عدنان ملک نے بھی عائزہ خان کے ڈرامے پر برہمی کا اظہار کیا

عدنان ملک نے بھی عائزہ خان کے ڈرامے پر برہمی کا اظہار کیا

🗓️

کراچی (سچ خبریں)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان نے  بھی عائزہ خان کے نئے ڈرامے سیریل پر شدید برہمی کا اظہار کیاہے جس کے ایک سین میں خواتین کو بلیک میلنگ اور ہراساں کرنے کو حربے کے طور پر استعمال کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

عدنان ملک نے نجی ٹی وی چینل سے نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ’لاپتا‘ کے ایک سین میں خواتین کو بلیک میلنگ اور ہراساں کرنے کو حربے کے طور پر استعمال کرتے ہوئے دکھانے پر شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔اس حوالے سے عدنان ملک نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر خصوصی اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

عدنان ملک نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ’ڈرامے کا یہ سین دیکھ کر بہت زیادہ دُکھ ہوا ہے۔اداکار نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ’ویسے ہمیں حیران نہیں ہونا چاہیے کیونکہ ہمارے 99 فیصد ڈرامے گونگے، بہرے بنائے جاتے ہیں۔

اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی اور گلوکارہ میشا شفیع نے بھی ڈرامہ سیریل ’لاپتا‘ کے اس سین کی وجہ سے شدید دُکھ کا اظہار کیا تھا۔خیال رہے کہ نجی ٹی وی سے نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ’لاپتا‘ کے ایک سین میں اداکارہ عائزہ خان کو گیتی کے کردار میں کچھ پیسے بچانے کے لیے دکاندار کو بلیک میل کرتے دکھایا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

حکومت نے اپوزیش سے رابطہ کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی

🗓️ 6 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) قومی اسمبلی  اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے تمام پارلیمانی

صیہونی حکومت کی سپریم کورٹ بن گویر کو ہٹانے کی خواہاں

🗓️ 20 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 کی رپورٹ کے

اسد طور کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

🗓️ 8 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے اداروں کے

ایران نے جاپان کے سابق وزیراعظم کے قتل کی شدید مذمت کی

🗓️ 8 جولائی 2022سچ خبریں:   وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے آج جمعہ کو

مزاحمت کے محور پر فتح کے عمل میں اسرائیل کی شکست 

🗓️ 18 فروری 2025 سچ خبریں: صہیونی انٹیلی جنس سروس کے سابق سربراہ جنرل تمر

طالبان کا کابل میں داعش کا ٹھکانہ تباہ کرنے کا دعوی

🗓️ 23 اکتوبر 2022سچ خبریں:طالبان کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ کابل میں اس

مقتدا الصدر قبل از وقت انتخابات کے خواہاں

🗓️ 4 اگست 2022سچ خبریں:   عراقی اتحاد الفتح کے سربراہ ہادی العامری نے آج جمعرات

کیا اسرائیل نے حماس کو شکست دی ہے؟ صیہونی فوج کے جھوٹے دعووں کا پردہ فاش

🗓️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے