فہد مصطفیٰ اور عثمان مختار کے ساتھ کام کرنے کے باوجود شادی نہیں ہو رہی، حریم فاروق

?️

کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ حریم فاروق نے کہا ہے کہ فہد مصطفیٰ اور عثمان مختار کے ساتھ کام کرنے کے باوجود ان کی شادی نہیں ہو پا رہی۔

حریم فاروق نے حال ہی میں ندا یاسر کے رمضان شو میں شرکت کی، جہاں ان سے شادی سے متعلق سوال کیا گیا۔

اداکارہ کا سوال پر کہنا تھا کہ ہر جگہ ان سے گھما پھرا کر شادی سے متعلق سوالات کیے جا رہے ہیں۔

ان کے مطابق فہد مصطفیٰ کے شو میں بھی شادی پر باتیں ہوتی ہیں اور ندا یاسر کے پروگرام میں بھی اسی موضوع پر گفتگو ہوتی ہے۔

ان کی بات پر ندا یاسر کا کہنا تھا کہ وہ اور فہد مصطفیٰ جس ٹی وی چینل کے لیے پروگرامات کرتے ہیں، وہ ایک خاندان کی طرح ہے، اس لیے ان کے پروگرام میں شادی کی باتیں ہوتی ہیں۔

ندا یاسر کےمطابق ان کے شو میں بھی جو بھی آتا ہے تو اس کے شادی کے رشتے آنے لگتے ہیں۔

اس پر حریم فاروق کا کہنا تھا کہ وہ ان کے پروگرام میں پہلے بھی آ چکی ہیں جب کہ وہ فہد مصطفیٰ اور عثمان مختار کے ستاھ کام بھی کام کر چکی ہیں لیکن اس باوجود ان کی شادی نہیں ہو رہی۔

اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ کہا جاتا ہے کہ جو فہد مصطفیٰ کےشو میں جاتا ہے یا پھر عثمان مختار کے ساتھ کام کرتا ہے تو اس کی شادی ہوجاتی ہے لیکن ان کے ساتھ ایسا نہیں ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ فہد مصطفیٰ اور عثمان مختار کے ساتھ کام کر چکی ہیں لیکن اس باوجود ان کی شادی نہیں ہو رہی، وہ والا فارمولہ ان کے لیے کام نہیں کر رہا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے والدین بھی سال میں کم سے کم ایک بار ان سے شادی سے متعلق پوچھتے ہیں اور کئی سال سے پوچھتے آ رہے ہیں لیکن ابھی تک کوئی سلسلہ نہیں بن پایا۔

حریم فاروق کے مطابق لیکن جب کوئی ان کے لیے رشتہ بھیجتا ہے تو پہلے ان کے والدین کو ہی غصہ آجاتا ہے اور وہ کہتے ہیں کہ لڑکے کی ہمت کیسے ہوئی کہ انہوں نے رشتہ بھیجا؟

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے والدین دیکھ بھال کر ان کی شادی کرنا چاہتے ہیں، اس لیے انہیں ایسے ویسے رشتوں پر غصہ آجاتا ہے جب کہ ان پر فہد مصطفیٰ اور عثمان مختار کے ساتھ کام کرنے کا فارمولہ بھی کام نہیں کر رہا، ان کی شادی نہیں ہو پا رہی لیکن کبھی نہ کبھی ہو ہی جائے گی۔

حریم فاروق نے یہ بھی کہا کہ ان سے جتنے سوالات شادی سے متعلق کیے جا رہے ہیں، اس حساب سے انہیں لگتا ہے کہ اب ان کی شادی ہو ہی جائے گی۔

مشہور خبریں۔

پاکستان کو ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک سے 50 کروڑ ڈالر موصول

?️ 29 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار  نے اعلان کیا

شہریوں کے ملٹری ٹرائل کا کیس: فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا مسترد

?️ 2 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) فوجی عدالتوں میں آرمی ایکٹ کے تحت عام شہریوں

پاک چین عسکری قیادت کی ملاقات

?️ 12 جون 2022چین(سچ خبریں)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں

کیا امریکہ کو رفح شہر پر صیہونی حملے کے بارے میں معلوم تھا؟

?️ 12 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے اعلان کیا کہ امریکی رفح شہر پر

افریقی یونین میں سوڈان کی رکنیت معطل

?️ 27 اکتوبر 2021سچ خبریں:افریقی یونین کی امن اور سلامتی کونسل نے اعلان کیا ہے

دنیا کے دیگر ممالک امریکہ کے کے موقف سے متفق نہیں ہیں: کسنجر

?️ 28 مئی 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق وزیر خارجہ ہنری کسنجر نے وال اسٹریٹ جرنل

ایران اور امریکہ کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں امریکی میڈیا کا دعویٰ

?️ 15 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی میڈیا نے باخبر ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا

صیہونیوں کو غزہ جنگ میں زیادہ نقصان ہوا ہے یا 33 روزہ جنگ میں؟ صیہونی عہدیدار کی زبانی

?️ 6 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ایک عہدیدار نے یہ اعلان کرتے ہوئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے