?️
کراچی (سچ خبریں) پاکستانی اداکارہ نوشین شاہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ فیشن میں مجھے کوئی ادکارہ ٹکر نہیں دے سکتی حال ہی میں ایک شو میں شرکت کے دوران انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان کو بھی کم میک اپ کرنے کا مشورہ دے دیا۔
نوشین شاہ آن لائن شو ‘ٹوبی آنیسٹ 3.0’ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے میزبان تابش ہاشمی کے مختلف سوالات کے جواب دیے۔شوبز انڈسٹری میں نوشین شاہ کے فیشن سینس کے کافی چرچے ہیں، میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ آپ تانڈسٹری کی فیشن آئیکون ہیں تو کون سی اداکارہ آپ کو ٹکر دے سکتی ہے؟اس پر نوشین شاہ نے کہا کہ ایسی کوئی اداکارہ نہیں جو مجھے فیشن میں ٹکر دے سکے۔
شو کے دوران میزبان نے نوشین شاہ کو سیاستدانوں کو چند فیشن ٹپس دینے کے لیے بھی کہا۔جس پر انہوں نے کہا کہ میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو یہی کہوں گی کہ سب سے پہلے جنک فوڈ کھانا چھوڑدیں اور غذائیت سے بھرپور کھانا کھائیں کیونکہ فواد چوہدری کی عمر بھی اتنی زیادہ نہیں اور نہ ہی وہ بیمار ہیں لہذا وہ غذائیت سے بھرپور کھانا کھائیں تاکہ ان کی جسامت صحیح ہوجائے۔
ساتھ ہی نوشین شاہ نے کہا کہ وہ باڈی شیمنگ نہیں کررہیں بلکہ فواد چوہدری کو اپنا خیال رکھنے کا کہہ رہی ہیں۔علاوہ ازیں نوشین شاہ نے سابق معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو مشورہ دیا کہ وہ کم میک اپ کریں۔اسی شو میں گفتگو کرتے ہوئے نوشین شاہ نے کہا جب بھی ایک فنکار کا موازنہ دوسرے فنکار کے ساتھ کیاجاتا ہے تو اچھا نہیں لگتا۔


مشہور خبریں۔
توشہ خانہ ٹو ریفرنس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم کی کارروائی موخر
?️ 8 اکتوبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) توشہ خانہ ٹو ریفرنس میں پاکستان تحریک انصاف (پی
اکتوبر
ٹرمپ کا زیلنسکی کو یورپ سے پیٹریاٹ پہنچانے کا وعدہ
?️ 21 مارچ 2025سچ خبریں: این ٹی وی کے مطابق روس کے ساتھ جنگ کے
مارچ
صیہونیوں کی شکست کا ذمہ دار کون؟
?️ 22 جنوری 2025سچ خبریں:صیہونی مسلح افواج کے سربراہ نے 7 اکتوبر 2023 کے آپریشن
جنوری
حکومت کا اصل کام عوام کے لئے آسانی پیدا کرنا ہے: وزیراعظم
?️ 14 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کا
جولائی
سجل علی نے بھارتی اداکارہ کو اپنا مداح بنا دیا
?️ 20 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) سجل علی کی خوبصورتی اور حسن نے بھارتی اداکارہ
ستمبر
سپریم جوڈیشل کونسل کی اکثریت کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کیخلاف شکایت پر کارروائی کا فیصلہ
?️ 18 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم جوڈیشل کونسل کی اکثریت کا اسلام آباد
اکتوبر
عراقچی جنیوا کے لیے روانہ
?️ 16 فروری 2026 سچ خبریں:سید عباس عراقچی، وزیر خارجہ ایران، ایک اعلیٰ سطحی سفارتی
فروری
سلام ہو فلسطینی مجاہدوں پر
?️ 7 مئی 2021سچ خبریں:ایران کے روحانی پیشو اور اسلامی انقلاب کے رہبر نے عالمی
مئی