🗓️
کراچی (سچ خبریں) فلم و ٹی وی انڈسٹری کے سینئر اداکار عدنان صدیقی کے بارے میں یہ سوال پیدا ہو رہا ہے کہ کیا وہ اداکاری کی دنیا سے خیرآباد کہنے والے ہیں ؟ اس حوالے سے انہوں نے خود ہی اداکاری کی دُنیا کو خیرباد کرنے کا اشارہ دے دیا ہے۔صارفین کی جانب سے مختلف طرح کا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک کے بعد اب عدنان صدیقی کے ٹوئٹ نے بھی ٹوئٹر صارفین کو حیران کردیا ہے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں عدنان صدیقی نے کہا کہ ’ایلون مسک سے متاثر ہو کر میں بھی اداکاری چھوڑ کر کوئی اور پیشہ اختیار کرنے کا سوچ رہا ہوں۔‘
عدنان صدیقی نے سوشل میڈیا صارفین سے اُن کی رائے دریافت کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے تجاویز دیں کہ میں کونسا پیشہ اختیار کروں۔‘اداکار کے پوچھنے پر کچھ صارفین نے اُنہیں ریستوران کھولنے کا مشورہ دیا تو وہیں زیادہ تر صارفین نے عدنان صدیقی کو سوشل میڈیا انفلوئنسر بننے کا مشورہ بھی دیا۔دوسری جانب عدنان صدیقی کے مداحوں نے اُنہیں اداکاری ترک کرنے سے بھی روکا۔
واضح رہے کہ حال ہی میں دنیا کی سب سے امیر ترین شخصیات کی فہرست میں کئی بار پہلے نمبر آنے والے امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک کی جانب سے ملازمت چھوڑنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ایلون مسک نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ وہ اپنی جاب چھوڑ کر فْل ٹائم انفلوئنسر بننے کا سوچ رہے ہیں، انہوں نے اپنی اس ٹوئٹ میں ٹوئٹر فالوورز کی جانب سے اپنی رائے دینے کا بھی کہا تھا۔
مشہور خبریں۔
میکرون اپنے برسوں کی حکمرانی کے مثبت نتائج کو ظاہر کرنے کی کوشش میں
🗓️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:مشرقی فرانس کے علاقائی اخبارات کو انٹرویو دیتے ہوئے فرانسیسی صدر
اپریل
عید پر لاپرواہی کی وجہ سے کورونا سے اسپتال بھر گئے
🗓️ 28 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمر نے
مئی
انتخابات کی تاریخ سے 56 روز قبل شیڈول کا اعلان کردیا جائے گا، الیکشن کمیشن
🗓️ 2 دسمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن کے سینیئر عہدیدار نے کہا ہے کہ
دسمبر
طاہر اشرفی کی عالم اسلام سےفلسطینیوں کی مدد کرنے کی اپیل
🗓️ 14 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی نے پورے عالم
مئی
وہ بڑا بحران جو حزب اللہ نے اسرائیلی فیکٹریوں کے لیے پیدا کیا
🗓️ 30 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے حملوں کے نتیجے میں مقبوضہ شمالی فلسطین
اکتوبر
صیہونی معیشت کو بحال ہونے میں کتنا وقت لگے گا؟
🗓️ 31 جنوری 2024سچ خبریں: اسرائیل کے ایک بینک نے اعلان کیا ہے کہ غزہ
جنوری
جنرل (ر) باجوہ نے تحریک عدم اعتماد میں پی ڈی ایم کی مدد کی، مصطفیٰ کھوکھر کا دعویٰ
🗓️ 31 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کےسابق رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے دعویٰ
دسمبر
ٹک ٹاک نے اہم فیچر متعارف کرا دیا
🗓️ 12 جنوری 2022بیجنگ (سچ خبریں) ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک نے ٹوئٹر کی طرح
جنوری