قوی خان کو کتنے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز دیئے گئے؟ اشنا شاہ کے سوال پر ربیعہ کلثوم کا کرارا جواب

?️

کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ اشنا شاہ کی جانب سے پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار قوی خان کو ان کی زندگی میں ایوارڈز اور اعزازات نہ دینے کے سوال پر ساتھی اداکارہ ربیعہ کلثوم نے کرارا جواب دیا۔

اداکارہ اشنا شاہ نے سینئر اداکار قوی خان کے حوالے سے ٹوئٹر پر سوال کیا کہ میرا ڈراما انڈسٹری سے ایک سوال ہے کہ قوی خان کی حیات میں انہیں کتنے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز ملے؟ اور میرا تمام لوگوں سے یہ سوال ہے کہ قوی خان کتنے ایوارڈز کے حق دار تھے؟ آر آئی پی (RIP) سر، ہم شرمندہ ہیں۔

اشنا شاہ کی ٹوئٹ پر صارفین نے اداکارہ کو تنقید کا بھی نشانہ بنایا، ایک ٹوئٹر صرف نے لکھا کہ ’اس سے قبل آپ نے کتنی مرتبہ قوی صاحب کے لئے ٹوئٹ کی؟‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’جب سے آپ یہاں کام کر رہی ہیں، آپ پاکستان میں کتنا ٹیکس دیتی ہیں؟‘

بعدازاں پاکستانی اداکارہ ربیعہ کلثوم نے اشنا شاہ کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ قوی صاحب کو ستارہ امتیاز، تمغہ برائے حسن کارکردگی، نگار ایوارڈز اور پی ٹی وی ایوارڈز سے نوازا گیا، وہ بے شمار نامزدگیاں اور دیگر اعزازات اپنے نام کر چکے ہیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ قوی صاحب کو سیٹ پر بھی اور کیمرے کے علاوہ بھی لیجنڈ کی طرح ٹریٹ کیا جاتا تھا، وہ ایک ایک خوش مزاج انسان تھے جو اپنے گھر والوں اور دوستوں کے درمیان سکون سے واپس چلے گئے۔

ربیعہ کلثوم کے ردعمل کے بعد اشنا شاہ نے دوبارہ ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’قوی صاحب کو بہت سے قومی سویلین اعزازات سے نوازا گیا جس کے وہ صحیح معنوں میں حقدار تھے۔ میں نے اپنی ڈراما انڈسٹری سے سوال کیا تھا جس کی اب نجکاری ہوچکی ہے۔ ہمیں اپنے لیجنڈز کو ان کی زندگی میں ہی اعزازات سے نوازنا چاہیے، بطور انڈسٹری مجھ سمیت ہم ہمیشہ بہتری لاسکتے ہیں‘۔

یاد رہے کہ 6 مارچ کو معروف اداکار قوی خان 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، وہ جگر کے کینسر میں مبتلا تھے اور کینیڈا کے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

انہوں نے 1964 میں پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن سے اپنی باقاعدہ اداکارہ کا آغاز کیا، ان کا شمار پی ٹی وی کے چند اولین اداکاروں میں ہوتا ہے۔

ان کے مشہور ٹی وی ڈراموں میں اندھیرا اجالا، دو قدم دور تھے، لاہوری گیٹ، مٹھی بھر مٹی، من چلے کا سودا، میرے قاتل، میرے دلدار، پھر چاند پہ دستک، در شاہوار، زندگی دھوپ تم گھنا سایہ، صدقے تمہارے، تم کون پیا، سہلیاں، نظر بد اور الف اللہ اور انسان شامل ہیں۔

قوی خان کو ان کی ناقابل فراموش اداکاری کے باعث ستارہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔

مشہور خبریں۔

یوکرینی باشندے ٹرمپ کی وجہ سے امریکہ چھوڑ رہے ہیں : لی مونڈے

?️ 13 جولائی 2025سچ خبریں: فرانسیسی اخبار "لوموند” نے رپورٹ کیا ہے کہ کچھ یوکرینی شہری

صیہونی ریاست کا زوال قریب

?️ 3 جون 2022حزب اللہ کے سابق سکریٹری جنرل شہید سید عباس الموسوی کی بہن

پاکستان میں محسن_انسانیت_قاسم_سلیمانی ہیش ٹیگ ٹرینڈ

?️ 9 جنوری 2023سچ خبریں:کئی پاکستانی صارفین نے ٹوئٹر سمیت ورچوئل اسپیس اور سوشل میڈیا

فرانس میں پنشن سسٹم میں اصلاحات کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے

?️ 14 فروری 2023سچ خبریں:فرانس کے مختلف شہروں میں دسیوں ہزار افراد نے صدر ایمانوئل

ٹرمپ نے اپنے جانشین کا  کیا اعلان 

?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک سوال کے جواب میں تصدیق کی کہ

پاکستان تمام اہداف پورے کرنے کے قریب، آئی ایم ایف کا وفد 25 ستمبر کو دورہ کرے گا

?️ 21 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ٹاپ لائن سیکیورٹیز کی رپورٹ کے مطابق توقع

خیبر پختونخوا میں لوڈشیڈنگ زیادہ کیوں ہوتی ہے؟ وجوہات

?️ 26 جون 2024سچ خبریں: خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ کی تحصیل نیو دربند کے

یمن، شام، لیبیا اور افغانستان کے بحران قابل حل ہیں:اقوام متحدہ

?️ 12 مارچ 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ یمن،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے