?️
کراچی: (سچ خبریں) سینیئر ادکار شمعون عباسی نے فیروز خان اور دیگر شوبز شخصیات کے درمیان چلنے والی ڈیجیٹل جنگ پر بات کرتے ہوئے تمام شخصیات کو صبر کرنے اور ایک دوسرے کا احترام کرنے کی ہدایت کردی۔
شمعون عباسی نے فیس بک پر اپنی ویڈیو میں کہا کہ ان سے فیروز خان اور شوبز شخصیات کے درمیان ہونے والے تنازع سے متعلق پوچھا جا رہا ہے، جس پر وہ اپنی رائے کا اظہار کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ وہ نہ تو فیروز خان کی حمایت کر رہے ہیں اور نہ ہی دوسری شخصیات کی مخالفت کر رہے ہیں، تاہم وہ سب کو یہ ضرور کہیں گے کہ ایک دوسرے کے معاملات میں ٹانگ نہ اڑائیں اور محبت کے ساتھ رہیں۔
شمعون عباسی نے فیروز خان اور ان کی سابقہ اہلیہ کے درمیان چلنے والے تنازعات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں ہزاروں سال سے میاں اور بیوی کے درمیان جھگڑے اور تنازعات چلتے آ رہے ہیں۔
اداکار کا کہنا تھا کہ میاں اور بیوی کے درمیان بہت کچھ ہوتا رہتا ہے اور ایسا ہوتا رہے گا لیکن دوسروں کو ان کے معاملات میں ٹانگ نہیں اڑانی چاہئیے۔
شمعون عباسی نے ویڈیو میں یہ بھی کہا کہ ماضی میں انہوں نے فیروز خان کی بہن حمیمہ ملک سے شادی کی تھی اور ان کے درمیان بھی طلاق ہوجانے کے بعد ان سے متعلق بہت کچھ کہا گیا۔
اداکار کے مطابق میاں اور بیوی کا تنازع اس وقت بڑھ جاتا ہے جب سوشل میڈیا پر دوسرے لوگ دونوں میں سے کسی ایک کو سپورٹ اور ایک کی مخالفت کرنے لگتے ہیں۔
شمعون عباسی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر حمایت ملنے کے بعد کسی کو لگتا ہے کہ ان کے ساتھ پوری دنیا ہے اور پھر یوں ہی لوگ میاں اور بیوی کے معاملات کو اچھالتے اور بڑھاتے رہتے ہیں۔
اداکار نے یہ کہا کہ پہلے تو ہم سب کو یہ سمجھنا چاہئیے کہ مذکورہ معاملہ فیروز خان اور ان کی سابق اہلیہ کا ذاتی معاملہ تھا، اس میں ہمارا کوئی لینا دینا نہیں تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ لیکن جب فیروز خان کے معاملے پر دوسرے لوگوں نے مداخلت کی تو یقینی طور پر فیروز خان کو کچھ برا لگا ہوگا اور انہوں نے اپنا رد عمل دیا ہوگا۔
شمعون عباسی نے فیروز خان کی تعریفیں کرتے ہوئے بتایا کہ وہ انہیں اس وقت سے جانتے ہیں جب وہ بہت کم عمر تھے لیکن اب وہ اسٹار بن گئے ہیں تو ان کا رابطہ کم ہوتا ہے، تاہم وہ جانتے ہیں کہ فیروز خان دوسری کی عزت کرنے اور دوسروں کو محبت دینے والے شخص ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فیروز خان کے رد عمل پر دوسری شخصیات نے بھی اپنا رد عمل دیا اور اب ہر کوئی ایک دوسرے کے خلاف کیسز کرنے پر لگا ہوا ہے اور بعض افراد نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات دائر بھی کردیے۔
شمعون عباسی نے تمام شخصیات کو التجا کی کہ وہ ان لڑائی جھگڑوں کو چھوڑ کر ایک دوسرے کی عزت کریں اور ایک دوسرے کے معاملات میں مداخلت نہ کریں۔
اداکار نے یہ بھی کہا کہ اگر ان کی بات مانی جاتی ہے تو ٹھیک ہے اور اگر کوئی ان کی بات نہیں مانتا تو بھی ہر کوئی اپنی اپنی زندگی میں خوش رہے، وہ کسی کی طرفداری نہیں کریں گے۔
انہوں نے شوبز شخصیات کا نام لیے بغیر ان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ شوبز انڈسٹری پہلےہی مسائل کا شکار ہے اور بہت سارے ایسے مسائل ہیں، جنہیں حل ہونا چاہئیے، ان پر بات ہونی چاہئیے لیکن ایسی ایک دوسرے خلاف لڑنا نہیں چاہئیے۔
انہوں نے فیروز خان سمیت تمام شخصیات کو التجا کی کہ وہ ایک دوسرے سے لڑائی کرنے کے بجائے ایک دوسرے کا احترام کریں۔
شمعون عباسی سے قبل سینیئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے بھی تمام شخصیات کو ایک دوسرے کے خلاف مقدمات نہ کرنے اور ایک دوسرے کا احترام کرنے کی تجویز دی تھی۔
انہوں نے کسی بھی شوبز شخصیت کا نام لیے بغیر تمام شخصیات کو ایک دوسرے کی عزت کرنے اور ایک دوسرے کے خلاف قانونی کارروائیاں نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا۔
فضیلہ قاضی نے انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو جاری کی تھی، جس میں انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو تنقید کا نشانہ بنانے کو ڈیجیٹل وار قرار دیا تھا۔
خیال رہے کہ شمعون عباسی اور فضیلہ قاضی کی جانب سے تمام شخصیات کو ایک دوسرے کا احترام کرنے سے قبل 17 جنوری کو فیروز خان نے ثروت گیلانی، شرمین عبید چنائے، یاسر حسین، ایمن خان، منال خان، میرا سیٹھی، منیب بٹ اور خالد عثمان بٹ سمیت دیگر شخصیات کو بدنام کرنے کے الزامات کے تحت نوٹسز جاری کیے تھے۔
اداکار کی جانب سے شوبز شخصیات کو بھجوائے گئے نوٹسز کی کاپیاں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں، جن میں متعدد شخصیات کی ذاتی ایڈریس، نام اور موبائل نمبر سمیت دیگر معلومات کو واضح طور پر پڑھا جا سکتا تھا۔
قانونی نوٹسز میں ذاتی موبائل نمبر اور دیگر معلومات دیے جانے اور نوٹسز کو سوشل میڈیا پر وائرل کروانے پر متعدد شخصیات نے فیروز خان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے 18 جنوری کو انہیں نہ صرف بے وقوف قرار دیا تھا بلکہ انہیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنے کی تیاری کی دھمکی بھی دی تھی۔
اور بعد ازاں 19 جنوری کو متعدد شخصیات نے فیروز خان کے خلاف قانونی کارروائیوں کا آغاز بھی کردیا تھا۔
اداکار منیب بٹ نے باقی شوبز شخصیات سے بازی لیتے ہوئے فیروز خان کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں سائبر کرائم قوانین کے تحت درخواست بھی دائر کی تھی۔
علاوہ ازیں گلوکار و اداکار فرحان سعید نے بھی فوری قدم اٹھاتے ہوئے فیروز خان کو جوابی نوٹس بھجواتے ہوئے ان سے 15 دن کے اندر ان کی ذاتی معلومات کو عام کرنے پر 15 دن کے اندر معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا، دوسری صورت میں انہیں ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کے لیے تیار رہنے کی دھمکی بھی دی تھی۔
مشہور خبریں۔
بلنکن کا پومپیو اور دیگر امریکی حکام کی جان کو خطرہ ہونے کا الزام
?️ 27 اپریل 2022سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کل منگل ایک بیان
اپریل
پاکستان میں اسرائیل مردہ باد کے نعرے
?️ 20 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی محاذ کے سینکڑوں حامیوں نے اسرائیل مردہ باد اور
اکتوبر
ایک ساتھ انتخابات کا معاملہ: حکومت، پی ٹی آئی کے مذاکرات کا پہلا دور ختم، بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق
?️ 28 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان ملک بھر
اپریل
’اعظم سواتی کو کم از کم 7 سال اور زیادہ سے زیادہ عمر قید ہوسکتی ہے‘، تحریری فیصلہ جاری
?️ 22 دسمبر 2022اسلام آباد 🙁سچ خبریں) اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے متنازع ٹوئٹ
دسمبر
کیا اسرائیل غزہ جنگ جیت پائے گا ؟
?️ 15 جنوری 2025سچ خبریں: صہیونی مصنف Yair Osulin نے Haaretz اخبار میں شائع ہونے
جنوری
آئیے خود کو بے وقوف نہ بنائیں، جنگ تمام چیلنجز کا حل نہیں ہے
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے ملٹری انٹیلی جنس ڈپارٹمنٹ کے سابق سربراہ
مئی
اسرائیل کی اصلی مشکل کیا ہے؟ صیہونی حکام کی زبانی
?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی حلقوں اور ماہرین نے اسرائیلی حکومت، خاص طور پر
ستمبر
شامی فوج کے فضائی دفاعی نظام کے ہاتھوں صہیونی جارحیت ناکام
?️ 26 اکتوبر 2024سچ خبریں:شامی فوج کے فضائی دفاع نے آج صبح صہیونی حکومت کی
اکتوبر