?️
کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر کچھ لکھنے سے پہلے ضرورسوچیں کسی کی تصحیح کا مقصد نیچا دکھانا نہیں ہوتا، انہوں نے یہ بیان لائیو شو میں ٹک ٹاکرز کو ڈانٹنےکی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جاری کیا۔
انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں ٹرول کرنے والوں کو واضح پیغام دیا کہ کسی کی تصیح کرنے کی کوشش کرنے کا یہ مطلب نہیں کہ اسے نیچا دکھایا جارہا ہو۔فیصل قریشی نے کہا کہ میں اس اسٹیج پر ہوں جہاں ٹرولنگ کے وقت اپنا کام جاری نہیں رکھ سکتا کیونکہ یہ بھی بدسلوکی اور ہراسانی کی ایک قسم ہے۔
ایک اور اسٹوری میں انہوں نے لکھا کہ ’دوسروں کی ٹانگ کھینچنا اور منفی رویے اب بہت ہوگئے، سوشل میڈیا پر کچھ بھی لکھنے سے پہلے لازمی سوچیں۔انہوں نے کہا کہ ’سوچیں کہ کیا یہ سچ ہے، کیا یہ دوسروں کیلئے مددگار ثابت ہوگا، کیا یہ متاثر کن ہے، کیا یہ اہم ہے، کیا یہ دوسروں کیلئے مہربانی کا باعث ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سے فیصل قریشی کی لائیو شو کے دوران ٹک ٹاکرز پر برس جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے شو میں فیصل قریشی بطورِ میزبان اپنے فرائض سرانجام دیتے ہوئے ٹک ٹاکرز کے ساتھ سالگرہ کا گیت گانے میں مصروف تھے کہ مسکان نامی ٹک ٹاکر نے اپنی ساتھی کو تھپڑ مارنے شروع کردیے تھے۔
مسکان نامی ٹک ٹاکر کی اس حرکت پر فیصل قریشی کو شدید غصہ آیا اور اُنہوں نے مسکان پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شو آن ائیر جارہا ہے۔میزبان نے اپنے ہاتھ موجود کارڈ پھینکتے ہوئے کہا کہ شو پر اگر کوئی مہمان آجاتا ہے تو آپ لوگ اُس پر چڑھ جاتے ہو اور اب لائیو شو کے دوران، لڑکے کی گردن پر تھپڑ مارے جارہے ہیں۔
فیصل قریشی نے مسکان کو بدتمیز قرار دیتے ہوئے شو کی انتظامیہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ ایسے جاہل اور بدتمیز لوگوں کو کہاں سے لائے ہیں؟اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی رائے منقسم تھی، کوئی فیصل قریشی کو ہیرو قرار دے رہا تھا تو کوئی ان کی اس حرکت کو بدتمیزی قرار دیتا دکھائی دیا۔
مشہور خبریں۔
یمن پر حملوں سے انصاراللہ کا آپریٹنگ کمزور نہیں ہوا
?️ 20 جنوری 2024سچ خبریں:بلومبرگ نیوز نیٹ ورک کی ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ
جنوری
یورپی انتخابات کے موقع پر فرانس کا میکرون کو زبردست تھپڑ
?️ 2 جون 2024سچ خبریں: جرمن اخبار ہینڈلزبلاٹ نے اپنے ایک مضمون میں یورپی پارلیمنٹ کے
جون
نیتن یاہو کے بیٹے کا سیاسی پاسپورٹ ایک نیا سکینڈل بنتا جا رہا ہے
?️ 11 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی اخبار "اسرائیل ہایوم” نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ
ستمبر
انگلینڈ کی ٹیم کے دورہ پاکستان سے انکار پر رونا دھونا بند کیا جائے: چوہدری سرور
?️ 22 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ انگلینڈ
ستمبر
لبنان میں سعودی سفیر کے مداخلتی ریمارکس
?️ 24 مئی 2022سچ خبریں: لبنان میں سعودی عرب کے سفیر ولید بخاری نے لبنانی
مئی
یمن نے امریکہ کی جانب سے یکطرفہ جنگ بندی کی پیشکش کو مسترد کردیا
?️ 14 مارچ 2021صنعا (سچ خبریں) یمن نے امریکہ کی جانب سے یکطرفہ جنگ بندی
مارچ
کیا حزب اللہ طویل مدتی جنگ کے لیے تیار ہے؟ صیہونی اخبار کی رپورٹ
?️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایک صہیونی اخبار نے لکھا ہے کہ اسرائیلی فوج کا
اکتوبر
سعودی عرب نے خطے کے ممالک کو تباہ کرنے کے لیے ہزاروں دہشت گرد بھیجے
?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں: 12 جنوری 2022 بروز بدھ، جزیرہ نما عرب میں حزب
جنوری