شیکھر سمن کا  شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ کے ساتھ اظہار ہمدردی

شیکھر سمن کا  شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ کے ساتھ اظہار ہمدردی

?️

ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ اداکار شیکھر سمن نےشاہ رخ خان اور گوری سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے  کہا ہے کہ وہ شاہ رخ خان اور اُن کی اہلیہ کا درد محسوس کرسکتے ہیں کیونکہ ماضی میں وہ بھی اولاد کی تکلیف کو برداشت کرچکے ہیں۔میرا دل شاہ رخ اور گوری خان کے لئے بہت افسردہ ہے۔

شیکھر سمن نے شاہ رخ خان اور اُن کی فیملی کو سپورٹ کرنے کے لیے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کا رُخ کیا جہاں اُنہوں نے بالی ووڈ ہیرو کے لیے خصوصی پیغامات جاری کیے۔اداکار نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میرا دل شاہ رخ خان اور گوری خان کے لیے بہت افسردگی کا اظہار کررہا ہے۔

اُنہوں نے لکھا کہ’بطورِ والدین، میں یہ سمجھ سکتا ہوں کہ اس وقت شاہ رخ خان اور گوری کس مشکل گھڑی سے گُزر رہے ہیں کیونکہ والدین کے لیے اولاد کا دُکھ اور تکلیف برداشت کرنا آسان نہیں ہے۔‘شیکھر سمن نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں اپنے ماضی کا وہ مشکل وقت یاد کیا کہ جب شاہ رخ خان نے اُن کا ساتھ اور حوصلہ دیا تھا۔

اداکار نے انکشاف کیا کہ ’جب میں نے اپنے 11 سالہ بیٹے آیوش کو کھویا تو شاہ رخ خان واحد اداکار تھے جو فلم سٹی کی شوٹنگ کے دوران ذاتی طور پر میرے پاس آئے، مجھے گلے لگایا اور تعزیت کی۔‘اُنہوں نے مزید کہا کہ ’بطورِ باپ، مجھے بھی شاہ رخ خان کی تکلیف محسوس ہو رہی ہے اور اس آزمائشی وقت میں میری سپورٹ شاہ رخ خان اور اہلخانہ کے ساتھ ہے۔‘

واضح رہے کہ بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ کے بیٹے آریان خان کی ضمانت کے لیے دوسری درخواست دائر کردی گئی۔آریان خان کی پہلی درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد گزشتہ روز سیشن کورٹ میں دوسری درخواست ضمانت دائر کی گئی ہے۔خیال رہے کہ ایک ہفتے قبل نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ایک کروز پر پارٹی کے دوران چھاپہ مارا تھا اور آریان خان سمیت 18 افرد کو حراست میں لیا تھا۔

این سی بی کا دعویٰ تھا کہ چھاپے کے دوران 13گرام کوکین،21 گرام چرس، ایم ڈی ایم اے کی 2 گولیاں، ایم ڈی 5 گرام اور ایک لاکھ 33 ہزار روپے کی نقد رقم تحویل میں لی گئی۔این سی بی کے چھاپے میں پکڑے گئے افراد میں آریان خان کے قریبی دوست ارباز مرچنٹ، نوپور سریکا، اسمیت سنگھ، موہک جسوال، وکرانت چھوکر اور گومیت چوپڑا و دیگر شامل ہیں۔

مشہور خبریں۔

فلسطینیوں کی نسل کشی میں امریکہ برابر کا شریک

?️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں:وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی کے مطابق غزہ کی پٹی

قومی اور پنجاب اسمبلی کی 13 نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ شروع، 20 ہزار اہلکار تعینات

?️ 23 نومبر 2025لاہور: (سچ خبریں) قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کی 13 نشستوں پر

سعودی عرب میں وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں:ہیومن رائٹس واچ

?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی عالمی تنظمی ہیومن رائٹس واچ نے سعودی عرب

حمزہ شہباز کو جیل سے رہا کر دیا گیا

?️ 27 فروری 2021لاہور(سچ خبریں) احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ (ن)

مشہور امریکی اداکارہ کی غزہ میں مستقل جنگ بندی کے لیے بھوک ہڑتال

?️ 29 نومبر 2023سچ خبریں: امریکی ہالی ووڈ اداکارہ نے غزہ میں مستقل جنگ بندی

شعیب شاہین کو حبس بے جا میں رکھنے کی سماعت کل تک ملتوی

?️ 11 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی

بینظیر ہنرمند پروگرام سے عام لوگوں کو با اختیار بنانا چاہتے ہیں۔ صدر مملکت

?️ 21 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے

کیف سے تل ابیب تک؛ نیٹو ہتھیاروں کا بہاؤ کیوں تبدیل ہوا؟

?️ 27 نومبر 2025سچ خبریں: یوکرین کے گولہ بارود کی کمی اور مسلسل شکستوں کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے