شرم کا مقام ہے، شلوار قمیض پہننے پر ہوٹل میں داخلہ نہ دینے پر شوبز شخصیات کا رد عمل

?️

کراچی: (سچ خبریں) کراچی کے ریسٹورنٹ انتظامیہ کی جانب سے شلوار قمیض پہنے افراد کو ہوٹل میں داخل ہونے کی اجازت نہ دینے کی خبر پر شوبز شخصیات نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی لباس پہننے والوں کے ساتھ ایسا رویہ شرمناک ہے۔

ایک روز قبل خبر سامنے آئی تھی کہ شلوار قمیض پہننے پر ہوٹل میں داخل ہونے کی اجازت نہ دینے پر متاثرہ شہری ایڈوکیٹ عبدالطیف بلوچ نے کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے میں واقع ریسٹورنٹ کے خلاف کنزیومر کورٹ سے رجوع کرلیا۔

متاثرہ شہری نے دعویٰ کیا کہ وہ 18 مئی کو اپنے دوستوں کے ہمراہ شلوار قمیض پہن کر ہوٹل میں کھانا کھانے گئے لیکن انتظامیہ نے انہیں کپڑوں کی وجہ سے اندر جانے نہ دیا اور کہا کہ شلوار قمیض غریبوں کا لباس ہے، ہم پینڈو لوگوں کو کھانا نہیں دیتے۔

مذکورہ خبر سامنے آنے کے بعد شوبز شخصیات نے ہوٹل انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شلوار قمیض پہننے والوں کو ہوٹل میں داخل نہ ہونے کی اجازت نہ دینا شرم ناک ہے۔

اداکار یاسر حسین نے خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ شلوار قمیض کے ساتھ کچھ زیادہ ہی بدتمیزی ہو رہی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ بہت سارے کلبز اور فائن ڈائن ریسٹورنٹ میں یہ معاملہ شروع ہوگیا ہے، شلوار قمیض کا بھی اردو زبان والا حال کریں گے، ہر کوئی انگریز بننا چاہتا ہے۔

مشی خان نے بھی واقعے پر رد عمل دیتے ہوئے اپنی ویڈیو میں شلوار قمیض پہنے افراد کو ہوٹل میں داخل نہ ہونے کی اجازت دینے کے واقعے کو شرم ناک قرار دیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ شرم کا مقام ہے کہ قومی لباس پہننے والے افراد کو ہوٹل میں داخل نہ ہونے دیا، ان کی تذلیل کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم لوگ انگریز بننا چاہتے ہیں، شلوار قمیض جیسے لباس کو غریبوں کا لباس قرار دے کر اس سے نفرت کرنے لگے ہیں جب کہ تنگ جینز، شارٹس اور دوسرے مختصر لباس کو عزت دی جاتی ہے، اسے اہم سمجھا جاتا ہے۔

انہوں نے طنز کی کہ کراچی کے ڈی ایچ اے میں ہوٹل تھا، سوئٹزرلینڈ میں نہیں تھا، قومی لباس پہننے والوں کے ساتھ شرمناک رویہ اختیار کیا گیا۔

مشی خان نے مداحوں سے وعدہ کیا کہ وہ مذکورہ ہوٹل کا نام معلوم کریں گی، اس کے بعد وہ مداحوں کو بھی اس سے آگاہ کریں گی۔

مشہور خبریں۔

امریکا اور قازقستان کی پاکستان کی بندرگاہوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

?️ 10 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی بندرگاہیں خطے میں تجارتی سرگرمیوں کے

عراقچی: اسلام آباد مفاہمتی یادداشت اب تک حتمی مرحلے کے اتنے قریب نہیں پہنچی تھی

?️ 12 جون 2026سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی نے

ایران کے خلاف امریکی و صہیونی جارحیت فوری روکی جائے: جاپان

?️ 17 مارچ 2026سچ خبریں:جاپان کی وزیر اعظم نے ایران کے خلاف امریکی و صہیونی

اقوام متحدہ میں ایران کے خلاف نیتن یاہو  کی بیہودہ گوئی اور عراقی مزاحمت کو دھمکیاں 

?️ 26 ستمبر 2025سچ خبریں: صیہونی ریاست کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو  کی جانب سے اقوام

ایک طرف امن کی باتیں اور دوسری طرف شدید بمباری

?️ 25 مارچ 2021سچ خبریں:یمنی مزاحمتی قوتوں کی مأرب محاذ پر بڑے پیمانے پر پیش

سعودی عرب کی اہم تنصیبات بڑے پیمانے پر حملے کی زد میں

?️ 17 ستمبر 2021سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے سعودی سرزمین پر یمنی فوج

تقریباً 11 ہزار اسرائیلی اپنے گھروں سے فرار 

?️ 23 جون 2025سچ خبریں: صیہونی میڈیا کے مطابق، ایران کے میزائل حملوں کے بعد تقریباً

توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان، فواد چوہدری کو آج بھی پیش نہیں کیا گیا

?️ 30 نومبر 2023اسلام آباد:  (سچ خبریں) الیکشن کمیشن میں توہین کمیشن کیس کی سماعت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے