علاقہ مکینوں نے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران حرا مانی و دیگر اسٹاف پر حملہ کر دیا

🗓️

کراچی: (سچ خبریں) کراچی میں نجی ٹی وی چینل کے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں علاقہ مکینوں نے فلم ڈائریکٹر نبیل قریشی، اداکارہ حرا مانی اور دیگر عملے پر حملہ کر دیا۔

نجی ٹی وی ڈرامے کی شوٹنگ پی آئی بی کالونی جمشید کوارٹر میں جاری تھی کہ اچانک علاقہ مکینوں نے اسٹاف سے بدتمیزی کی اور ان پر حملہ کیا۔

اسی حوالے سے ڈائریکٹر نبیل قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہجوم نے اداکارہ اور عملے کے ارکان کو ہراساں کیا، ان کے موبائل فونز اور دیگر سامان بھی چوری کیا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حملہ آور ہتھیاروں سے لیس تھے، اس سے قبل کراچی میں ایسا واقعہ پیش نہیں آیا۔

نبیل قریشی نے حکام سے مطالبپ کیا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ اس واقعے کو ایک مثال بنایا جا سکے اور فلم سازوں کے مستقبل کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

جبکہ اداکارہ حرا مانی نے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بہت برا حادثہ تھا جس کا مشاہدہ کیا، دعا کرتی ہوں کہ کوئی بھی زندگی میں کبھی ایسے کسی واقعے سے نہ گزرے۔انہوں نے اسٹاف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیں بچانے کے لیے اپنی آخری حد تک کوشش کی اور زخمی ہو گئے۔اداکارہ نے مزید کہا کہ عملے کے زخمی افراد اسپتال میں داخل ہیں ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کیجئے۔ پولیس نے ابتدائی طور پر دو افراد کو حراست میں لے لیا، پولیس نے واقعے سے متعلق تفتیش کا بھی آغاز کر دیا۔دیگر اداکاروں نے بھی واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

مشہور خبریں۔

دعا ہے نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بن جائیں، وہ پاکستان کی قسمت بدلیں گے، شہباز شریف

🗓️ 17 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف

غزہ کے خلاف جنگ میں داخل ہونا بائیڈن کے لیے کیسا رہے گا؟

🗓️ 9 نومبر 2023سچ خبریں: امریکی صدارتی انتخابات میں تقریباً ایک سال باقی ہے، بائیڈن

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے انکم ٹیکس ترمیمی بل2025 کی منظوری دے دی

🗓️ 19 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے انکم

کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود سب سے پرانے تنازعات میں سے ایک ہے، حریت کانفرنس

🗓️ 15 دسمبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

پی آئی اے کا بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کے لئے اہم اعلان

🗓️ 11 جولائی 2021کراچی(سچ خبریں) پی آئی اے نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کے لئے

کیا امریکہ روس کے ساتھ جنگ کی تیاری کر رہا ہے؟

🗓️ 15 جولائی 2023سچ خبریں: امریکی صدارتی انتخابات کے امیدوار نے ریزرو فورسز کو بلانے

وزیراعظم کی احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری

🗓️ 25 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکٹر نے اپنے مشیر

پی ڈی ایم کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا، مظاہرین ریڈ زون میں داخل ہوگئے

🗓️ 15 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ڈی ایم اور جے یو آئی (ف)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے