?️
کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکاراؤں ایمن خان اور منال خان کے نام سے بنائے گئے کلاتھنگ برانڈ میں کام کرنے والے مبینہ ملازم نے برانڈ اور اداکاراؤں پر کم از کم 6 ماہ کی تنخواہیں نہ دینے کا الزام عائد کردیا۔
علی حامد نے نامی شخص نے اپنی فیس بک اور انسٹاگرام پوسٹ میں ایمن اور منال خان کے برانڈ ’ایمن منال کلوزٹ‘ پر 6 ماہ کی تنخواہیں نہ دینے کا الزام عائد کیا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ ایک سال سے اداکاراؤں کے برانڈ میں کام کرتے آ رہے ہیں اور انہوں نے ملازمت کے دوران ایک سے زائد کام بھی کیے، انہوں نے آرڈرز، بکنگ اور سپلائی کا کام بھی دیکھا اور انہوں نے چوبیس گھنٹے اپنی خدمات تک برانڈ کو فراہم کیں۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ’ایمن منال کلوزٹ‘ نامی برانڈ کو اداکاراؤں کے بھائی معاز خان دیکھتے ہیں جو ملازموں کو وقت پر تنخواہیں نہیں دیتے اور ساتھ ہی انہوں نے اداکاراؤں پر بھی سنگین الزامات لگائے کہ وہ اپنے ملازمین کو ذاتی غلام سمجھتی ہیں۔
علی حامد کے مطابق وہ جب بھی اداکاراؤں کے بھائی سے تنخواہ مانگتے ہیں تو وہ انہیں دلاسا دیتے ہیں کہ اگلے ہفتے تک تنخواہ ادا کردی جائے گی لیکن ایسا کبھی نہیں ہوتا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ادارے نے ان کی 6 ماہ کی تنخواہیں نہیں دیں جب کہ انہوں نے ایمن اور منال خان کے نامناسب رویے کا بھی ذکر کیاْ
انہوں نے بتایا کہ دونوں اداکارائیں برانڈ سے لاکھوں روپے کماتی ہیں لیکن جب ملازمین کو تنخواہیں دینے کا وقت آتا ہے تو وہ بیچارے بن جاتے ہیں اور ملازمین کو اپنا حق نہیں دیتے۔
انہوں نے اداکاراؤں کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں اپنی 6 ماہ کی رکی ہوئی تنخواہ دی جائے۔
علی حامد نے اپنی پوسٹ میں لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ان کی پوسٹ کو شیئر کریں اور اس پر اداکاراؤں کو مینشن کرکے انہیں ان کا حق دلوانے میں مدد کی جائے۔
ڈان نیوز آزادانہ طریقے سے علی حامد کے ’ایمن منال کلوزٹ‘ کے ملازم ہونے کی تصدیق نہیں کر سکا، البتہ الزام لگانے والے شخص نے دعویٰ کیا کہ وہ ایک سال سے اداکاراؤں کے برانڈ میں زیر ملازمت تھے۔
الزام لگانے والے شخص کی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کے بعد لوگوں نے ایمن خان اور منال خان کو آڑے ہاتھوں لیا۔
مبینہ ملازم کی جانب سے الزام لگائے جانے کے بعد تاحال ایمن اور منال خان یا ان کے برانڈ نے کوئی وضاحتی بیان جاری نہیں کیا۔
خیال رہے کہ ایمن خان اور منال خان نے 2019 میں اپنا برانڈ (ایمن منال کلوزٹ) متعارف کرایا تھا۔


مشہور خبریں۔
یوکرین میں جنگ جاری رکھنے میں امریکہ کا مقصد کیا ہے؟
?️ 1 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکہ کی جانب سے یوکرین کو کلسٹر بم بھیجنے کے
اکتوبر
یوم بحریہ آج جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے
?️ 8 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) آج یوم بحریہ نہایت جوش و جذبے سے منایا
ستمبر
جولائی تا جنوری غیر ملکی قرضوں میں 38 فیصد کمی
?️ 19 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) مالی سال 25 کی پہلی ششماہی میں غیر
فروری
حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت مضبوط ہو رہی ہے:صدر مملکت
?️ 13 مارچ 2021کراچی (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ
مارچ
آئندہ تاریخوں پر عمران خان کو عدالتوں میں پیش ہونا پڑے گا ورنہ پیش کردیا جائے گا، وزیر داخلہ
?️ 6 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے
مارچ
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے دوطرفہ تعاون مزید مضبوط ہوگا۔ صدر مملکت
?️ 17 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے مسلم ورلڈ
اکتوبر
پی ڈی ایم کے پاس 186 ووٹ نہیں ہیں توعدم اعتماد کی تحریک نہیں لاسکتے‘اعتزاز احسن
?️ 1 دسمبر 2022لاہور:(سچ خبریں) نامور ماہر قانون اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پی
دسمبر
غزہ میں جنگ بندی جاری رکھنے کے لیے قابض حکومت کی شرط
?️ 1 مارچ 2025سچ خبریں: ایک باخبر ذریعے نے بتایا کہ امریکہ غزہ جنگ بندی کے
مارچ