صبا قمر کا سانحہ مری پر دکھ کا ظہار

صبا قمر کا سانحہ مری پر دکھ کا ظہار

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے کسانحہ مری پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  سانحۂ مری کی تصاویر دیکھ کر اُن کا دل اُداس ہے۔انہوں نے  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خصوصی پیغام جاری کیا۔’میری دعائیں ان خاندانوں کے لیے ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔

اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’مری کی تصاویر دیکھ کر دل اُداس ہے۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’میری دعائیں ان خاندانوں کے لیے ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔‘صبا قمر نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’انتہائی سخت موسمی حالات میں سفر کرنے سے پہلے براہِ کرم ٹریول ایڈوائزری چیک کریں۔

واضح رہے کہ ملکۂ کوہسار مری میں برف باری کے دوران گاڑیوں میں پھنس کر انتقال کر جانے والوں کی تعداد 23 ہو گئی ہے۔اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، پنڈی، مردان اور کراچی سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کو طوفانی برف باری میں موت نے آغوش میں لے لیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ برف میں گاڑی کا سائلنسر دھنس جائے تو گاڑی میں زہریلی گیس کاربن مونو آکسائیڈ پھیل سکتی ہے، جس کی کوئی بو نہیں ہوتی، مری میں اموات کا سبب ممکنہ طور پر یہی گیس بنی ہے۔اس سانحے پر پورا ملک سوگوار ہے، مری میں جاں بحق افراد کی میتیں ان کے آبائی علاقوں کو منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

 

مشہور خبریں۔

خیبرپختونخوا میں انتخابات میں سیکیورٹی کیلئے پولیس کی نفری ناکافی

🗓️ 21 فروری 2023پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ محمد اعظم خان کی زیر

عورت کی کامیابی کی پہلی سیڑھی گھر کے مرد کی سپورٹ ہوتی ہے، جویریہ سعود

🗓️ 15 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ جویریہ سعود نے خواتین کے بااختیار ہونے سے

جموں کشمیر کے سرکاری ملازمین ایک بار پھر بھارتی حکومت کے عتاب کا شکار

🗓️ 19 جولائی 2023سچ خبریں: گزشتہ روز جموں و کشمیر انتظامیہ نے تین سرکاری ملازمین

وعدے صادق 2 کی رپورٹنگ کرنے پر امریکی صحافی گرفتار

🗓️ 11 اکتوبر 2024سچ خبریں: یدیعوت احرونوت سمیت اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے

فوج کو اراضی دینے کیلئے منعقدہ اجلاس کے منٹس موجود نہ ہونے کا انکشاف

🗓️ 30 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران حکومت پنجاب نے لاہور ہائی کورٹ کے سامنے

سعودی اتحاد یمنیوں میں تفرقہ پھیلانا چاہتا ہے:الحوثی

🗓️ 7 جنوری 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے

شائقین کا جوش و خروش پی ایس ایل کی رونق بڑھنے کا سبب بنا

🗓️ 22 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} شائقین کے جوش و خروش نے پی ایس ایل کی

کیا حکومت عید پر لوڈشیڈنگ ختم کر سکی؟

🗓️ 20 جون 2024سچ خبریں: خیبر پختونخوا کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے