منیب بٹ نے عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم کی آفر پر خاموشی توڑ دی

?️

کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور دیپیکا پڈوکون کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی حقیقت سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

حال ہی میں منیب بٹ نے ’نیو‘ چینل کے شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے بچپن اور کیریئر کے حوالے سے گفتگو کی۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے فورسز میں شمولیت اختیار کرنے کا شوق تھا، تاہم اللہ نے نصیب میں اداکار بننا لکھا تھا تو شوبز میں آگیا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ویسے تو کراچی والے بھی بےحد پیار کرتے ہیں،لیکن پنجاب بالخصوص لاہوریوں کی محبت کا کوئی جواب نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مختلف ہدایت کاروں کے ساتھ کام کر کے اردو بہتر ہوئی۔

منیب بٹ نے بتایا کہ وہ مردوں کی اکثریت کے برعکس کھانا بھی پکا لیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کبھی اہلیہ(ادکاارہ ایمن خان) کا رات میں کچھ کھانے کا دل چاہے تو میں انہیں کچن میں نہیں جانے دیتا بلکہ اپنے ہاتھ سے کچھ پکا کر کھلاتا ہوں۔

اداکار کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ بچپن میں بےحد شرارتی تھے جس وجہ سے انہیں بہت مار بھی پڑتی تھی۔

انہوں نے بچپن کا ایک قصہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گرمیوں کی چھٹیوں میں اپنے والد کی الیکٹرونکس کی دکان پر بیٹھتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ دکان میں جس دراز میں کیش رہتا تھا اس کی چابی ان کے پاس ہوتی، جس میں سے وہ روزانہ 500 روپے نکال کر اپنے گلّک میں ڈال لیتے تھے۔

منیب بٹ نے بتایا کہ جب ایک روز وہ گلّک ماسی سے ٹوٹا اور گھروالوں کو میری چوری کا پتا چلا تو پھر بہت مار پڑی۔

عالیہ بھٹ اور دیپیکا پڈوکون کے ساتھ فلم کی آفرکی تردید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں یہ خبریں کون پھیلا رہا ہے۔

تاہم انہوں نے بتایا کہ بھارت سے ایک فلم آفر ہوئی تھی مگر وہ پنجابی فلم تھی، جس کی شوٹنگ کینیڈا یا لندن وغیرہ میں ہوتی، تاہم اس کی شوٹنگ ہی نہیں ہو سکی۔

ایک سوال کے جواب میں منیب بٹ نے کہا کہ اہلیہ ایمن خان ان سے بہت بہتر اور منجھی ہوئی اداکارہ ہیں۔

منیب بٹ نے بتایا کہ اہلیہ کے ساتھ شادی کے بعد ایک بھی پروجیکٹ نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میاں بیوی کا ایک ساتھ کام کرنا مشکل ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈر انسان کی قابلیت کھا جاتا ہے اور افسوس ہے کہ کیریئر کے ابتدائی کچھ سال ڈر کر گزارے۔

اداکار کے مطابق انہوں نے مختلف نوعیت کے کردار ادا کرنے سے اس لیے معذرت کی کہ وہ ناکامی سے ڈرتے تھے۔

مشہور خبریں۔

کیا اسرائیل جنگ بندی پر راضی ہو گا ؟

?️ 21 نومبر 2023سچ خبریں:Yediot Aharanot اخبار نے ایک نوٹ میں اعتراف کیا ہے کہ

مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق، قرنطینہ کے لئے ہسپتال منتقل

?️ 26 ستمبر 2021پشاور ( سچ خبریں ) خلیجی ملک قطر کے دارالحکومت دوحہ سے

وزیراعظم کی قومی ٹیم کو مبارکباد، افغان ٹیم کے بارے میں اظہار خیال

?️ 30 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان  نے قومی ٹیم کی مسلسل تیسری

کون سے ممالک برکس گروپ مین شامل ہونا چاہتے ہیں ؟

?️ 22 اکتوبر 2024سچ خبریں: روس میں برکس اجلاس کے موقع پر ایک مضمون میں ایس

ہم یوکرین کو ایسے ہتھیار نہیں دیں گے جو روس پر فائرنگ کر سکیں: فرانس

?️ 16 مئی 2023سچ خبریں:فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے پیر کے روز کہا کہ ملک

نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ غزہ میں زندہ اسرائیلی قیدیوں کی تعداد پر متفق نہیں ہیں

?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: جعلی اسرائیل کے یوم تاسیس یوم النقبہ کے مشعل برداروں

امریکی صدر کا مغربی ایشیا کی حالیہ صورتحال پر اظہار خیال

?️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے سوال کا

عزت الرشق: نیتن یاہو صہیونی قیدیوں کی بھوک کا ذمہ دار ہے

?️ 4 اگست 2025سچ خبریں: تحریک حماس کے ایک سینئر رکن نے بنجمن نیتن یاہو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے