?️
کراچی: (سچ خبریں) ٹک ٹاکر و اداکارہ ربیکا خان نے کہا ہے کہ ماضی میں ان کے والد کامیڈین کاشف خان فلم کی پروموشن کے لیے بھارت گئے، جہاں شاہ رخ خان خود ان سے ملنے آئے اور انہیں کہا کہ وہ ان کے کام کو دیکھ کر ان جیسا کام کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
ربیکا خان نے حال ہی میں ’جیو پوڈکاسٹ‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
ان کے مطابق بچپن سے ہی والد انہیں مختلف شوبز شخصیات سے ملاتے رہے ہیں، وہ بچپن سے ہی شوبز شخصیات سے ملتی آ رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ صرف فیملی ولاگنگ نہیں بلکہ دیگر موضوعات پر بھی ولاگنگ کرنے سمیت ویڈیوز بناتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ دوسرے لوگ محنت کرکے ویڈیوز بناتے ہیں، پھر بھی ان کی ویڈیوز نہیں دیکھی جاتیں جب کہ انفلوئنسرز کی صرف جوتے دکھانے کی ویڈیو بھی لاکھوں بار دیکھی جاتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شروع میں ان کی ویڈیوز بھی نہیں دیکھی جاتی تھیں لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور باقی افراد کو بھی ہمت نہیں ہارنی چاہیے، مسلسل کام کرتے رہنا چاہیے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چند ماہ قبل انہوں نے شاہ رخ خان کے گانے پر ایک ویڈیو بنائی جو اچانک وائرل ہوگئی اور یش راج فلمز نے ان کی ویڈیو شیئر کرکے انہیں ٹیگ کیا۔
ربیکا خان کے مطابق انہیں یش راج فلمز کی جانب سے ٹیگ کیے جانے پر بہت خوشی ہوئی اور انہیں یقین نہیں آیا کہ ایسا بھی ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی ویڈیوز تو وائرل اور شیئر ہوتی رہتی ہیں لیکن یش راج فلمز پروڈکشن جیسے ادارے کی جانب سے ان کی ویڈیو کو شیئر کرکے انہیں ٹیگ کرنا ان کے لیے بہت بڑا اعزاز تھا۔
ربیکا خان نے بتایا کہ جب ان کی عمر محض 9 سال تک ہوگی، تب وہ والد کے ہمراہ سنجے دت اور متھن چکرورتی جیسے اداکاروں سے مل چکی ہیں اور سنجے دت کے ساتھ تو انہوں نے کھانا بھی کھایا۔
ربیکا خان کا کہنا تھا کہ انہیں شاہ رخ خان اور سدھارتھ ملہوترا جیسے اداکار بہت پسند ہیں جب کہ وہ بھارتی انفلوئنسر اور اداکارہ جنت زبیر کی فلم پروموشن کے لیے ان کے ساتھ کام کر چکی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ انہوں نے جنت زبیر کی فلم پروموشن کے لیے ان کے ساتھ دبئی میں جاکر ویڈیوز بنائی تھیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ان کے والد پتا نہیں کس کس اداکار اور شخصیت سے مل چکے ہیں جب کہ ماضی میں جب وہ بھارت گئے تھے تو شاہ رخ خان ان سے خود ملنے آگئے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کے والد کاشف خان ماضی میں فلم پروموشن کے لیے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ فلم پروموشن کے دوران شاہ رخ خان خود ان کے والد سے ملنے آئے اور انہیں کہا کہ ’وہ انہیں فالو کرتے ہیں‘ یعنی ان کے کام کو دیکھ کر ان جیسا کام کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
ربیکا خان چند ڈراموں اور فلموں میں بھی کام کر چکی ہیں، وہ سینئر کامیڈین کاشف خان کی بیٹی ہیں۔
مشہور خبریں۔
رمضان کے تیسرے جمعہ سے صیہونی سکیورٹی سروسز کو تشویش
?️ 2 اپریل 2023سچ خبریں:مسجد الاقصی میں رمضان المبارک کے دوسرے جمعہ کو 250000 فلسطینی
اپریل
صہیونی حکام کا فلسطینیوں کے خلاف اپنی بربریت کا اعتراف
?️ 22 جنوری 2022سچ خبریں: آج صبح متعدد فلسطینی نابلس کے شہر بورین کے ارد
جنوری
حماس اور تل ابیب کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا پہلا دن کیسے گذرا ؟
?️ 25 نومبر 2023سچ خبریں:قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد بن محمد الانصاری نے
نومبر
بائیڈن نے یوکرین کو امریکی انٹیلی جنس امداد روکنے کا مطالبہ کیا
?️ 7 مئی 2022امریکی حکومت کے دو عہدیداروں کے مطابق صدر جو بائیڈن نے جمعہ
مئی
غزہ کے بحران میں یونیورسٹیوں کی فعال سرگرمی کے امکانات کا جائزہ
?️ 12 مئی 2025سچ خبریں: تہران یونیورسٹی کی فیکلٹی آف گورننس نے ہاؤس آف تھنکرز
مئی
حریت رہنما ﺅں ، تنظیموں کا کپواڑہ قتل عام کے شہدا ءکو شاندار خراج عقیدت
?️ 27 جنوری 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارتی کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں کل
جنوری
بہت جلد گھی 150،100 روپےسستاہوجائےگا۔مفتاح اسماعیل
?️ 7 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے عوام کو خوشخبری سناتے
جولائی
غزہ پر قبضہ تل ابیب کے لیے خطرناک جال ثابت ہو سکتا ہے
?️ 8 ستمبر 2025 غزہ پر قبضہ تل ابیب کے لیے خطرناک جال ثابت ہو سکتا
ستمبر