?️
کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ ژالے سرحدی نے ماریہ بی کے رویے پر کھل کر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ ماریہ بی کو پسند نہیں کرتیں اور وہ متنازع ویڈیوز بنا کر مقبول ہونے کی کوشش کرتی ہیں۔
ژالے سرحدی نے حال ہی میں ’ایف ایچ ایم پوڈکاسٹ‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے فیمنزم، خواتین کی صلاحیتوں اور سوشل میڈیا پر موجود مختلف شخصیات پر کھل کر گفتگو کی۔
اداکارہ نے فیمنزم کی تعریف واضح کرتے ہوئے کہا کہ فیمنزم کا مطلب مردوں سے نفرت کرنا ہرگز نہیں ہے۔
ان کے مطابق فیمنزم محض خواتین کی صلاحیتوں اور محنت کی بنیاد پر انہیں مساوی حقوق دینا ہے، نہ کہ جنس کی بنیاد پر تنخواہ یا مقام کا تعین کرنا۔
انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو گھر پر رہنا یا کیریئر اختیار کرنا دونوں ہی ان کے انتخاب کا حصہ ہیں اور یہ بھی فیمنزم کی سوچ سے منسلک ہے۔
ژالے سرحدی نے مشی خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ سوشل میڈیا پر اچھی اور درست ویڈیوز بناتی ہیں، تاہم ہر موضوع پر بات کرنا ضروری نہیں ہوتا۔
اداکارہ نے ماریہ بی کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ زیادہ تر منفی ویڈیوز بناتی ہیں جو پاکستان کا عالمی سطح پر منفی تاثر پیش کرتی ہیں، اس لیے وہ ماریہ بی کو پسند نہیں کرتیں۔
ان کے مطابق ماریہ بی جان بوجھ کر متنازع موضوعات پر بات کرتی ہیں جن سے انہیں لگتا ہے کہ وہ مقبول ہو جائیں گی۔
واضح رہے کہ فیشن ڈیزائنر ماریہ بی اکثر ہم جنس پرستی اور ٹرانس جینڈر کے موضوعات پر بات کرتی رہتی ہیں، اور ان دنوں وہ لاہور میں منعقد ہونے والی مبینہ نامناسب پارٹی کے دعوے پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی جانب سے کارروائی کا سامنا کر رہی ہیں۔
مشہور خبریں۔
امریکہ اور اسرائیل بھروسہ کے لائق نہیں ہیں: حماس
?️ 7 جون 2024سچ خبریں: حماس تحریک کے سینیئر رہنما اسامہ حمدان نے بتایا کہ
جون
پاکستان اور آئی ایم ایف قرض بحالی پیکج کے قریب
?️ 10 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)آئی ایم ایف اور پاکستان ہفتے کے روز قرض
جولائی
عقبہ بندرگاہ میں اردن کی حکومت اور عوام کے ساتھ ایران کی ہمدردی
?️ 28 جون 2022سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی
جون
آنے والے سالوں کے لیے 5 بڑے چیلنجز
?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: ترکی کو اس وقت بڑے مسائل کا سامنا ہے جو
اگست
جنگ کے بعد غزہ کے ساتھ کیا کریں گے؟ امریکہ کا اعلان
?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ واشنگٹن اور اس کے
اکتوبر
مغرب تیزی سے روس کے ساتھ جنگ کی تیاری میں
?️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچک نے اعلان کیا کہ مغرب
جولائی
پیوٹن ایران کا دورہ ضرور کریں گے: ماسکو
?️ 24 جون 2022سچ خبریں: روسی صدر دمتری پیسکوف نے خبر رساں ایجنسی تاس
جون
پاکستان نے کم آمدنی والوں کو پیٹرول سبسڈی دینے پر مشاورت نہیں کی، آئی ایم ایف
?️ 21 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان
مارچ