مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ بھی کورونا کا شکار ہو گئیں

🗓️

ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہےکہ عالیہ بھٹ کے کورونا کی رپورٹ مثبت آگئی ہےجس کی تصدیق انہوں نے خود بھی کردی ہے۔

عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں کو بتایا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ جس کے فوری بعد میں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔اداکارہ نے اپنے پیغام میں بتایا کہ ڈاکٹروں کے مشورے سے تمام حفاظتی اقدامات پر عمل کر رہی ہوں۔

عالیہ بھٹ نے مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا اور لوگوں سے محفوظ رہنے کی اپیل بھی کی۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ عالیہ بھٹ کے قریبی دوست اداکار رنبیر کپور بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے۔ جس کے بعد عالیہ بھٹ کے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی تھی۔

فیڈریشن آف ویسٹرن انڈین سِنی ایمپلائز (ایف ڈبلیو آئی سی سی) کے جنرل سیکرٹری اشوک دوبے نے  بھارتی میڈیا کو بتایا ہے کہ انہیں ذرائع سے خبر ملی ہے کہ فلم گنگو بائی کی مرکزی اداکارہ میں کورونا کی تصدیق کے بعد اس کی شوٹنگ روک دی گئی ہے۔

اشوک دوبے کے مطابق انہوں نے سنجے لیلا بھنسالی پروڈکشن کے ایک ذمہ دار سے جب اس حوالے سے پوچھا تو انہوں نے بھی تصدیق کی کہ عالیہ بھٹ وائرس کا شکار ہوئی ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل متعدد بار عالیہ بھٹ کا کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آیا تھا اور قریبی افراد میں وائرس کی تصدیق کے بعد وہ قرنطینہ میں بھی رہی تھیں۔

مشہور خبریں۔

افغانستان میں لڑکیوں کے اسکول دوبارہ کھولنے کی امید

🗓️ 5 اگست 2022سچ خبریں:    طالبان کے ایک سینئر رکن انس حقانی نے افغانستان

21 جون سے پرائمری اسکول کھول دئے جائیں گے

🗓️ 19 جون 2021سندھ(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت

بھارتی ڈیلٹاویرینٹ کا قہر جاری، کراچی سب سے زیادہ متاثر

🗓️ 7 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) ملک بھر میں بھارتی ڈیلٹاویرینٹ کا قہر جاری ہے،

صیہونی حکومت کے زوال کا جائزہ

🗓️ 16 مئی 2024سچ خبریں: یومِ نکبت کی 76ویں سالگرہ کے موقع پر، جسے صہیونی اپنی

اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس 950 پوائنٹس گر گیا

🗓️ 15 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد کے

راہُل گاندھی کی آمد سے قبل جموں میں دو دھماکے، چھ افراد زخمی

🗓️ 29 جنوری 2023جموں و کشمیر: (سچ خبریں) انڈیا کے زِیرانتظام جموں و کشمیر میں

ویکسین کے حصول کے لیے بھارت سے  کوئی معاہدہ نہیں ہوا: ترجمان دفتر خارجہ

🗓️ 12 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا ویکسین کے حصول کے حوالے سے پاکستانی دفتر

سعودی عرب لبنانی حکومت سے مطمئن نہیں!

🗓️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:  بیروت میں سعودی عرب کے سابق سفیر علی عواد عسیری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے