?️
کراچی: (سچ خبریں) فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے حال ہی میں متعارف کرائی گئی اپنی نئی ملبوسات ”فلسطین کلیکشن“ کے لیے نوجوان ترک خاتون آرٹسٹ کا ڈیزائن چرانے پر معذرت کرلی۔
ماریہ بی کے آفیشل انسٹاگرام سمیت فیشن ڈیزائنر نے اپنے ذاتی انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوریز میں ترکیہ کی آرٹسٹ کا ڈیزائن چرانے پر معافی مانگی۔
انہوں نے لکھا کہ سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ کے دور میں انہوں نے غلطی سے ترکیہ کی آرٹسٹ کا ڈیزائن کاپی کیا، جس پر وہ ان سے معذرت خواہ ہیں۔
ماریہ بی نے بتایا کہ انہوں نے ڈیزائن بنانے والی ترکیہ کی نوجوان لڑکی سے رابطہ کرلیا اور ان کا ڈیزائن کاپی کرنے پر ان سے معذرت بھی کی۔
ماریہ بی نے بتایا کہ وہ فلسطین کلیکشن کے لیے ترکیہ کی نوجوان آرٹسٹ کے ہمراہ مل کر کام کریں گی اور فلسطینی عوام کے لیے فنڈز جمع کرتی رہیں گی۔
انہوں نے ذاتی انسٹاگرام اسٹوریز میں لکھا کہ ان کی جانب سے فلسطین کلیکشن متعارف کرائے جانے پر پاکستان کے لبرل لوگوں کو تکلیف ہو رہی ہے، وہ ان پر فلسطین کے جھنڈے، ڈیزائن اور فیشن کو کاپی کرنے کا الزام لگا رہے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے فلسطین کلیکشن میں فلسطینی جھنڈے سمیت ہر فلسطینی چیز کا استعمال کیا ہے، کیوں کہ فلسطین کلیکشن فلسطینی تحریک سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے اور فلسطینی عوام کی مالی معاونت کے لیے ہی اسے متعارف کرایا گیا ہے۔
ان کی جانب سے ترکیہ کی آرٹسٹ سے معافی مانگے جانے اور آرٹسٹ کے ساتھ کام کرنے کے اعلان کے بعد ترکیہ کی آرٹسٹ نے بھی اپنی پوسٹس میں تصدیق کی کہ وہ ماریہ بی کے ہمراہ کام کر رہی ہیں۔
اس سے قبل ماڈل و آرٹسٹ لینا غنی سمیت دیگر شخصیات نے ماریہ بھی پر فلسطین کلیکشن کے لیے ڈیزائن چوری کرنے کا الزام لگایا تھا۔
ماریہ بی نے گزشتہ ہفتے فلسطین کلیکشن کی ملبوسات متعارف کرائی تھیں، جس میں عبایہ، ٹی شرٹس، خواتین و مردوں کے کرتے اور دیگر لباس شامل تھے، اسی طرح انہوں نے دوپٹے، رومال اور جیولری بھی متعارف کرائی تھی۔
ماریہ بی نے فلسطین کلیکشن کو متعارف کراتے ہوئے فلسطین کلیکشن کے ایک جوڑے کی قیمت 10 ہزار روپے رکھنے کا اعلان کیا اور بتایا تھا کہ تمام کی تمام رقم فلسطینی افراد کی مدد کے لیے بھیجی جائے گی۔
انہوں نے بتایا تھا کہ فلسطین کلیکشن کے فی جوڑے کی تیاری پر 6 ہزار روپے کا خرچ آئےگا جب کہ فی جوڑے پر 4 ہزار منافع ہوگا لیکن تمام رقم فلسطینی عوام کو بھیجی جائے گی، ماریہ بی کے اخراجات کے پیسے بھی نہیں لیے جائیں گے۔


مشہور خبریں۔
فلسطینیوں کی نسل کشی میں مصنوعی ذہانت کا استعمال:امریکی اخبار کا اعتراف
?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں:ایک امریکی اخبار نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ
اپریل
سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 کے خلاف دائر درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
?️ 12 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے وفاقی حکومت کی
اپریل
بارزانی نے تمام فریقوں سے تحمل اور قومی بات چیت کا مطالبہ کیا
?️ 30 اگست 2022سچ خبریں: عراق کے کردستان ریجن کے سربراہ نیچروان بارزانی نے
اگست
این اے 185 میں پیپلز پارٹی اُمیدوار کو کل کے الیکشن پر تحفظات ہیں۔ شازیہ مری
?️ 25 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) مرکزی رہنما پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا
نومبر
ایرانیوں نے عین الاسد پر حملہ میں جہاں چاہا مارا: سینٹ کام کے کمانڈر
?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں:سینٹ کام دہشت گرد فورسز کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ
دسمبر
رواں سال کے آغاز سے اب تک صیہونیوں کے ہاتھوں 474 فلسطینی مکانات تباہ
?️ 17 جولائی 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت نے رواں سال
جولائی
مقبوضہ فلسطین میں ڈیمونا کے قریب صنعتی علاقے میں آتشزدگی
?️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں:صیہونی میڈیا ذرائع نے بتایا کہ مقبوضہ فلسطین میں واقع ڈیمونا
اکتوبر
اسلام آباد: بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے پر الیکشن کمیشن نے عدالت میں جواب جمع کروادیا
?️ 30 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد ہائی کورٹ
دسمبر