شوبز میں مشکلات پیش نہیں آئیں، ہر چیز مکھن کی طرح ہوتی گئی، حنا طارق

?️

سچ خبریں: ابھرتی ہوئی اداکارہ حنا طارق نے کہا ہے کہ انہیں شوبز انڈسٹری میں کسی نامناسب واقعے یا مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا، ان کے لیے ہر چیز مکھن کی طرح ہوتی گئی۔

حنا طارق نے حال ہی میں ’انڈیپینڈنٹ اردو‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں شوبز انڈسٹری میں آنے سمیت اپنے مستقبل کے منصوبوں پر بھی بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کا اصل تعلق پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے ہے اور وہ شوبز انڈسٹری میں کام کرنے کی وجہ سے سندھ کے دارالحکومت کراچی منتقل ہوئیں، یہاں وہ اکیلی رہتی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ کراچی کے لوگ بھی اچھے ہیں جب کہ یہاں کے کھانے بہت مزیدار ہیں، تاہم انہوں نے شہر کے روڈوں کی شکایت کی۔

ان کے مطابق لاہور کے مقابلے کراچی کے روڈ اچھے نہیں، ساتھ ہی انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ لاہور اور کراچی کی بریانی ایک جیسی ہوتی ہے، کوئی فرق نہیں ہوتا لیکن لوگ نہیں مانتے کہ لاہور کی بریانی اچھی ہوتی ہے۔

حنا طارق کا کہنا تھا کہ وہ شروع سے ہی اہل خانہ اور اپنے رشتے داروں کے قریب رہی ہیں، وہ پاپا کی پری ہیں، ان کی باہر زیادہ دوستیاں نہیں ہیں۔

ڈراموں کی کہانیوں اور کرداروں پر بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ اگرچہ تمام ڈراموں کی کہانیاں مختلف ہوتی ہیں، تاہم مجموعی طور پر دیکھا جائے تو کہانیوں میں یکسانیت نظر آتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ کہنا غلط ہے کہ مثبت کرداروں میں زیادہ محنت نہیں کرنی پڑتی، ان کے خیال میں مثبت کردار ادا کرنا بھی اتنا ہی فائدہ مند ہوتا ہے، جتنا منفی کردار فائندہ مند ہوتا ہے۔

حنا طارق نے ساس اور بہو کی ڈراما کہانیوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی زندگی میں بھی ان کے درمیان مسائل ہوتے ہیں لیکن یہ دونوں پر منحصر ہے کہ وہ اپنے رشتے اور تعلق کو کیسے آگے بڑھاتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مائیں بھی لڑکیوں کو ڈانٹ پلاتی ہیں لیکن لڑکیاں ماؤں کی ڈانٹ کا برا نہیں مناتیں، تاہم ساس کچھ بولے تو ان سے برداشت نہیں ہوتا۔

شوبز میں مشکلات پر بات کرتے ہوئے حنا طارق نے کہا کہ نئی ہونے اور شوبز خاندان سے تعلق نہ رکھنے کے باوجود انہیں کسی طرح کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

ان کے مطابق ان کے لیے ہر چیز آسانی سے مکھن کی طرح ہوتی گئی، انہیں کبھی کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔

اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ چوں کہ وہ سمجھتیں تھیں کہ وہ بہت پیاری ہیں، اس لیے انہیں شوبز میں آنے کا شوق تھا، تاہم ابتدائی طور پر وہ ٹی وی میزبانی کرنا چاہتی تھیں۔

مشہور خبریں۔

بھارت کا حملہ قریب، ایٹمی ہتھیاروں سمیت پوری قوت سے جواب دیں گے، پاکستانی سفیر

?️ 4 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) روس میں تعینات پاکستانی سفیر محمد خالد جمالی

حکومت کے نئے ٹیکس اقدامات سے بلڈرز، ڈویلپرز اور کھاد فروخت کرنے والے متاثر

?️ 27 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کا پروگرام بحال کرنے کی

اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کی امریکی مخالفت ناکافی ہے: رام اللہ

?️ 7 مئی 2022سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ نے کل رات مغربی کنارے میں عبوری

قطر کے قومی سلامتی مشیر کا کابل دورہ

?️ 10 جون 2022سچ خبریں:  قطر کے قومی سلامتی کے مشیر محمد بن احمد المسند

غزہ میں بھوک کے ہتھیار سے سست موت؛ ریت کھانے والے بچوں کا المیہ

?️ 23 جولائی 2025سچ خبریں: جیسے جیسے صیہونی ریگیم کی تباہ کن جنگ غزہ کی پٹی

امریکہ کے تباہی پھیلانے والے ہتھیار 

?️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ دفاع کی اسٹریٹجک دستاویز کی اشاعت اور شمالی کوریا

اسرائیل اور سعودی عرب ایک قدم اور دور

?️ 22 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم کے دفتر نے نیتن یاہو کا حوالہ

صیہونی ایران کے حملوں سے خوفزدہ

?️ 15 جون 2025سچ خبریں: علاقائی فوجی ماہرین نے ایران کی صیہونی ریاست کے خلاف جارحیت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے