?️
لاہور: (سچ خبریں) ماضی کے مقبول اداکاروں جان ریمبو اور صاحبہ کے بیٹے اور ابھرتے ہوئے اداکار احسن افضل خان نے شکوہ کیا ہے کہ شوبز خاندان سے تعلق کی وجہ سے لوگ ان کی ذاتی جدوجہد اور محنت کو تسلیم تک نہیں کرتے۔
احسن افضل خان نے کچھ عرصہ قبل اداکاری کا آغاز کیا تھا اور اب تک وہ نصف درجن کے قریب ڈراموں میں نظر آ چکے ہیں۔
ان دنوں وہ پہلی بار اپنے والدین کے ساتھ ’آس پاس‘ نامی ڈرامے میں اداکاری کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے ’فوچیا میگزین‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے شوبز کیریئر سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔
انہوں نے بتایا کہ انہیں اداکاری کا کوئی شوق نہیں تھا اور نہ ہی انہیں شہرت کی بھوک تھی۔
ان کے مطابق انہوں نے لمس سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد ٹیک کمپنی میں مارکیٹنگ کی ملازمت کرنا شروع کردی تھی لیکن چند ہی دن میں ان کا ملازمت سے دل اٹھ گیا اور انہوں نے دفتر جانا چھوڑ دیا۔
احسن افضل خان کے مطابق اسی دوران انہوں نے اداکاری کا سوچا اور گھر میں کیمرے کے آگے اداکاری کرنے لگے اور پھر عمران اشرف نے بھی انہیں کہا کہ وہ اچھے اداکار بنیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ عمران اشرف سمیت دیگر کی جانب سے حوصلہ افزائی کیے جانے کے بعد انہوں نے آڈیشن دینا شروع کیے اور پھر انہیں پہلے رمضان ڈرامے ’ہیر دا ہیرو‘ میں موقع ملا، جس کے بعد انہیں ایک سال تک دوسرے کسی ڈرامے میں کام کا موقع نہیں ملا۔
ان کے مطابق ڈراما انڈسٹری میں کیریئر بنانے کے لیے وہ لاہور سے کراچی منتقل ہوئے اور انہوں نے آڈیشن دینا شروع کیے، جس کے بعد انہیں آہستہ آہستہ کام کی پیش کش ہونے لگی۔
احسن افضل خان نے دعویٰ کیا کہ انہیں شہرت کی کوئی بھوک نہیں، انہوں نے بچپن سے اپنے گھر میں شہرت اور شوبز کی دنیا دیکھی، اس لیے انہیں شہرت حاصل کرنے کا شوق نہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اداکاروں کے خاندان سے ہونے کا ان پر کوئی پریشر یا دباؤ نہیں، وہ اپنی مرضی اور شخصیت کے مطابق اچھے سے اچھا کام کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ شوبز خاندان سے تعلق ہونے کا نقصان یہ ہے کہ کوئی بھی ایسے خاندان سے تعلق رکھنے والے فرد کی ذاتی جدوجہد، محنت اور مشکل کو نہیں سمجھتا، ہر کوئی یہی سمجھتا ہے کہ شوبز خاندان سے تعلق ہونے کی وجہ سے انہیں مواقع ملتے ہیں۔
احسن افضل خان کے مطابق شوبز خاندان سے تعلق ہونے کی وجہ سے انڈسٹری کے ہی بعض افراد نے ان کے ساتھ نامناسب اور سخت رویہ اپنایا، تاہم انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو لگتا ہے کہ اداکاروں کے بیٹے ہیں تو انہیں والدین کی وجہ سے مواقع ملیں گے لیکن ایسا نہیں ہوتا۔
احسن افضل خان نے کہا کہ شوبز خاندان سے تعلق ہونے کی وجہ سے ان کی ذاتی جدوجہد اور محنت کو تسلیم نہیں کیا جاتا، یہ سمجھا جاتا ہے کہ انہیں والدین کی وجہ سے مواقع ملے اور ملتے رہیں گے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطین کے خلاف یکطرفہ کارروائی سے باز رہے
?️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں : امریکی وزیر خارجہ نے صیہونی حکومت سے مطالبہ کیا
دسمبر
ہیمبرگ کے اسلامی مرکز کے نائب سربراہ برطرف
?️ 19 جون 2022میڈیا ذرائع نے ہفتہ کے روز اطلاع دی ہے کہ جرمنی میں
جون
ایران ہمیں چھوٹا اور امریکہ کو بڑا شیطان سمجھتا ہے: نیتن یاہو
?️ 5 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے مقبوضہ فلسطین کا
مئی
آئرلینڈ کے رکن پارلیمنٹ کا فلسطین کے بارے میں بیان
?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں:آئرلینڈ کے نمائندے اور ملک کی سن فین پارٹی کے ترجمان
جولائی
امریکہ میں ابتدائی ووٹوں کی گنتی؛ ٹرمپ اور ہیرس برابر
?️ 5 نومبر 2024سچ خبریں:امریکی صدارتی انتخابات 2024 کی پہلی باقاعدہ گنتی سے پتہ چلتا
نومبر
عاصم منیر پہلے فیلڈ مارشل ہیں جنہیں وائٹ ہاوس میں بلایا گیا۔ فیصل کریم کنڈی
?️ 19 جون 2025پشاور (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا
جون
اپوزیشن لیڈر کی توہین کرنے پر برطانوی وزیر اعظم پر دباؤ میں اضافہ
?️ 11 فروری 2022سچ خبریں:برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اس ملک کی پارلیمنٹ میں حزب
فروری
اون نے 2022 کا آغاز جوہری ہتھیاروں سے نہیں بلکہ خوراک سے کیا
?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں: شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُون نے مرکزی کمیٹی کے
جنوری