’لگا تھا کیریئر ختم ہوگیا‘ماہرہ خان کا رنبیر کپور کے ساتھ وائرل تصاویر پر رد عمل

🗓️

کراچی: (سچ خبریں) سپر اسٹار’ اداکارہ ماہرہ خان نے بولی وڈ اداکار رنبیر کپور کے ساتھ اپنی سگریٹ نوشی اور مختصر لباس میں تصاویر وائرل ہونے کے سات سال بعد خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اس وقت ایسا لگا تھا کہ اب ان کا کیریئر ختم ہوچکا۔

ماہرہ خان اور رنبیر کپور کی سگریٹ نوشی کرنے کی تصاویر ستمبر 2017 میں پاکستانی اور بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

تصاویر اور مختصر ویڈیو کلپس میں اداکارہ کو سفید رنگ کے مختصر لباس میں دیکھا گیا تھا، ساتھ ہی وہ رنبیر کپور کے ہمراہ سگریٹ نوشی بھی کرتی دکھائی دی تھیں۔

مذکورہ تصاویر کے بعد ماہرہ خان اور رنبیر کپور کے درمیان رومانوی تعلقات کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں، جس پر اداکارہ نے وضاحت دیتے ہوئے ایسے دعووں کو اس وقت بے بنیاد قرار دیا تھا۔

اب واقعے کے سات سال بعد انہوں نے رنبیر کپور کا نام لیے بغیر مذکورہ وائرل ہونے والی تصاویر پر بات کی اور بتایا کہ کس طرح وہ ذہنی پریشانیوں کا شکار ہوئی تھیں اور کیسے وہ کئی کئی راتوں تک تنہائی میں روتی رہیں۔

ماہرہ خان نے ’بی بی سی ایشین نیٹ ورک‘ کو دیے گئے انٹرویو میں ذہنی مسائل اور ذہنی صحت پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ ماضی میں جب ان کی ذاتی تصاویر لیک ہونے کے بعد وائرل ہوئیں، تب وہ شدید ڈپریشن کا شکار ہوگئی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ ان کے ساتھ کیا ہو رہا ہے اور وہ ہونے والے معاملات پر کیا بات کریں۔

اداکارہ کے مطابق ان ہی دنوں میں خاتون صحافی فیفی ہارون نے ’لٹل وائٹ ڈریس‘ نامی مضمون لکھا، جس میں انہوں نے ان کی ذاتی زندگی پر پڑنے والے اثرات کا ذکر کرنے سمیت لوگوں کی ذہنیت پر بھی بات کی تھی اور انہیں مذکورہ مضمون پڑھ کر کچھ حوصلہ بھی ملا، ساتھ ہی انہیں پریشانی بھی ہوئی۔

ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ مضمون میں بتایا گیا تھا کہ اداکارہ جیسی شہرت کم وقت میں کسی کو نہیں ملی لیکن اب ایک تصویر وائرل ہونے سے لگتا ہے کہ سب کچھ ختم ہوگیا۔

اداکارہ کے مطابق انہیں مضمون پڑھنے اور لوگوں کے رویوں اور تبصروں کے بعد ایسا لگا کہ واقعی ان کا کیریئر ختم ہوچکا ہے لیکن پھر آہستہ آہستہ مختلف فلاحی ادارے اور برانڈز ان کی مدد کے لیے آگے آئیں تو انہیں حوصلہ ملا۔

ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ جب برانڈز اور فلاحی اداروں نے انہیں یقین دلایا کہ وہ ان کے ساتھ کام کرتے رہیں گے، تب انہیں حوصلہ ملا اور انہیں ذہنی مسائل کا سامنا کرنے کی ہمت ملی۔

اداکارہ نے کہا کہ پہلے انہیں ایسا لگ رہا تھا کہ اب برانڈز بھی ان کےساتھ کام نہیں کریں گے جب کہ انہوں نے ذاتی زندگی، بیٹے اور اہل خانہ کی عزت اور حفاظت کی خاطر اس وقت خاموشی کو ترجیح دی۔

ماہرہ خان کے مطابق برانڈز اور اداروں کی مدد سے وہ مشکل وقت سے نکلیں اور وہ خدا کی شکر گزار ہیں کہ جتنی شہرت انہیں ملی، اتنے زیادہ دکھ انہیں نہیں ملے۔

ماہرہ خان نے رنبیر کپور کا نام لیے بغیر سگریٹ نوشی اور وائرل تصاویر کو اپنی غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب زندگی اور کیریئر کا حصہ ہیں، ہر انسان سے غلطیاں ہوتی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر وہ شوبز کا حصہ نہیں ہوتیں اور اگر کسی دوسرے شعبے میں کام کر رہی ہوتیں تب بھی ان کے ساتھ مشکلات پیش آتیں لیکن شاید انہیں دوسرے شعبوں میں اتنی محبت اور لوگوں کا ساتھ نہ مل پاتا۔

مشہور خبریں۔

تنہائی میں مرنے والا ایک انقلابی مجاہد

🗓️ 18 ستمبر 2021سچ خبریں:الجزائر کے انقلابی مجاہد اور سابق صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ جنہوں نے

صیہونی حکومت کی جیل میں شدید اذیتوں کا انکشاف

🗓️ 2 دسمبر 2021سچ خبریں:  اسرائیلی جیلوں میں تشدد کی ایک رپورٹ شائع ہوئی ہے

سعودی اتحاد کی جارحیت پر عالمی برادری کی خاموشی

🗓️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے ترجمان اور یمن کی قومی

جوڈیشل کمپلیکس میں پتا نہیں کتنے ججز رہے ہیں پھر ان کی بھی ویڈیوز ہوں گی، فواد چوہدری

🗓️ 7 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور

ترقیاتی پیکج سے سندھ کے نوجوانوں کو فائدہ ہوگا:اسد عمر

🗓️ 16 اپریل 2021سکھر(سچ خبریں)وفاقی وزیر اسد عمر  کا کہنا ہے کہ ترقیاتی پیکج میں

شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کر دیا گیا

🗓️ 9 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مشیر خزانہ شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی کو

اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر یورپی یونین کا ردعمل

🗓️ 1 اگست 2024سچ خبریں: یورپی یونین  نے تہران میں ایک حملے میں حماس کے رہنما

پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بال بال  بچ گئی

🗓️ 10 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) شارجہ سے کراچی آنے والی قومی ایئرلائن(پی آئی اے)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے