?️
سچ خبریں: بھارت کی سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے خودکشی کرنے والے بولی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے تمام کیسز تقریبا پانچ سال بعد بند کرتے ہوئے عدالت میں اپنی رپورٹس جمع کروادیں۔
’ٹائمز آف انڈیا‘ کی رپورٹ کے مطابق تفتیشی ایجنسی نے پٹنہ کی خصوصی عدالت اور ممبئی کی عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹس میں اداکار کی خودکشی میں گھریلو یا بیرونی سازش کو مسترد کردیا۔
ابھی سشانت سنگھ راجپوت کے کیسز سی بی آئی نے بند کیے ہیں، تاہم عدالت نے ادارے کی رپورٹ پر کیسز کو بند کرنے یا نہ کرنے کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں دیا۔
پہلا مقدمہ سسشانت سنگھ راجپوت کے والد نے دائر کیا تھا، جس میں اداکارہ ریا چکربورتی کے خلاف اپنے بیٹے کی خودکشی میں اعانت کا الزام عائد کرنے کے الزامات لگائے تھے۔
دوسرا مقدمہ خود ریاچکربورتی نے درج کروایا تھا، جس میں یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ مرحوم اداکار کی بہن اپنے بھائی کی موت میں ملوث ہیں۔
تاہم سی بی آئی نے مبینہ طور پر پانچ سال بعد ریا چکربورتی اور اُن کے خاندان کو اس کیس سے کلیئر کردیا۔
مذکورہ کیسز کے حوالے سے ہائی پروفائل تحقیقات جو کہ تقریبا پانچ سال تک جاری رہیں اب قانونی نتیجے کے ایک قدم کے قریب پہنچ گئی ہیں، تاہم اب یہ عدالت پر منحصر ہے کہ وہ نتائج کو قبول کرتی ہے یا پھر مزید تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہے۔
سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے حوالے سے کی گئی فرانزک تجزیے میں جائے وقوع کا تفصیلی معائنہ اور مرحوم اداکارکے قریبی لوگوں کے بیانات شامل تھے۔
مذکورہ کیس کو بند کرتے ہوئے سی بی آئی نے کہا کہ انھیں اداکار کی موت میں کسی کے بھی ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔
سی بی آئی کی رپورٹ، اداکار کو زہر دینے یا گلا گھوٹنے جیسے نظریات کو بھی مسترد کرتی ہے۔
قبل ازیں ممبئی کے کوپر ہسپتال میں کرائی گئی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سامنے آیا تھا کہ اداکار کی موت دم گھٹنے سے ہوئی تھی اور دم گھٹنے کی وجہ پھانسی تھی۔
دوسری جانب کیس ختم ہونے کے بعد اداکارہ ریا چکربورتی کے وکیل نے سی بی آئی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم سی بی آئی کے شکرگزار ہیں کہ اس نے تمام زاویوں سے کیس کے ہر پہلو کی اچھی طرح سے جانچ کی اور کیس کو بند کردیا۔
واضح رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت 14 جون 2020 کو ممبئی میں واقع اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائے گئے تھے۔


مشہور خبریں۔
دوسرا خاشقجی سعودی جیل میں
?️ 23 مئی 2021سچ خبریں:ایک ماہ سے زائد عرصہ قبل لبنانی میڈیا میں سرخیوں میں
مئی
’کیا ایک ہیڈ کانسٹیبل کے بیان پر سابق وزیراعظم کو غدار مان لیں؟‘
?️ 20 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) 9 مئی کے کیس میں سپریم کورٹ نے
مارچ
متحدہ عرب امارات نے پاکستان سمیت متعدد ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردیں
?️ 15 جون 2021دبئی (سچ خبریں) متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کے پیش نظر
جون
اسلامی نظریاتی کونسل کی مسجد نبوی ﷺ واقعے کی مذمت
?️ 1 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے 27
مئی
شہید نصر اللہ امت اسلامیہ کے اتحاد کا مظہر تھے: ممتاز عرب شخصیت
?️ 22 فروری 2025سچ خبریں: شہید سید حسن نصر اللہ کے جنازے کی تقریب کے موقع
فروری
صہیونی فوج میں بحران؛ کوئی بھی فوج میں ملازمت کرنے کو تیار نہیں
?️ 1 مئی 2023سچ خبریں:اسرائیل ہیوم اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ
مئی
عمران خان کی توہین الیکشن کمیشن کیس کی کارروائی، جیل ٹرائل کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
?️ 24 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے توہین الیکشن کمیشن کیس کی کارروائی
فروری
وزیراعظم ہاؤس کے ملازمین آڈیو لیکس میں ملوث ہو سکتے ہیں۔
?️ 7 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر داخلہ راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ
اکتوبر