?️
کراچی: (سچ خبریں) ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر پاکستانی شوبز شخصیات اپنی والدہ کو خراج تحسین پیش کرکے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔
ماؤں سے محبت کے اظہار کا عالمی دن منانے کا مقصد اس عظیم اور مقدس رشتے کی اہمیت کا احساس کرنا، ماں کی بے لوث محبت کا اعتراف اور انہیں خراج تحسین پیش کرنا ہے۔
ماں ایک ایسی ہستی ہے جو زندگی کے تمام دکھوں اور مصیبتوں کو اپنے آنچل میں چھپا لیتی ہے، ماں کا دنیا میں کوئی متبادل نہیں ہے۔
ویسے تو ہر دن ماں کا ہی دن ہوتا ہے، عالمی طور پر ماؤں کے عالمی دن کی کوئی متفقہ تاریخ نہیں اسی لیے یہ دن مختلف ممالک میں مختلف تاریخوں کو منایا جاتا ہے۔
پاکستان سمیت اکثر ممالک میں ماؤں کا عالمی دن مئی کے دوسرے اتوار کو منایا جاتا ہے جبکہ کئی ممالک میں سال کے دیگر مہینوں میں یہ دن منایا جاتا ہے۔
دنیا بھر کے اکثر ممالک کی طرح پاکستان میں شوبز شخصیات ’مدرز ڈے‘ کے موقع پر اپنی والدہ کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔
پاکستان کی شوبز شخصیات میں سے سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی والدہ کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’امی جی، آج ماں کے عالمی دن کے موقع پر میں آپ کو بہت یار کر رہی ہوں، آپ نے ہمیں نہ صرف جنم دیا بلکہ ہر مصیبت وقت میں مثبت تخلیقی صلاحیتوں اور زندگی میں آگے بڑھنے کا گُر بھی سکھایا‘۔
اداکارہ نے لکھا کہ ’میری امی جان، آپ کی بیٹیاں اور نواسے آپ کو بہت یاد کرتے ہیں‘۔
ماڈل و اداکارہ صدف کنول نے بھی اپنی والدہ کے ساتھ تصویر شئیر کرکے اپنی محبت کا اظہار کیا۔
اداکارہ حمیمہ ملک نے بھی اپنی والدہ کے ساتھ تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ صرف میری ہیں، امی ہر دن آپ کا ہے‘۔
اداکارہ اقرا عزیز نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی والدہ کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ زندگی اور فیملی کے تمام اتار چڑھاؤ میں ایک دوسرے کا ساتھ دینے والی تمام ماؤں کو مدرز ڈے مبارک ہو، آپ مضبوط ہیں۔
اداکارہ نے لکھا کہ اپنے بیٹے کبیر حسین کو جنم دینے کے بعد میں نے ایک چیز سیکھی ہے کہ اگر میں بچے کو جنم دے سکتی ہوں اور اس کی زندگی سنوار سکتی ہوں تو میں کچھ بھی کرسکتی ہوں۔
اداکارہ نے اپنی والدہ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے جو آپ سے سیکھا وہ اب بھی سیکھ رہی ہوں، میں خوش نصیب ہوں کہ مجھے آپ جیسی ماں اللہ نے دی، جو ہوں یا جو ہے اللہ کے کرم سے ہے لیکن آپ کی دعاؤں اور ساتھ کے بغیر نہ ہوتا، میری دعا ہے کہ آپ ایسے ہی کبیر کو بھی وہی تربیت اور پیار دیں جو مجھے ملا۔‘
سینئر اداکارہ صبا فیصل نے بھی اپنی والدہ کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ جو کچھ آپ سے سیکھا اس میں بہترین سبق تھا، اپنوں کی خاطر اپنی انا کو مار کر اپنوں کے دل میں ہمیشہ کے لیے ایک مقام بنا لینا اور دلوں کو جیت لینا، اللہ کرے ہم سب آپ کے لیے صدقہ جاریہ ثابت ہوں’۔
اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی والدہ عاصمہ عباس (جو ایک نامور اداکارہ بھی ہیں) کی پرانی تصویر شئیر کی۔
اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ ’میں آپ کے بغیر کچھ نہیں ہوں‘۔


مشہور خبریں۔
پاک فضائیہ کے 4 افسران کو ترقی دے دی ہے
?️ 12 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے جاری بیان
جون
یمن کے خلاف امریکی حملے میں استعمال ہونے والے بم کس نوعیت کے تھے؟
?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی وزیر دفاع نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے
اکتوبر
سعودیوں کے ہاتھوں صیہونیوں کو ایک اور جھٹکا
?️ 20 جون 2023سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے داخلی سلامتی کے مشیر، زاچی
جون
بشارالاسد کے خاتمے کے بعد ہم شام سے نہیں نکلیں گے: امریکہ
?️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کے نائب قومی سلامتی کے مشیر جان فائنر
دسمبر
اسرائیل کا دفاعی نظام سنگین خطرے سے دوچار؛صہیونی اخبار کا انکشاف
?️ 7 جولائی 2025 سچ خبریں:صیہونی اخبار نے انکشاف کیا کہ اسرائیل کے دفاعی نظام
جولائی
غزہ میں جنگ بندی کے بارے میں صیہونی حکمرانوں میں اختلاف
?️ 6 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی وزیر جنگ نے جنگی کابینہ کے اجلاس میں نیتن
مئی
شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کر دیا گیا
?️ 9 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر خزانہ شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی کو
دسمبر
الیکشن کمیشن کا مفت ایس ایم ایس سروس شروع کرنے کا فیصلہ
?️ 30 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پیر سے 8300 پر مفت ایس
جنوری