?️
کراچی (سچ خبریں) پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان پاکستانی سفارتکار صائمہ سلیم کی معترف نظر آرہی ہیں جو اس وقت اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کی رکن ہیں انہوں نے انتہائی ٹھوس انداز میں کشمیر کا کیس پیش کیا ، صائمہ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا صائمہ سلیم ہم سب کو آپ پر فخر ہے ۔
ماہرہ خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر نابینا پاکستانی سفارتکار صائمہ سلیم کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو شیئر کی ہے۔اس ویڈیو میں صائمہ سلیم کو مسئلہ کشمیر پر انتہائی اعتماد کے ساتھ اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اداکارہ نے صائمہ سلیم کی تعریف کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ صائمہ سلیم ! ہم سب کو آپ پر فخر ہے ۔‘
خیال رہے کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی طرف سے جواب کا حق استعمال کرتے ہوئے تقریر میں صائمہ سلیم نے کہا کہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔ بھارت کے پاس چھپانے کے لیے اگر کچھ نہیں تو اسے مقبوضہ کشمیر کیلیے اقوام متحدہ کی انکوائری قبول کرنی چاہیے۔
صائمہ سلیم نے یہ بھی کہا کہ جموں کشمیر نہ بھارت کا اٹوٹ انگ ہے، نہ ہی اُس کا اندرونی معاملہ۔ جموں کشمیر عالمی طور پر تسلیم شدہ تنازع ہے، جس کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق نکلنا چاہیے۔صائمہ سلیم، دنیا کی نظروں میں نابینا ہیں پر دل کی آنکھ سے مظلوموں کے دکھ ناصرف دیکھ سکتی ہیں، بلکہ اُن کیلئے آواز بلند کرنے کا حوصلہ بھی رکھتی ہیں۔صائمہ سلیم نے ابتدائی تعلیم نابیناؤں کے اسکول ’ عزیز جہانگیر بیگم ٹرسٹ‘ سے حاصل کی۔ ان کے بھائی یوسف سلیم پاکستان کے پہلے نابینا جج ہیں۔


مشہور خبریں۔
شام میں 10 نئے صیہونی فوجی اڈے قائم
?️ 8 جولائی 2025 سچ خبریں:صہیونی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے شام میں 10
جولائی
بن سلمان کو امریکی استثناء حاصل
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے وکلاء کا کہنا ہے
اکتوبر
فلسطینی جنگجوؤں کی صیہونی فوجی گاڑی پر فائرنگ
?️ 6 فروری 2022سچ خبریں: فلسطینی عسکریت پسندوں نے آج اتوار کی صبح اسرائیلی فوجی
فروری
اسٹیبلشمنٹ اب بھی نیوٹرل نہیں ہے، عمران خان کا دعویٰ
?️ 7 جنوری 2023اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران
جنوری
حماس کا مغربی کنارے میں انتفاضہ شروع کرنے کا مطالبہ
?️ 3 مارچ 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان جاری کرتے
مارچ
مریم کے ساتھ نہیں چل سکتا:چوہدری نثار علی خان
?️ 25 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے
فروری
صیہونی وزیر کا اہم اعتراف
?️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر خزانہ نے اتوار کے روز کہا
اکتوبر
یوسف رضا گیلانی بلا مقابلہ چیئرمین، سیدال خان ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب، حلف اٹھالیا
?️ 9 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی
اپریل