🗓️
کراچی (سچ خبریں) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے حال ہی میں کراچی میں اپنے کالج کی ایک تقریب میں شرکت کی جس میں انہوں نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے اپنی پرانی یادوں کو تازہ کیا اُنہوں نے انکشاف کیا کہ ’جب انکا اپنے کالج میں پہلا ہفتہ تھا تو اُن کے سینئرز نے اُن کی ریگنگ کی تھی۔
عائزہ خان نے اس تقریب میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے اپنے طالب علمی کے زمانے کی کچھ پرانی یادوں کو تازہ کیا۔اُنہوں نے بتایا کہ’اُنہیں شروع سے ہی ہر کوئی اداکاری کے لیے پیشکش کیا کرتا تھا‘۔اُنہوں نے مزید بتایا کہ’ اُس وقت وہ سوچتی تھیں کہ اُنہیں کیوں اس طرح کی سرگرمیوں کی پیشکش کی جاتی ہے جبکہ اُنہیں تو ابھی کچھ آتا ہی نہیں ہے، وہ تو ٹھیک سے کھڑی بھی نہیں ہو سکیں گی‘۔
عائزہ خان کا کہنا تھا کہ’ دراصل، لوگ دیکھ سکتے ہیں اور پہچان لیتے ہیں کہ اس انسان میں کچھ کر دکھانے کا ٹیلنٹ ہے، اس میں اعتماد ہے‘۔اُنہوں نے انکشاف کیا کہ ’جب انکا اپنے کالج میں پہلا ہفتہ تھا تو اُن کے سینئرز نے اُن کی ریگنگ کی تھی‘۔
اُنہوں نے بتایا کہ’ اُن کے سینئرز نے اُنہیں کسی کو پرپوز کرنے کا چیلنج دیا تھا اور اس کے علاوہ بھی کچھ عجیب وغریب قسم کے چیلیجز پورے کرنے کو کہا تھا‘۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ’پہلے وہ تھوڑا پریشان ہوئیں لیکن پھر اُنہوں نے سوچا کہ وہ اِن کو کرکے دکھائیں گی اور ڈریں کی نہیں اور اُنہوں نے سارے چیلنجز پور کیے اور اُن کی اپنے تمام سینئرز کے ساتھ دوستی ہوگئی تھی‘۔
مشہور خبریں۔
عمران خان نے دوسرے صوبوں کے ججز کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلہ چیلنج کردیا
🗓️ 14 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے
مارچ
کیا امریکی فوج اپنے حریفوں سے پیچھے رہ گئی ہے؟ بلومبرگ کی رپورٹ
🗓️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: بلومبرگ کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ
ستمبر
ٹرمپ کی ایک بار پھر تاریکن وطن کی توہین
🗓️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: سابق امریکی صدر اور 2024 کے صدارتی انتخابات میں ریپبلکن
اکتوبر
لبنانی وزیر کا مغربی مداخلتوں کے بارے میں بیان
🗓️ 19 جولائی 2023سچ خبریں:لبنان کی عبوری حکومت میں وزیر خارجہ عبداللہ بوحبیب نے اعلان
جولائی
فردوس عاشق اعوان کا عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ
🗓️ 19 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے عہدے
جولائی
بچی کی ویڈیو شیئر کرنے پر ابرارالحق کو تنقید کا سامنا
🗓️ 27 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) ٹوئٹر پر کم سن بچی کی جانب سے روٹی
نومبر
حج کے دوران 17 افراد کی جان بچانے والا فرشتہ نجات
🗓️ 4 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے آصف بشیر
اگست
الجزائر میں ہولناک آتشزدگی؛ 40 سے زائد افراد ہلاک
🗓️ 12 اگست 2021سچ خبریں:الجزائر کے دارالحکومت کے مشرق میں ایک خوفناک آتشزدگی نے 25
اگست