?️
کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ علیزے شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری کے تلخ تجربات نے انہیں ذہنی طور پر اس حد تک متاثر کیا کہ وہ پی ٹی ایس ڈی میں مبتلا ہوگئیں۔
علیزے شاہ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے لکھا کہ وہ پی ٹی ایس ڈی (پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر) کا شکار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 12 گھنٹے کی شفٹ اور کام کے دوران ان کے ساتھ روا رکھا جانے والا رویہ انہیں اندر سے توڑ گیا۔
علیزے شاہ کے مطابق لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے انڈسٹری کے افراد کو اس لیے بے نقاب کیا کیونکہ انہیں کام چاہیے تھا، لیکن شاید انہیں اندازہ نہیں کہ یہ سوچ انہیں کس قدر تکلیف پہنچاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ پی ٹی ایس ڈی کے ساتھ زندہ ہیں، اس انڈسٹری میں جو کچھ ان کے ساتھ ہوا اس کے باعث وہ اس حد تک ٹوٹ گئیں کہ خود سے نفرت کرنے لگیں اور یہ سوچنے پر مجبور ہوئیں کہ وہ اس کا حصہ ہی کیوں بنیں۔
اداکارہ کے مطابق وہ کسی کے جھوٹی ہمدردی میں دیے گئے پروجیکٹس اور پیشکشوں کی خواہش مند نہیں ہیں۔ وہ ہر دن یہی سوچتی ہیں کہ کاش وہ اس ذلت آمیز دنیا کا حصہ نہ بنتیں، جہاں لوگوں نے ہر ہفتے 12 گھنٹے تک ان کے ساتھ ایسا سلوک کیا جیسے وہ کچھ بھی نہ ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ صدمہ آج بھی موجود ہے اور انہوں نے لوگوں کو اس لیے بے نقاب نہیں کیا کہ انہیں مزید پروجیکٹس ملیں، بلکہ وہ چاہتی ہیں کہ انہیں اکیلا چھوڑ دیا جائے کیونکہ اس انڈسٹری کی تلخ یادیں انہیں بیمار کر دیتی ہیں اور اس کے زخم آج بھی ان کے دل پر نقش ہیں۔
قبل ازیں علیزے شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکارہ منسا ملک نے انہیں تھپڑ مارا تھا جس کے جواب میں انہوں نے چپل دے ماری تھی۔
ان کے مطابق اس واقعے کے بعد منسا ملک نے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی اور انہیں قتل کی دھمکیاں بھی دیں، جس کے بعد انہوں نے اداکارہ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر دیا تھا۔
معلوم رہے کہ پی ٹی ایس ڈی ایک ذہنی عارضہ ہے، جو کسی خوفناک یا صدمہ خیز واقعے کے بعد لاحق ہو سکتا ہے۔
مشہور خبریں۔
مقاومت غزہ سے لے کر النقب تک متحد ہے: فلسطینی گروہ
?️ 31 مارچ 2022سچ خبریں: فلسطینی گروپوں نے بدھ کے روز اس بات پر زور
مارچ
کیا شمالی غزہ سے حماس کا خاتمہ ہو گیا ہے؟
?️ 31 جنوری 2024سچ خبریں: ایک سینئر عرب تجزیہ کار نے کہا کہ شمالی غزہ
جنوری
عراقی پارلیمنٹ میں امریکی سفیر کو ملک بدر کرنے کی تحریک
?️ 6 مارچ 2023سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ عراقی وزیر خارجہ کو ملک کے داخلی معاملات میں
مارچ
Exclusive: Selena Gomez Reveals Why She Reconnected with Justin Bieber
?️ 5 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
لاہور ہائی کورٹ کی حسان نیازی کی والد سے ملاقات یقینی بنانے کے لیے اقدامات کی ہدایت
?️ 3 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران
اکتوبر
کیا پیر سے ملک بھر میں مکمل لاک ڈاون لگے گا
?️ 23 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نجی ٹی ویہ چینل کے ایک پروگرام میں
مارچ
وزیراعظم عمران خان کی حکمت عملی سے معاملے کو بہتر انداز سے سلجھایا گیا
?️ 3 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے
نومبر
لبنان میں کمزور ہوتی سعودی پالیسی
?️ 14 اکتوبر 2021سچ خبریں:لبنان میں سعودی پالیسی کی کمزوری اور اس کے نتائج نے
اکتوبر