’صدقے‘ کو شاہ رخ خان شیئر کردیں تو مزہ آجائے، عاشر وجاہت

🗓️

کراچی: (سچ خبریں) ابھرتے ہوئے گلوکار و اداکار عاشر وجاہت اور ان کے چھوٹے بھائی گلوکار نائل وجاہت نے خواہش کا اظہار کیا ہے کہ حال ہی میں ان کے ریلیز کیے گئے گانے’صدقے’ کو شاہ رخ خان سوشل میڈیا پر شیئر کردیں تو انہیں اچھا لگے گا۔

حال ہی میں عاشر وجاہت اور نائل وجاہت نے وائس آف امریکا (وی او او) اردو سروس کو انٹرویو دیا، جس میں دونوں نے اپنے گانے ’صدقے‘ پر کھل کر بات کی۔

ایک سوال کے جواب میں عاشر وجاہت نے کہا کہ انہیں یہ اندازا نہیں تھا کہ ان کا گانا اتنا کامیاب جائے گا، تاہم انہیں امید تھی کہ ان کی محنت رائیگاں نہیں جائے گی۔

گانے میں گلوکارہ نہال نسیم کو شامل کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر عاشر وجاہت کا کہنا تھا کہ جب سے انہوں نے گانا بنانے کا سوچا تھا تب سے ان کی ذہن میں گلوکارہ کا نام تھا۔

انہوں نے نہال نسیم کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خیال میں وہ موجودہ دور کی ابھرتی ہوئی تمام گلوکاراؤں سے بہتر ہیں اور انہوں نے ان کی توقعات سے بڑھ کر کام کیا۔

ایک سوال کے جواب میں نائل وجاہت کا کہنا تھا کہ ’صدقے‘ کی شوٹنگ کراچی آرٹس کونسل میں کی گئی اور وہاں چار سیٹ بنائے گئے تھے۔

دونوں بھائیوں نے کہا کہ انہیں اپنے گانے کے مشہور ہونے پر خوشی ہے اور سب سے بڑھ کر اس بات کی خوشی ہے کہ گانے کی ویڈیو کو بھارتی، پاکستانی اور دیگر ممالک کے اداکار سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں۔

عاشر وجاہت کا کہنا تھا کہ ’صدقے‘ کی ویڈیو کو اب تک آیوشمن کھرانہ اور ثانیہ ملہوترا سمیت دیگر بھارتی اداکار سوشل میڈیا پر شیئر کر چکے ہیں۔ دونوں بھائیوں نے خواہش ظاہر کی کہ شاہ رخ خان ان کے گانے کو سوشل میڈیا پر شیئر کردے تو ان کے مزہ ہوجائیں گے، کیوں کہ دونوں بھائی ان کے مداح ہیں۔

عاشر وجاہت نے بتایا کہ ’صدقے‘ گانے کی تیاری میں 60 فیصد آئیڈیاز ان کے چھوٹے بھائی نائل کے تھے اور وہ ان سے محض دو سال چھوٹے ہیں۔

خیال رہے کہ دونوں بھائیوں اور نہال نسیم کا گانا ’صدقے‘ ایک ماہ قبل ہی ریلیز ہوا تھا اور اب تک اسے یوٹیوب پر 60 لاکھ بار کے قریب دیکھا جا چکا ہے اور گانا پاکستان اور بھارت سمیت دیگر ممالک میں ٹرینڈ کر رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

صدر مملکت نئی قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس 29 فروری تک طلب کرنے کے پابند

🗓️ 12 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی آئین کے تحت نئی

گھڑدوڑ کی جگہ خواتین کے جلوے بنے توجہ کا مرکز

🗓️ 23 فروری 2021ریاض {سچ خبریں} دنیا میں متعدد کھیل ہیں جن کا کسی نہ

السنوار ابھی تک زندہ ہے: صہیونی میڈیا

🗓️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ فلسطین

الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کا حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا گیا

🗓️ 19 اکتوبر 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پاکستان تحریک انصاف

لاپتا افراد کے کیسز کیلئے لارجر بینچ تشکیل کرنے کیلئے چیف جسٹس کو لکھ رہا ہوں، جسٹس محسن اختر

🗓️ 7 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آبادہائیکورٹ نے شاعر احمد فرہاد کی بازیابی

بھارت نے مسلسل فوجی کارروائیوں سے کشمیریوں کی زندگی جہنم بنا ررکھی ہے

🗓️ 30 اپریل 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

گوگل نے پاکستان میں مصنوعی ذہانت کیلئے اپنی سپورٹ دُگنی کردی

🗓️ 9 مئی 2024سچ خبریں: سرچ انجن گوگل نے اے آئی ایسنشلز کورس، گوگل کیریئر

الیکشن ہوگئے، اب جیل میں رکھ کر کیا نکالنا ہے؟ فواد چوہدری

🗓️ 14 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پنڈ دادن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے