?️
ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ اُن کی زندگی میں تین خواتین سب سے زیادہ اہم ہیں جن میں اُن کی والدہ، سابقہ اہلیہ رینا دتہ اور کرن راؤ شامل ہیں انہوں نے یہ انکشاف گزشتہ روز اپنی دوسری بیوی کرن راؤ کے ساتھ طلاق کا اعلان کرنے کے بعد کیا۔
عامر خان کی دوسری طلاق کے بعد معروف بھارتی اخبار کی جانب سے اداکار کا وہ انٹرویو شائع کیا گیا جو اُنہوں نے اپنی پہلی بیوی رینا دتہ کی طلاق کے بعد میڈیا کو دیا تھا۔ہندوستان ٹائمز کو 2012 میں دیے گئے ایک انٹرویو میں عامر خان نے کہا تھا کہ ’رینا اور میری شادی 16 سال تک قائم رہی تھی اور جب ہم نے شادی کی تھی تو اُس وقت ہماری عُمر کافی کم تھی۔
عامر خان نے کہا تھا کہ ’رینا اور میری علیحدگی زندگی کا ایک مشکل ترین فیصلہ تھا جبکہ ہمارا رشتہ کافی خاص تھا جو میرے دل کے بہت قریب بھی ہے۔بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ ’رینا سے طلاق کے بعد، میں تین سے چار سال تک تنہا رہا اور پھر اس کے بعد کرن راؤ سے میری ملاقات ہوئی اور پھر ہم نے شادی کی۔
عامر خان نے کہا کہ ’رینا سے طلاق کے باوجود بھی میرے دونوں بچے اپنے دوسری والدہ یعنی کرن اور اُن کے بیٹے آزاد کے بہت قریب ہیں۔اُنہوں نے انکشاف کیا کہ ’میری زندگی میں تین خواتین سب سے زیادہ اہم ہیں، جن میں میری والدہ، سابقہ اہلیہ رینا دتہ اور کرن راؤ شامل ہیں اور ان کی تصاویر ہمیشہ میرے فون میں بھی ہوتی ہیں۔
خیال رہے کہ بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے اہلیہ کرن راؤ سے 15 برس تک رشتۂ ازدواج میں منسلک رہنے کے بعد باضابطہ طور پر طلاق کا اعلان کردیا ہے۔ عامر خان اور کرن راؤ 28 دسمبر 2005 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے، ان کے ہاں 2011 میں بیٹے آزاد راؤ خان کی پیدائش ہوئی تھی۔تاہم اب دونوں نے طلاق سے متعلق مشترکہ بیان جاری کیا جس میں انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو بتایا کہ ان کی شادی اختتام پذیر ہوگئی ہے، لیکن اسے ایک نئے سفر کے طور پر دیکھا جائے۔
مشہور خبریں۔
وائٹ ہاؤس میں ایران کے معاملات کا نگراں مقرر
?️ 23 اپریل 2025سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے پیر کے روز المانیتور کے ساتھ ایک
اپریل
مصر میں سوئیڈش سفارتخانے کا اپنی حکومت مخالف بیان
?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں:قاہرہ میں سویڈن کے سفارت خانے نے جمعے کی شام اسٹاک
جولائی
۲ لاکھ سے زیادہ صیہونیوں کی رہایش کے لئے النقب، فلسطین میں 2 شہروں کی تعمیر
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کی کابینہ نے مقبوضہ النقب میں صیہونیوں کے
مارچ
ہم چین روس تعلقات کو نہیں روک سکتے:امریکی انٹیلی جنس
?️ 5 مئی 2023سچ خبریں:امریکہ کے قومی انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر نے ایک تقریر میں
مئی
میں تھا جس نے یوکرین کو ٹینک شکن میزائل دیئے تھے: ٹرمپ
?️ 1 مارچ 2022سچ خبریں: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے
مارچ
انصار اللہ کا پیغام امریکہ کے نام
?️ 25 دسمبر 2024سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی
دسمبر
تنازعہ کشمیرکے فوری حل کی ضرورت پر زور
?️ 3 فروری 2024سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ کی طرف
فروری
امریکہ یمنیوں کے ساتھ الجھے گا تو اس کا کیا حشر ہوگا؟
?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں: عرب دنیا کے مشہور تجزیہ نگار نے یمن کے خلاف
جنوری