🗓️
کراچی: (سچ خبریں) گلوکارہ آئمہ بیگ نے اداکار شہباز شگری سے منگنی ختم کرنے کے ڈیڑھ سال بعد انکشاف کیا ہے کہ تعلقات کو ختم کرنے کا پہلا فیصلہ ان کا تھا۔
آئمہ بیگ اور شہباز شگری نے ستمبر 2022 میں منگنی ختم کرنے کی تصدیق کی تھی۔
دونوں نے جولائی 2021 میں منگنی کرتے ہوئے جلد شادی کا اعلان کیا تھا لیکن ایک سال کے اندر ہی ان کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے اور انہیں تعلقات ختم کرنے پڑیں۔
اب منگنی ختم کرنے کے ڈیڑھ سال بعد آئمہ بیگ نے انکشاف کیا ہے کہ تعلقات ختم کرنے کا پہلا فیصلہ ان کا تھا لیکن بعد ازاں دونوں نے باہمی رضامندی سے رشتہ ختم کیا۔
حال ہی میں آئمہ بیگ نے اداکار احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے منگنی ختم کرنے کے معاملے پر کھل کر بات کی۔
انہوں نے بتایا کہ منگنی ہونے کے ایک سال بعد ہی کچھ ایسی کہانیاں سامنے آئیں جو کہ حیران کن تھیں اور تمام کہانیاں پس پردہ چلتی آ رہی تھیں، جس وجہ سے دونوں خاندان میں مسائل ہونا شروع ہوئے۔
گلوکارہ کا کہنا تھا کہ دونوں طرف سے اچھے خاندان تھے لیکن پس پردہ چلنے والی کہانیوں کی وجہ سے ان کے معاملات آگے نہ بڑھ سکے اور وہ کیا معاملات تھے، وہ نہیں بتا سکتیں، کیوں کہ اس میں دوسرے افراد بھی ملوث ہیں اور انہیں اچھا نہیں لگتا کہ کسی دوسرے کا نام بھی خراب ہو۔
آئمہ بیگ نے بتایا کہ جب پس پردہ کہانیاں سامنے آنے لگیں تو پہلے انہوں نے رشتہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور بعد ازاں دونوں نے باہمی رضامندی سے تعلقات ختم کیے۔
انہوں نے منگیتر شہباز شگری کا نام لیے بغیر یہ بھی کہا کہ وہ اس وقت چاہتی تھیں کہ جو کچھ ہونا جا رہا ہے، وہ نہ ہو لیکن معاملات غلط طریقے سے ٹھیک ہوئے۔
انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ کس طرح معاملات غلط طریقے سے ٹھیک ہوئے، کیا وہ فوری طور پر منگنی ختم نہیں کرنا چاہتی تھیں؟
ساتھ ہی انہوں نے اس بات پر بھی اظہار افسوس کیا کہ منگنی ختم ہونے کے بعد ان کی کردار کشی کی گئی، ان کے خلاف مہم چلائی گئی، انہیں عورت سمجھ کر گندا کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف الزامات اور سوشل میڈیا پر مہم چلانے سے نہ صرف ان کی ذہنی اور جسمانی صحت بلکہ ان کے خاندان کی صحت بھی داؤ پر لگ گئی اور ان کا پورا خاندان مشکلات برداشت کرتا رہا۔
مشہور خبریں۔
زیلینسکی اور تلخ حقیقت
🗓️ 3 جولائی 2023سچ خبریں:روسی امور کے تجزیہ کار وانس السید نے الخلیج ویب سائٹ
جولائی
بائیڈن کی ٹیم نے پہلے دن سے ہی کیا چھپایا:وال اسٹریٹ جرنل کا انکشاف
🗓️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ کے موجودہ
دسمبر
امریکی خفیہ ایجنسی نے بائیڈن کے بیٹے کو بچانے کے لیے کیا کیا؟
🗓️ 16 جولائی 2023سچ خبریں: 2024 کی امریکی صدارتی امیدوار نے خفیہ سروس پر الزام
جولائی
امریکہ کے اہم اتحادیوں کی فہرست سے افغانستان کا انخلاء
🗓️ 7 جولائی 2022سچ خبریں: 20 سال کی جنگ اور قبضے کے بعد گزشتہ سال افغانستان
جولائی
پٹرولیم مصنوعات کی قمیتو مین پھر اضافے کی تجویز
🗓️ 15 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے11روپے
جولائی
فواد چوہدری کا وزراء کو ایوارڈ کے معیار پر ناراضگی کا اظہار
🗓️ 12 فروری 2022اسلام آبا د(سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے وزراء کو ایوارڈ
فروری
فرانسیسی ثقافتی کارکنوں کی میکرون سے اجتماعی درخواست
🗓️ 7 جون 2024سچ خبریں: ایک کھلے خط میں 230 سے زائد فرانسیسی فنکاروں، اداکاروں
جون
صیہونی فوج کے ہاتھوں دس فلسطینی زخمی
🗓️ 28 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی فوج نے مقبوضہ فلسطین کے شمال مغرب میں صیہونی حکومت
فروری