?️
کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ و ٹی وی میزبان سعدیہ امام نے کہا ہے کہ انہوں نے سنا تھا اور پھر اس کا تجربہ بھی کیا کہ خدا نے مرد کو عقل و شعور کے حساب سے بلند رکھا ہے۔
سعدیہ امام شوہر کے ہمراہ حال ہی میں ندا یاسر کے مارننگ شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نےمختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے انہوں نے خاندان کو آگے بڑھانے اور معاملات کشیدہ نہ ہونے میں مرد و خواتین کے کردار پر بھی بات کی۔
انہوں نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے سنا تھا اور پھر انہوں نے اس بات کا تجربہ بھی کیا کہ مرد ذہانت، شعور اور عقل میں بلند ہے جب کہ خدا نے عورت کو جذبات میں برتر رکھا ہے۔
اداکارہ نے واضح کیا کہ ایسا بالکل بھی نہیں کہ عورت کے پاس عقل نہیں، تاہم عورت میں خدا نے جذبات کو پہلے رکھا ہے، وہ مرد کے مقابلے میں زیادہ جذباتی ہے۔
انہوں نے مثال دی کہ عورت کے جذباتی ہونے کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ جب بھی کسی بھی معاملے میں قربانی دینی پڑتی ہے تو عورت پہل کرتی ہے اور وہ آگے آتی ہے۔
سعدیہ امام نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ گھر کے معاملے سمیت دوسرے خاندانی مسائل پر جذباتی ہوجاتی ہیں جب کہ ان کے شوہر ایسے نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے شادی کے بعد جو گھر خریدا تھا، اسے ان کے شوہر فروخت کرکے دوسری جگہ اچھا گھر لینا چاہتے تھے لیکن وہ جذباتی ہوگئیں، انہوں نے کچھ نہیں سوچا۔
سعدیہ امام نے اعتراف کیا کہ اگرچہ ان کے شوہر پرانے گھر کو بیچ کر نیا گھر اس لیے خریدنا چاہتے تھے کہ وہ انہیں خوشی دینا چاہتے تھے لیکن ابتدا میں انہیں یہ چیز سمجھ نہیں آئی اور وہ جذباتی ہوگئیں۔
اداکارہ نے کہا کہ بیویوں کو کبھی اپنے شوہروں کی بات کے خلاف نہیں جانا چاہیے، انہیں جذبات سے کام نہیں لینا چاہیے، کیوں کہ مرد کے پاس عقل زیادہ ہوتی ہے، ان کے فیصلے بہتری کے لیے ہوتے ہیں۔
سعدیہ امام نے یہ بھی کہا کہ رشتوں میں فیصلوں کو انا کا مسئلہ نہیں بنانا چاہیے، جذبات کو ایک طرف رکھ کر عقل کی بات ماننی چاہیے۔
سینیئر اداکارہ نے واضح کیا کہ مردوں میں جذبات کو سائیڈ میں رکھ کر عقل کو اہمیت دینے والی بات ہوتی ہے، شروع میں انہیں سمجھ نہیں آتی تھی لیکن اب وہ سمجھ چکی ہیں کہ مرد عقل میں خواتین سے برتر ہوتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
بغداد اور واشنگٹن امریکی فوج کے انخلا کے ٹائم ٹیبل پر متفق نہیں
?️ 26 جنوری 2024سچ خبریں:ایک امریکی میڈیا نے عراقی اہلکار کے حوالے سے دعویٰ کیا
جنوری
یمنی فوج کا امریکہ سے انتقام؛صیہونی میڈیا کی رپورٹ
?️ 2 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے پیر کی شب خبر
جنوری
پاکستان چینی پاور پروڈیوسرز کا 1.2 ارب ڈالر کا مقروض
?️ 28 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے اکتوبر میں سابق واپڈا ڈسٹری
ستمبر
چمن بارڈر کو آمد و رفت کے لئے کھول دیا گیا
?️ 3 نومبر 2021چمن (سچ خبریں) چمن چیمبر آف کامرس اور سول ملٹری کے نمائندوں
نومبر
پنجاب حکومت کے مسلسل اقدامات سے اسموگ کنٹرول ہوئی۔ مریم اورنگزیب
?️ 19 اکتوبر 2025لاہور (سچ خبریں) پنجاب کی صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے
اکتوبر
امریکہ فلسطینیوں کی غصب کردہ رقم کو فوری طور پر واپس کرے، امریکی کانگریس کے 150 ارکان کا حکومت سے اہم مطالبہ
?️ 29 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی کانگریس کے 150 ارکان نے امریکی حکومت سے
جون
سوڈان کے دارالحکومت میں لگاتار کئی خوفناک دھماکے
?️ 6 جون 2023سچ خبریں:سوڈان میں مسلح تصادم کے جاری رہنے کے ساتھ ہی آج
جون
انگلینڈ میں بے گھر سابق فوجیوں کی تعداد میں اضافہ
?️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں:شائع شدہ اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ 2022 اور 2023 کے درمیان
دسمبر