🗓️
ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ کے سابق لیجنڈری اداکار عرفان خان کی ادھوری رہ جانے والی خواہش کے بارے میں ان کی اہلیہ ستاپا سکدر نے مداحوں کو بتادیا۔’بچن صاحب کی مشہور آواز سُن کر عرفان خان حیران ہو جاتے تھے اور کہتے تھے یار مجھے اپنی زندگی میں ایک بار یہ سطر بولنے تھے لیکن قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔
عرفان خان کی اہلیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر اداکار کی سال 2017 کی پُرانی پوسٹ شیئر کی جس میں اُنہوں نے اپنی فلم ’قریب قریب سنگل‘ کا پوسٹر شیئر کیا تھا۔اداکار کی اہلیہ نے اپنی پوسٹ کے کیپش میں لکھا کہ ’جب اُنہیں نیند نہیں آتی تو سوشل میڈیا کا رُخ کرتی ہیں جوکہ پُرانی یادوں کو تازہ کردیتی ہے۔‘
ساحر لدھیانوی کی مشہور سطروں کو یاد کرتے ہوئے ’تم ہوتے تو یہ ہوتا‘۔ سوتاپا نے شیئر کیا کہ عرفان خان ہمیشہ سے اپنی زندگی میں کم از کم ایک بار انہیں پڑھنا چاہتے تھے۔ستاپا سکدر نے کہا کہ ’بچن صاحب کی مشہور آواز سُن کر عرفان خان حیران ہو جاتے تھے اور کہتے تھے یار مجھے اپنی زندگی میں ایک بار یہ سطر بولنے تھے لیکن قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔‘
اداکار کی اہلیہ نے کہا کہ ’عرفان دُنیا سے رخصت ہوگئے لیکن خواہش ادھوری رہ گئی۔‘اُنہوں نے مزید کہا کہ ’کچھ لوگ اتنے قریب ہوتے ہیں کہ اُن کے بغیر بھی وہ زندگی میں اتنے ہی قریب رہتے ہیں۔‘خیال رہے کہ گزشتہ سال 29 اپریل کو ورسٹائل اداکار عرفان خان 53 سال کی عمر میں کولون انفیکشن کے باعث انتقال کر گئے تھے، عرفان خان کے لواحقین میں اہلیہ اور دو بیٹے ایان اور بابیل شامل ہیں۔
مشہور خبریں۔
ٹک ٹاک نے 3 ماہ میں پاکستان سے 3 کروڑ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں
🗓️ 16 اکتوبر 2024 سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے کمیونٹی
اکتوبر
صیہونی فوج کا فلسطینی مظاہرین پر حملہ / 270 افراد زخمی
🗓️ 31 جولائی 2021سچ خبریں:فلسطینی ہلال احمر نے اعلان کیا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں
جولائی
روسی افراد اور اداروں کے خلاف نئی امریکی پابندیاں
🗓️ 3 فروری 2023سچ خبریں:امریکی وزارت خزانہ نے بدھ کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے
فروری
کورونا : سندھ حکومت کا پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ
🗓️ 14 جولائی 2021کراچی(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی
جولائی
جس قوم کے رول ماڈل دانشور ہوتے ہیں وہ قوم ترقی کرتی ہے
🗓️ 4 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب
نومبر
النہضہ تحریک کے رہنما تیونس میں گرفتار
🗓️ 18 اپریل 2023سچ خبریں:النہضہ تحریک کے رہنماؤں نے ٹوئٹر پر اس تحریک کے رہنما
اپریل
امریکہ نے یوکرین کے لیے 12 بلین ڈالر کی نئی امداد کی منظوری دی
🗓️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں: امریکی کانگریس میں عبوری بجٹ کے بل پر بات چیت
ستمبر
پنجاب حکومت نے آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحان ختم کر دئے
🗓️ 25 جون 2021لاہور (سچ خبریں ) تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم مراد راس
جون