?️
کراچی ( سچ خبریں) متنازع ٹک ٹاک اسٹار و اداکارہ حریم شاہ نے کہا ہے کہ ا میں نے مذاق میں ویڈیو بنا کر شیئر کی ، مجھے نہیں تھا معلوم کہ میری ایک ویڈیو سے یہ سب کچھ ہو جائے گا۔ منی لانڈرنگ کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں ہے کیونکہ میں نے ہمیشہ حلال پیسہ ہی کمایا ہے۔
حال ہی میں سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر بھاری رقم کے ساتھ ویڈیو شیئر کرنے والی حریم شاہ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) کی تحقیقات کے بعد اپنا نیا بیان جاری کردیا۔حریم شاہ نے برطانیہ میں ایک نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے نہیں معلوم تھا کہ میری ایک ویڈیو سے یہ سب ہوجائے گا۔
ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ ’انسان ہر غلطی سے کچھ نہ کچھ سیکھتا ہے اور میں اپنی غلطی تسلیم بھی کررہی ہوں۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’میں برطانیہ میں دانیال نامی بزنس مین کے آفس گئی تھی، وہاں اتنی زیادہ رقم دیکھ کر میں نے اُن سے ویڈیو بنانے کی اجازت لی اور مذاق میں یہ ویڈیو بناکر شیئر کردی۔‘
حریم شاہ نے کہا کہ ’وہ ویڈیو وائرل ہوگئی اور میرے خلاف استعمال کی گئی جبکہ مجھے اُس وقت تک منی لانڈرنگ کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں تھا کیونکہ میں نے ساری زندگی حلال کمایا ہے اور جس بھائی کی یہ رقم تھی وہ لیگل بزنس ہی کرتے ہیں۔‘ٹک ٹاک اسٹار نے مزید کہا کہ ’مجھے دانیال بھائی نے بتایا کہ پاکستان سے صرف مخصوص رقم ہی بیرون ملک لیکر جاسکتے ہیں تو مجھے جب یہ معلوم ہوا تو میں نے مذاق میں ویڈیو بنائی کہ میں تو اتنی بھاری رقم برطانیہ لے آئی ہوں۔‘
خیال رہے کہ منی لانڈرنگ کی تحقیقات کی خبریں میڈیا پر چلنے کے فوری بعد حریم شاہ نے اس حوالے سے ویڈیوز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ڈیلیٹ کردیں۔واضح رہے کہ حریم شاہ کبھی دفتر خارجہ کے اندر جاکر متنازع وڈیو بناکر شہرت حاصل کرتی ہیں، تو کبھی سیاست دانوں اور سیلبریٹیز کے ساتھ ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر موضوع بحث رہتی ہیں۔
اپنی متنازعہ وڈیوز کی وجہ سے یہ متعدد بار اسکینڈلز میں ملوث رہیں، وزیر اعظم عمران خان، وزیر داخلہ شیخ رشید، صوبائی وزیر فیاض چوہان اور معروف مذہبی اسکولر مفتی قوی کے ساتھ بھی ماضی میں حریم شاہ کی متنازعہ وڈیوز اور تصاویر سامنے آئیں تھیں۔
مشہور خبریں۔
بے اولاد ہونے کے باوجود کبھی شکوہ نہیں کیا، حنا بیات خان
?️ 29 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ حنا بیات خان نے بےاولادی پر گفتگو
مارچ
صیہونی حکام کی زبانی جنگ کا سلسلہ جاری
?️ 13 دسمبر 2022سچ خبریں:قابض حکومت کے عہدیداروں کے درمیان لفظی جنگ اور شدید اختلافات
دسمبر
صیہونی حکومت جنگ کو برداشت کرنے کی حد
?️ 7 دسمبر 2023سچ خبریں:اسرائیل سے متعلق خبروں کے ذرائع نے غزہ کی پٹی کے
دسمبر
فیصل آباد سے گرفتار بھارتی ایجنسی ’را‘ کے 3 ایجنٹس کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
?️ 8 جون 2025لاہور: (سچ خبریں) فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے کاؤنٹر ٹیرر
جون
صیہونی فوج میں نیتن یاہو کے خلاف ہے یا ساتھ؟
?️ 9 جولائی 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کی فوج میں بغاوت اور عدالتی اصلاحات کے
جولائی
شمالی کوریا نے ایک بار پھر نئے ہتھیاروں کی نقاب کشائی کی
?️ 27 جون 2024سچ خبریں: دونوں کوریا کے درمیان تناؤ بڑھتے ہی شمالی کوریا کی
جون
کشمیری عوام کو دہائیوں سے انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیوں کا سامنا ہے: شمیم شال
?️ 9 مارچ 2023جنیوا: (سچ خبریں) کشمیری نمائندہ شمیم شال نے اقوام متحدہ کے ہائی
مارچ
اسرائیل پہلے سے زیادہ الگ تھلگ
?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار Haaretz نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ
اپریل