اس کی منگنی ایک ایسے خاندان میں ہوئی تھی جو بالکل قیس کے خاندان کی طرح تھا، جب ڈراما ’جمع تقسیم‘ آن ایئر ہونا شروع ہوا، تو اس لڑکی کی والدہ نے اس سے کہا کہ وہ یہ ڈراما دیکھے اور اپنے شادی کے فیصلے پر غور کرے۔

ماورا حسین کے مطابق انہیں یہ بات سن کر خوشی ہوئی کہ لڑکی نے ’جمع تقسیم‘ دیکھنے کے بعد اپنی منگنی ختم کر دی اور یہ تبدیلی ان کے لیے خوشی کا باعث بنی کہ ان کا منتخب کردہ پراجیکٹ کسی کی زندگی میں فرق ڈالنے کا سبب بن سکا۔

مشہور خبریں۔

پاک بھارت جنگی کشیدگی؛ غذائی ذخائر، پناہ گاہوں کی تلاش اور میزائلوں کا خوف

?️ 10 مئی 2025 سچ خبریں:پہلگام حملے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان شدید

خیبر پختونخوا کے صوبائی وزراء کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں کیا ہوا؟

?️ 10 اگست 2024سچ خبریں: صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیرِ صحت قاسم علی شاہ اور

چین کے ساتھ جنگ کے لیے تیار ہیں:امریکی وزیر دفاع

?️ 6 مارچ 2025سچ خبریں:امریکی وزیر دفاع پٹ ہگسٹ نے کہا کہ امریکہ، چین کے

ایران سعودی عرب تعلقات کے بارے میں سعودی حکام کا کیا کہنا ہے؟

?️ 18 اگست 2023سچ خبریں: سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے ایرانی وزیر خارجہ امیر

صومالیہ تل ابیب کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے: صہیونی میڈیا

?️ 10 جولائی 2022سچ خبریں:    صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے

رمضان المبارک کا آغاز قائد ملت اسلامیہ کی آواز کے بغیر

?️ 2 مارچ 2025سچ خبریں: اس سال ہم نے رمضان المبارک کا مقدس مہینہ شروع کیا

اسرائیل سے متعلق کوئی جہاز حال ہی میں باب المندب سے نہیں گزرا: انصار اللہ

?️ 14 فروری 2024سچ خبریں:یمن کے سابق سربراہ صالح علی الصماد کی یوم شہادت کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے